زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے گجرات کے شہر جونا گڑھ میں ناریل کی فروغ کے بورڈ کے ریاستی مرکز کا افتتاح کیا
بھارت میں ناریل اُگانے کی کاشت، پروسیسنگ، مارکیٹ اور برآمدات: جناب تومر
جونا گڑھ میں ناریل کے عالمی دن کی تقریبات کا افتتاح کیا گیا؛ قومی ایوارڈ اور برآمداتی مہارت کے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا
Posted On:
02 SEP 2022 5:05PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج گجرات کے شہر جونا گڑھ میں چھٹے ریاستی ناریل ترقیاتی بورڈ کے مرکز کا افتتاح کیا۔ جناب تومر نے 24ویں ناریل کے عالمی دن کی تقریبات کا بھی افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں جناب تومر نے کہا کہ ناریل کی کاشت، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ اس کی پیداوار بھی ہمارے ملک میں بڑھ رہی ہے اور ہندوستان ناریل کی برآمدات کے ضمن میں بھی پیشرفت کر رہا ہے۔ بورڈ کے ذریعے ناریل کی کاشت کرنے والے کسان، حکومت کی اسکیموں سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ملک کی معیشت میں بھی حصہ رسدی کر رہے ہیں۔
ناریل کا عالمی دن ہر سال 2 ستمبر کو منایا جاتاہے جو ناریل کے بین الاقوامی برادری کا یوم تاسیس منانے کے لئے ناریل کا عالمی دن ہر سال 2 ستمبر کو منایا جاتاہے ۔ اس سال ناریل کے عالمی دن کا اصل موضوع ہے – ایک خوشحال مستقبل اور زندگی کے لیے ناریل کی کاشت کریں۔ اس موقع پر جناب تومر نے ناریل کے ترقیاتی بورڈ کے قومی ایوارڈ اور برآمداتی مہارت کے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ناریل کے عالمی دن کے سلسلے میں کیرالہ شہر کوچی میں جمع کسانوں سے بھی خطاب کیا۔
جناب تومر نے کہا کہ یہ قدیم وقتوں سے ناریل کا استعمال پوجا اور تیل نکالنے کے لیے کیا جارہا ہے اور اب پروسیسر کے ذریعے اس سے مختلف طرح کی مصنوعات تیار کی جارہی ہیں۔ ملک میں ان کی مارکیٹ میں توسیع ہو رہی ہے اور دنیا میں ناریل کی برآمدات کے ضمن میں ہمارا ملک بھی اب سرکردہ پوزیشن میں ہے۔ اسکیمیں، ناریل ترقیاتی بورڈ کے ذریعے نافذ کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ناریل کی کاشت ، کاشتکاری کا ایک بہترین عمل ہے۔ جتنا زیادہ اس میں اضافہ ہوگا اتنا ہی زیادہ کسانوں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کسان گجرات میں نئے ریاستی مرکز سے استفادہ حاصل کریں گے۔ ان کی آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا اور ناریل کی کاشت کے تحت آنے والے رقبے میں بھی اضافہ ہوگا۔ جناب تومر نے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل کی زیر قیادت گجرات سرکار کی زراعت کے شعبےمیں متانت سے کام کرنے کے لیے ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں اچھی بارش ہوئی ہے اور کسان بھی زرعی ترقیات سے تعلق رکھنے والی اسکیموں سے خوش ہیں۔
گجرات کے زراعت، مویشی پروری اور گایوں کی افزائش نسل کے محکمے کے وزیر جناب رگھو وجے بھائی پٹیل، جونا گڑھ کے رکن پارلیمنٹ جناب راجیش بھائی نارن بھائی چداساما، جونا گڑھ کے ایم ایل اے اور دیگر سرکاری نمائندگان نیز مرکزی باغبانی کے کمشنر ڈاکٹر پربھات کمار اس تقریب میں موجود تھے جس کا انعقاد جونا گڑھ کے انتظامی اور ناریل کی ترقیات بورڈ نے کیا تھا۔ شروع میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اور بو رڈ کے صدر ڈاکٹر وجے لکشمی نادیندلہ نے استقبالیہ خطاب دیا۔
*****
U.No.9827
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1856431)
Visitor Counter : 127