بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے منی پور کے چورا چند پور میں قومی ایس سی/ایس ٹی ہب کانکلیو کی صدارت کی

Posted On: 02 SEP 2022 5:58PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج چوراچند پور میں محترمہ نیمچا کپگن، مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت محکمہ اور تعاون، حکومت منی پور اور دیگر سینئر معززین کی موجودگی میں قومی ایس سی/ایس ٹی ہب کانفرنس کی صدارت کی۔ منی پور میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعہ این ایس ایس ایچ اسکیم اور وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے منعقدہ کنکلیو میں 500 سے زیادہ درج فہرست ذاتوں۔ درج فہرست قبائل کاروباریوں نے بھر پور شرکت کی۔ محترمہ مرسی ایپاؤ، جوائنٹ سکریٹری(ایس ایم ای) نے منی پور کے تمام اضلاع سے آنے والے معززین اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خواہشمند/موجودہ ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کو  سی پی ایس ای ، انڈسٹری ایسوسی ایشنز، قرض دینے والے اداروں،ٹرائیفیڈ، نیرامک، گیم، کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ورما نے کہا کہ "حکومت پورے ملک میں کاروباری اداروں کی مجموعی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کی سربراہی میں سرگرم عمل ہے۔ ہماری توجہ شمال مشرقی خطے میں ایم ایس ای کے لیے برآمدات، مصنوعات کے معیار، جی ڈی پی میں شراکت اور سب کو عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لحاظ سے نئی بلندیوں تک لے جاکر ایک معیار قائم کرنا چاہتی ہے۔ " انہوں نے منی پور کے لوگوں پر بھی بہت اعتماد ظاہر کیا اور کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے درج فہرست ذاتوں/درج فہرست قبائل کے کاروباری افراد اختراعی خیالات اور باہمی کاروباری مواقع تلاش کریں گے اور اسکیم سے مختلف فوائد حاصل کریں گے۔

اس پروگرام میں پاور گرڈ اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا جیسےسی پی ایس ای کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا، جنہوں نے ایس سی/ایس ٹی کاروباریوں کی مدد کے لیے ایک سہولت ڈیسک قائم کیا تھا اور اپنے وینڈر کی فہرست سازی کے عمل اورایس سی /ایس ٹی سے حاصل کیے جانے والے پروڈکٹس اور خدمات کی فہرست کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دی تھی۔ایس ٹی ایم ایس ای اس پروگرام میں ایس آئی ڈی بی آئی، ایس بی آئی، کنارہ بینک جیسے مالیاتی ادارے بھی شامل تھے جنہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو قرض دینے کی مختلف اسکیموں کی تفصیل بتائی۔ دیگر سرکاری تنظیمیں جنہوں نے پروگرام میں حصہ لیا اور ایم ایس ایم ای  کی مدد کے لیے اپنی مختلف اسکیمیں پیش کیں ان میں کےوی آئی سی، این ایس ٹی ایف ڈی سی، جی ای ایم، این ای آر اے ایم اے  سی، سی آئی پی ٹی اور ٹرائفیڈ شامل ہیں۔ پروگرام میں مختلف ایس سی/ایس ٹی کاروباریوں کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے جنہوں نے یو ڈی وائی اے ایم رجسٹریشن، زیڈ کے ساتھ ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ایم ای کے رجسٹریشن کی سہولت کے ساتھ اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

جامع ترقی کے لیے، ایم ایس ایم ای کی وزارت ایس سی/ایس ٹی کے لیے ایکو سسٹم بنانے اور کم از کم 4فی صد تک رسائی کے لیے عوامی خریداری کے عمل میں حصہ لینے میں ان کی مدد کرنے کے مقصد کے ساتھ قومی ایس سی/ایس ٹی ہب اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔

 

ہماری معیشت میں ایم ایس ایم ای کی اہمیت کے پیش نظر، یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں میں کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے اور 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کو حاصل کرنے کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے توجہ مرکوز کی جانے والی کوششیں کی جائیں۔

ایم ایس ایم ایز شعبےکی پرورش ملک کی معاشی بہبود کے لیے اہم ہے۔ حکومت ایم ایس ایم ایز کو پائیدار ترقی کے لیے بااختیار بنانے اور عالمی ویلیو چین میں ہم آہنگ ہونے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس قسم کے ریاستی سطح کے اجلاس ایم ایس ایم ایز ، ایس سی/ایس ٹی کو نئے نظریات کو شامل کرکے اپنے افق کو وسعت دینے میں مدد کرتے ہیں کیونکہ وہ حکومت کی طرف سے دی گئی مختلف مداخلتوں سے واقف ہوتے ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9832


(Release ID: 1856410) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi