وزارات ثقافت
ثقافت کی وزارت نے پنگالی وینکیا کے 146 ویں یوم پیدائش کے موقع پرملک کے تئیں ان کے گرانقدر تعاون کا جشن منانے کی غرض سے آ ج ترنگا اتسو کا انعقاد کیا
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈی پی کو ترنگے سے تبدیل کردیں تاکہ قومی پرچم کے تئیں محبت اور احترام کا اظہار ہوسکے : جناب امت شاہ
گمنام سورما جناب پنگالی وینکیا نے مہاتما گاندھی کی قیادت میں سودیشی آندولن جیسی تحریک میں ایک اہم کردار ادا کیا : جناب جی کشن ریڈی
प्रविष्टि तिथि:
02 AUG 2022 10:40PM by PIB Delhi
ثقافت کی وزارت نے پنگالی وینکیاکے 146 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے تئیں ان کے گرانقدر تعاون کا جشن منانے کی غرض سے آج نئی دلی میں ثقافتی اور موسیقی کے شاندار پروگراموں کی ایک شام ‘‘ ترنگا اتسو ’’ کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکز ی وزیر جناب امت شاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر پنگالی وینکیا کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ پروگرام میں شرکت کرنے والی دیگر ممتاز شخصیات میں ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی ، مواصلات ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو ، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال ، خارجی امور اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنہہ چوہان شامل تھے۔
جناب امت شاہ نے اس تقریب کے دوران پنگالی وینکیا کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ ترنگا اتسو کے موقع پر بھارت کی جدوجہد آزادی کے انقلابی قبائلی مجاہدین کی یاد میں ‘‘ امرچتر کتھا ’’ کا بھی اجرا کیا گیا۔ جناب امت شاہ نے اس موقع پر پنگالی وینکیا کے اہل خانہ کی عزت افزائی بھی کی ۔ اس کے علاوہ ترنگا ترانہ کا بھی اجرا کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی کو ترنگے سے بدل دیں تاکہ قومی پرچم کے تئیں محبت اور احترام کا اظہار ہوسکے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں اور وزیر اعظم نے لوگوں سے اپنے اپنے گھروں میں 13 اگست سے 15 اگست کے درمیان قومی پرچم لہرانے کی پرزور اپیل کی تھی ۔ ہرگھر ترنگا مہم میں حصہ لے کر ہم ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ، جنہوں نے اپنے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے تقریب میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ 1876 میں آج ہی کے دن گمنام سورما جناب پنگالی وینکیا، جنہوں نے قومی پرچم کا ڈیزائن تیار کیا تھا ، پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے مہاتما گاندھی کی قیادت میں سودیشی آندولن سمیت مختلف تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے پنگالی وینکیا کے گرانقدر تعاون کے اعتراف میں ان کی یاد میں اس پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
موسیقی کی شام میں کیلاش کھیر اور کیلاسہ ، ہردیپ کور اور ڈاکٹر راگنی مکھر جیسے استاد فنکاروں نے براہ راست پروگرام پیش کئے ۔
ایک مجاہد آزادی اور بھارت کے قومی پرچم کا ڈیزائن تیار کرنے والے جناب پنگالی وینکیا گاندھیائی اصولوں کے پیروکار تھے اور انہوں نے مہاتماگاندھی کی درخواست پر ہی کیسری ، سفید اور سبز رنگوں اور درمیان میں ایک چکر کے ساتھ بھارت کے قومی پرچم کا ڈیزائن تیار کیا تھا ۔
*************
ش ح۔ع م ۔رم
(02-09-2022)
U-9817
(रिलीज़ आईडी: 1856281)
आगंतुक पटल : 152