زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر نے گجرات میں ناریل کے کاشتکاروں سے خطاب کیا


وزیر اعظم نے دنیا کو بھارت کی طاقت و وقار میں اضافے کا احساس دلایا: جناب نریندر سنگھ تومر

گاؤں کے غریب کسان وزیر اعظم جناب مودی جناب تومر کو کبھی نہیں بھولیں گے

Posted On: 02 SEP 2022 7:06PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پوری دنیا کو بھارت کی طاقت کا احساس دلاتے ہوئے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ گاؤں کے غریب کسانوں کو کبھی نہیں بھولتے، اگر غریبوں کی طاقت بڑھے گی تو ملک کی طاقت بڑھے گی، اگر دیہات میں ترقی ہوگی تو ملک میں ترقی ہوگی اور اگر کسانوں کے گھروں میں خوشحالی آئے گی تو مدر انڈیا خوشحال ہوگی۔ وزیر اعظم مسلسل اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر جناب تومر نے، جو مہمان خصوصی تھے، جونا گڑھ (گجرات) میں ناریل کے کاشتکاروں کی کانفرنس میں یہ بات کہی۔ جناب تومر نے کہا کہ گجرات کی سرزمین بہت زرخیز ہے جہاں بابائے قوم مہاتما گاندھی، مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل اور سابق وزیر اعظم جناب مورارجی دیسائی پیدا ہوئے اور یہیں سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہیں جنھوں نے بہت سی مشکلات اور رکاوٹوں پر قابو پایا اور پوری دنیا میں گجرات کے ساتھ ملک کا نام بلند کیا ہے۔ اس کے پیچھے جناب نریندر مودی کی قربانی، تپسیا اور محنت ہے۔ وزیر اعظم بننے سے پہلے گجرات کے وزیر اعلی ٰ کی حیثیت سے بھی جناب مودی کی قیادت سب کو متاثر کرتی رہی۔ جناب مودی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد گجرات کو زلزلے کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس مشکل وقت میں بھی ان کے وژن، محنت اور انتظام کی وجہ سے ریاست نے اس تباہی سے نمٹا اور مختصر وقت میں خود کو اس سانحے سے آزاد کر لیا جس کے نتیجے میں ملک نے جناب مودی کی کارکردگی کی ستائش کی۔ دنیا بھر میں بھی ان کی تعریف بھی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QGTZ.jpg

جناب تومر نے کہا کہ جناب مودی نے گجرات میں نرمدا کا پانی لا کر خوشحالی پھیلائی، اب ریاست میں پینے کے پانی اور آبپاشی کے لیے پانی کی کافی دستیابی ہے۔ گجرات خشک سالی کے لیے جانا جاتا تھا جبکہ آج یہ ہریالی کے لیے جانا جاتا ہے۔ جناب مودی کے طریقہ کار سے تیار کردہ گجرات ماڈل پر ملک اور دنیا میں سیاحت کی ترقی، روزگار کی پیداوار، صنعتکاری، سرمایہ کاری دوست ماحول، گجرات میں اچھی حکمرانی سمیت ہر معاملے میں توجہ دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 2014 میں جناب مودی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گجرات کا تجربہ کام آیا۔ کام کرنے کا عزم، فیصلے لینے کا عزم، کردار میں دیانت داری، ملک کو آگے لے جانے کی امنگ ان کے دل و دماغ میں بسی ہے، اس کے نتیجے میں غربت کا خاتمہ، عدم مساوات کا خاتمہ، خواتین کو بااختیار بنانا، آج ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور معیشت کو استحکام مل رہا ہے، صنعتکاری بڑھ رہی ہے، میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور اسکل انڈیا پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ سب کے لیے فخر کی بات ہے کہ جناب مودی کی وزرات عظمی کے دور میں پچھلے 8 برسوں میں ملک کی بنیاد کو مضبوط بنانے کا کام کیا گیا ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا بھر میں بھارت کا وقار بڑھانے کے لیے اس سمت میں کامیابی سے اقدامات کیے ہیں، آج دنیا کے سیاسی فورمز پر کوئی بھی بھارت کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ جناب مودی نے کہا کہ ہم کسی کے سامنے جھکیں گے اور نہ ہی آنکھیں دکھائیں گے بلکہ برابری کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کت بیٹھیں گے جس کی وجہ سے آج دنیا کو بھارت کی طاقت مضبوطی سے نظر آرہی ہے۔ پوری دنیا میں بھارت کی طاقت کو پورا کرنے کا کام جناب مودی کی قیادت میں کامیابی سے کیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027Q1V.jpg

جناب تومر نے کہا کہ ملک میں ناریل کی کاشت میں اضافہ کرنا وزیراعظم کی امنگوں میں سے ایک ہے، وہ ملک میں پروسیسنگ یونٹس اور مصنوعات کی برآمد میں مسلسل اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عام کسانوں کے لیے حفاظتی ڈھال کے طور پر دستیاب پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی طرح ناریل کے کاشتکاروں کے لیے انشورنس کور بھی موجود ہیں، جن میں مرکز، ریاست اور کسانوں کا پریمیم بالترتیب 50، 25 اور 25 فیصد کے تناسب سے ہے، ہر ایک کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جناب تومر نے کہا کہ ملک میں لاکھوں کسان ایسے ہیں جن کی آمدنی میں دوگنا سے دس گنا تک اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے کشمیر کے زعفران کے کسانوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں زعفران پارک کی ترقی کی وجہ سے قیمت ایک سے دو لاکھ روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نے 75,000 کسانوں کو تعینات کیا ہے جس میں ان کسانوں نے بتایا ہے کہ ان کی آمدنی میں کس طرح اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038S4R.jpg

جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم نے نہ صرف عہد کیے بلکہ کسانوں کو رقم سے امداد بھی دی جارہی ہے۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) کے تحت گجرات میں 61.43 لاکھ کسانوں کو 11,395.38 کروڑ روپے دیے گئے ہیں جبکہ بینک کھاتوں میں ملک بھر کے 11.5 کروڑ کسانوں کو 2 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی گئی ہے۔ ایم ایس پی میں ڈیڑھ گنا اضافہ کیا گیا جبکہ مرکزی حکومت نے دالوں اور تیل کے بیجوں کی خریداری بھی شروع کردی ہے۔ زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا دروازہ کھولتے ہوئے ایک لاکھ کروڑ روپے کا زراعت کے بنیادی ڈھانچے کا فنڈ شروع کیا گیا جبکہ زراعت اور متعلقہ شعبوں کے لیے 50 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی فراہمی کی گئی۔ چھوٹے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 6850 کروڑ روپے کی لاگت سے 10 ہزار نئے ایف پی اوز کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا جن میں سے تین ہزار سے زائد کی تعمیر کی گئی ہے۔ خوردنی تیل کی قلت کو پورا کرنے کے لیے 11 ہزار کروڑ روپے کا آئل پام مشن شروع کیا گیا جو وزیر اعظم کی کثیر  جہتی سوچ کا نتیجہ ہے۔ جناب مودی ریاستی حکومتوں کے ذریعے زراعت کو مسلسل فروغ دینے اور اسے جدید زراعت میں تبدیل کرنے اور گاؤں کے غریب کسان کی طاقت بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جناب تومر نے گجرات حکومت کے کام کو بھی سراہا۔

اس موقع پر گجرات کے زراعت، مویشی پروری اور گائے کی افزائش نسل کے وزیر راگھوجی بھائی پٹیل، جونا گڑھ کے رکن پارلیمنٹ راجیش بھائی نرن بھائی چوڈاسما، مرکزی باغبانی کمشنر ڈاکٹر پربھات کمار اور دیگر افراد موجود تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U.No. 9836



(Release ID: 1856413) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi