کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت منی پور کے تعاون سے مرکز کا دبئی میں انناس کے لئے اِن اسٹور ایکسپورٹ پروموشن شو کا اہتمام


نامیاتی طور پر تصدیق شدہ انناس منی پور کی تھایونگ آرگینک پروڈیوسر کمپنی کے کسانوں سے حاصل کردہ ہیں

سال 2021-22 میں 134.82 میٹرک ٹن  پیداوار کرنے والی ریاست منی پور کو ہندوستان میں انناس کی پیداوار میں چھٹا مقام حاصل

Posted On: 04 SEP 2022 6:17PM by PIB Delhi

زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس کے ذریعے قدرتی طور پر اگائے جانے والے شمال مشرقی خطے (این ای آر) کے نامیاتی طور پر تصدیق شدہ تازہ انناس کی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی طرف قدم اٹھاتے ہوئے مرکز نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے دبئی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں صارفین کے درمیان منی پور کے انناس کے لئے ان اسٹور ایکسپورٹ پروموشن پروگرام کا اہتمام کیا۔

 

منی پور کے آرگینک سرٹیفائیڈ فائبر سے بھرپور شاہی قسم کے انناس کا ’’ان اسٹور پروموشن شو‘‘ حکومت منی پور کی منی پور آرگینک مشن ایجنسی (ایم او ایم اے) کے تعاون سے دبئی کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ لولو ہائپر مارکیٹ میں منعقد کیا گیا۔بین اقوامی منڈیوں میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی زرعی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے یہ تقریب حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

 

منی پور آرگینک مشن ایجنسی (ایم او ایم اے) نے منی پور کے کسانوں سے براہ راست نامیاتی طور پرتصدیق شدہ شاہی قسم کے انناس کے حصول کی تائید کی ہے

 

منی پور کا انناس، جسے اے پی ای ڈی اے کے تعاون سے نمائش میں رکھا گیا ہے، فائبر سے بھرپور شمال مشرقی خطے (این ای آر) کا میٹھا انناس ہے۔ نمائش میں رکھّے جانے والے انناس ضلع مشرقی امپھال، منی پور میں تھایونگ آرگینک پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ سے خریدے گئے ہیں۔

 

اِن اسٹور ایکسپورٹ پروموشن شو میں صارفین کو پھل کی مٹھاس چکھنے کے لئے منی پوری انناس پیش کیا گیا۔ شمال مشرقی انناس شمال مشرقی خطے میں اگائے جانے والے سب سے اہم استوائی پھلوں میں سے ایک ہے اور فائبر سے بھرپور اس پھل کی تقریباً تمام خطے میں کاشت کی جاتی ہے۔

 

سال 2020-21 میں 134.82 میٹرک ٹن (ایم ٹی) کی پیداوار کے ساتھ، منی پور انناس کی پیداوار میں چھٹے نمبر پر ہے اور ہندوستان میں کل پیداوار میں اس کا 7.46 فیصد حصہ ہے۔

 

ہندوستانی انناس درآمد کرنے والے ثوٹی کے دس ممالک میں متحدہ عرب امارات، نیپال، قطر، مالدیپ، امریکہ، بھوٹان، بیلجیم، ایران، بحرین اور عمان شامل ہیں۔ سال 2021-22 میں 7665.42 میٹرک ٹن انناس برآمد کئے گئے۔ اس مقدار کی قیمت 4.45 ملین امریکی ڈالر تھی۔

 

اے پی ای ڈی اے کی مداخلت سے پچھلے کچھ برسوں میں آسام، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، اروناچل پردیش، سکم اور میگھالیہ جیسی شمال مشرقی ریاستوں سے زرعی پیداوار کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

انناس کے علاوہ اے پی ای ڈی اے نے منی پور سے مقامی طور پر اگائی جانے والی باغبانی کی دیگر منفرد مصنوعات کے فروغ کو بھی بین اقوامی مارکیٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منی پور کی دیگر منفرد مصنوعات تمنگلونگ سنترے، کچائی لیموں، کالے چاول وغیرہ ہیں۔

 

تریپورہ پہلی شمال مشرقی ریاست تھی جس نے 2018 میں دبئی اور دوحہ کو 'ملکہ' قسم کے انناس برآمد کئے۔ تریپورہ کا انناس 2020 میں بنگلہ دیش کو بھی برآمد کیا گیا تھا۔ آسام نے بھی 2019 میں دبئی کو پہلی بار انناس برآمد کیا تھا۔

 

شمالی علاقہ جات سے گزشتہ چھ برسوں میں زرعی مصنوعات کی برآمدات میں 85.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2017-2016 میں جہاں 2.52 ملین امریکی ڈالر کی بر آمدات کی گئی تھی وہیں 2022-2021 میںیہ بر آمدات 17.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔برآمدات کی بڑی منزل بنگلہ دیش، بھوٹان، مشرق وسطیٰ، برطانیہ اور یورپ رہی ہیں۔

 

گذشتہ تین برسوں میں اے پی ای ڈی اے نے شمال مشرقی خطے کے مختلف حصوں میں برآمداتی بیداری سے متعلق  صلاحیت سازی کے 136 پروگرام منعقد کئے ہیں۔ سال 2020-2019 میں شمال مشرقی خطے میں صلاحیت سازی کے سب سے زیادہ 62  پروگرام منعقد کئے گئے جب کہ اے پی ای ڈی اے نے 21-2020 میں 21 اور 2022-2021 میں 53 ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا تھا۔ اے پی ای ڈی اے نے صلاحیت سازی کے اقدامات کے علاوہ گزشتہ تین برسوں میں این ای آر میں بین اقوامی خریداروں اور فروخت کنندگان کے 22 اجلاس اور تجارتی میلوں کے انعقاد کی سہولت فراہم کی۔

 

اے پی ای ڈی اے نے 24 جون 2022 کو گوہاٹی میں قدرتی، نامیاتی اور جغرافیائی اشارے والی زرعی مصنوعات کی برآمدی صلاحیت پر ایک کانفرنس کا بھی اہتمام کیا تھا تاکہ آسام اور شمال مشرقی خطے کی پڑوسی ریاستوں سے نامیاتی زرعی مصنوعات کی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لایاجا سکے۔

 

اے پی ای ڈی اے کا مقصد منی پور میں برآمد کنندگان کی خاطر پروڈیوسر گروپ اور پروسیسرز سے براہ راست مصنوعات حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بنانا ہے۔

یہ پلیٹ فارم آسام کے پروڈیوسروں اور پروسیسروں اور ملک کے دوسرے حصوں کے برآمد کنندگان کو جوڑے گا۔ اس طرح شمال مشرقی ریاستوں بشمول منی پور میں برآمدی علاقوں کی بنیاد کو وسعت حاصل ہوگی اور ریاست کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

 

اس موقع پر اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگاموتھو نے ویلیو ایڈڈ انناس کی پروسیس شدہ شکل کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ عالمی برآمدی منڈی میں طویل مدت تک گرفت برقرار رہے۔

 

ڈاکٹر انگاموتھو نے کہا کہ "ہمیں لولو گروپ کے ذریعے خلیجی ممالک میں کسانوں سے پروسیس شدہ شکل میں حاصل کردہ انناس کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے کسانوں کو ان کی پیداوار کی بہتر قیمت وصول کرنے میں مدد ملے گی‘‘۔  منی پور کی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب پی وائفیل نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1856692) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Manipuri