بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
کلکتہ کا سب سے زیادہ کیپ سائز بحری جہاز، انتہائی پارسل لوڈ کے ساتھ، ایس ایم پی کلکتہ میں ساگر لنگر بندرگاہ پر پہنچا
Posted On:
02 SEP 2022 8:27PM by PIB Delhi
یکم ستمبر 2022 کو اس وقت اپنے زمرےمیں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا گیا جب 299.92 ایم ٹی آر ایس اور 50 ایم ٹی آر ایس کی بیم لمبائی کے ساتھ ، ’ایم وی منرل یانگ فن‘ کے بحری جہاز، میسرز اسٹیل اتھارٹی انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) کے اکاؤنٹ پر یکم ستمبر 2022 کو ساگر لنگر بندرگاہ پر پہنچا۔ یہ تیری ہوئی کرینوں کے ذریعے 70300 میٹرک ٹن گھریلو کوئلہ اتارے گا۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا خشک بلکر ہے جو اس لنگر بندرگاہ پر اب تک کا سب سے زیادہ پارسل وزن لے کر پہنچا ہے۔
’ایم وی منرل یانگ فن‘ رواں مالی برس میں 18واں کیپ بحری جہاز ہے جبکہ گذشتہ مالی برس میں اگست تک صرف چار (04) ویسل یہاں آئے تھے جو کہ 22-2021 میں آنے والے مجموعی طور پر چودہ (14) کیپ بحری جہاز میں سے ہیں۔
کیپ بحری جہاز ’ایم وی منرل یانگ فن‘، ایل او اے 299.92 میٹر، بیم 50 میٹر اور 9.3 میٹر کے ڈرافٹ کا جہاز ہے جس کا اندراج پرتگال میں ہے۔ اس جہاز پر مال نیوپورٹ امریکہ میں لادا گیا تھا اور اس کی آخری منزل دھمرا ہے۔ ہلدیہ کا ریلوے ڈویزن بندرگاہ سے مال کی تیزی کے ساتھ اخراج کے لیے سمندری ڈویزن کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور یہ ایچ ڈی سی کو انتہائی ترجیح والی ضرورت کی بندرگاہ بنا رہا ہے جو کہ شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کولکتہ (ایس ایم پی، کولکتہ) سے 80 کلو میٹر دور اور ہلدیہ بندرگاہ کمپلیس (ایچ ڈی سی) سے 25 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔
ایس ایم پی کولکاتہ کی انتظامیہ کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد ایس اے آئی ایل نے ہر مہینے دو (02) کیپ ویسل لانے سے اتفاق کیا ہے اور لنگر بندرگاہ پر 1.5 ایم ایم ٹی سالانہ سامان لانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
ایس ایم پی کولکتہ کے چیئرمین ونیت کمار نے کہا کہ ساگر لنگر بندرگاہ پر 9.3 میٹر ڈرافٹ پر ’ایم وی منرل یانگ فن‘ جیسی کیپ ویسل کو لانا، ایس ایم پی کولکاتہ کی تاریخ میں ایک قابل ستائش سنگ میل ہے۔ حالانکہ اس طرح کے طویل ترین اور انتہائی غیر متوقع نیوی گیشن کے چینلوں کو برقرار رکھنے کی ذمے داری کے ساتھ ساتھ قدرتی رکاوٹوں کے باوجود یہ عمل پورا ہوا ہے۔
ایس ایم پی ، کولکتہ کے چیئرمین جناب ونیت کمار نے کہا کہ ’ایم وی منرل یانگ فن‘ انتہائی اہم ہیں جو نہ صرف ساگر میں آنے والا پہلا کیپ ویسل ہے بلکہ 70300 میٹرک ٹن سامان لے جانے والا بھی پہلاہے جسے بصورت دیگر 2 سے 3 علاحدہ علاحدہ جہازوں میں لانا پڑتاہے۔
اس نمایاں کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے جناب کمار نے مزید کہا کہ ملک میں واحد جاری اہم بندرگاہ ہونے کے ناتے ایس ایم پی کولکتہ، گذشتہ 152 برسوں سے ہندوستان کی اہم بندرگاہوں میں اپنی نمایاں پوزیشن کو مستقل طور پر برقرار رکھے ہوئے ہے۔
ایس ایم پی ، کولکتہ کے چیئرمین جناب ونیت کمار نے پرجوش انداز میں کہا کہ بندرگاہ استعمال کرنے والوں، خاص طور پر ایس اے آئی ایل کے فعال تعاون کے ساتھ نیز ایس ایم پی کولکتہ کے تمام ملازمین کی دلی کاوشوں کے ساتھ ، ایس ایم پی کولکتہ دیگر بہت سے نمایاں ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگا۔
*****
U.No.9837
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1856451)
Visitor Counter : 126