بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی کی اپنی زیر انتطام  کانوں میں کوئلے کی پیداوار میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے


اگست 2022 میں 62 فیصد اضافے سے پیداوار 7.36 میلین میٹرک ٹن ہو گئی

کوئلے کی ترسیل پچھلے سال کی 5.57 ایم ایم ٹن کے مقابلے میں 37 فیصد بڑھ کر 7.52 میلین میٹرک ٹن ہوگئی

Posted On: 02 SEP 2022 8:36PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی لمیٹڈ اپنی زیر انتظام کانوں سے کوئلے کی پیداوار میں اضافے کے رجحان کے ساتھ مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ این ٹی پی سی نے 31 اگست 2022 کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 7.36 ایم ایم ٹن کوئلے کی پیداوار کی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران حاصل کی گئی 4.55 میلین میٹرک ٹن کے مقابلے میں 62 فیصد کا زبردست اضافہ ہے۔

 

باریک بینی کے ساتھ منصوبہ بندی، وسائل کو متحرک کرنے کے اقدامات اور باضابطہ نگرانی کے نتیجے میں این ٹی پی سی نے اب تک مانسون کی مدت میں بھی خاطر خواہ پیداواری فروغ حاصل کی ہے اور اضافے کا یہ سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے پرامید ہے جس سے بلاتعطل، قابل اعتماد اور سستی بجلی کی پیداوار کو یقینی بنانے میں مدد ہو گی۔

مزیدیہ کہ این ٹی پی سی نے 7.52 میلین میٹرک ٹن کوئلہ اپنی زیر انتطام کانوں سے روانہ کیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 5.47 میلین میٹرک ٹن کوئلہ روانہ کیا گیا تھا۔ یہ 37 فیصد کا اضافہ ہے ۔

 

این ٹی پی سی نے اپنی کوئلہ کانوں سے کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مختلف قدم اٹھائے ہیں۔ اعلیٰ صلاحیت والے ڈمپروں کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھدائی کرنے والی مشینوں کے موجودہ بیڑے کے سائز میں اضافے کرنے سے سرگرم عمل کانوں کو اپنی پیداوار بڑھانے کا موقع ملا ہے۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1856454) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi