امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

یکم اپریل 2022 سے لے کر 31 جولائی 2022 تک تقریباً 3.7 کروڑ جیولری آرٹیکلز کو ہال مارک کیا گیا، سال 2021-2022 میں 8.68 کروڑ جیولری آرٹیکلز کو ہال مارک کیا گیا تھا


بی آئی ایس رجسٹرڈ جویلرز کی تعداد یکم جولائی 2021 کی تعداد 43,153 سے بڑھ کر یکم اگست 2022 کو 1,43,497 ہوگئی

تسلیم شدہ پرکھ اور ہال مارکنگ مراکز کی تعداد بھی یکم جولائی 2021 کی تعداد 948 سے بڑھ کر 31 جولائی 2022 کو 1220 ہوگئی

Posted On: 01 SEP 2022 4:21PM by PIB Delhi

یکم اپریل 2022 سے لے کر 31 جولائی 2022 تک تقریباً 3.7 کروڑ جیولری آرٹیکلز کو ہال مارک کیا گیا ہے جبکہ 8.68 کروڑ جیولری آرٹیکلز کو سال 2021-2022 میں ہال مارک کیا گیا تھا، جب بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے 23 جون 2021 سے گولڈ جیولری کی ہال مارکنگ کو لازمی قرار دیا تھا۔ بی آئی ایس رجسٹرڈ جیولرز کی تعداد یکم جولائی 2021 کی تعداد 43,153 سے بڑھ کر یکم اگست 2022 کو 1,43,497 ہوگئی ہے۔

23 جون 2021 کو لازمی ہال مارکنگ کے اجراء کے بعد سے اس میدان میں چند دیگر حصول یابیاں بھی درج کی گئی ہیں جو حسب ذیل ہیں:

1.     جیولرز کے رجسٹریشن کو زندگی بھر کے لیے مفت اور جائز بنایا گیا تھا۔

2.     ہال مارک یونیک آڈنٹفکیشن (ایچ یو آئی ڈی) پر مبنی ہال مارکنگ پورٹل یکم جولائی 2021 کو شروع کیا گیا تھا، جس میں اسیئنگ (پرکھ) اینڈ ہال مارکنگ سینٹر (اے ایچ سی) میں مکمل ورک فلو خودکار اور آن لائن بنایا گیا ہے۔

3.     تسلیم شدہ اے ایچ سی کی تعداد بھی یکم جولائی 2021 کی تعداد 948 سے بڑھ کر 31 جولائی 2022 کو 1220 ہوگئی ہے۔

4.     بی آئی ایس کیئر ایپ میں ’ویریفائی ایچ یو آئی ڈی‘کا استعمال کرتے ہوئے ایچ یو آئی ڈی نمبر کے ساتھ ہال مارک شدہ سونے کے زیورات کی جانچ اور تصدیق کرنے کا انتظام 24 دسمبر 2021 کو لائیو کر دیا گیا تھا۔

5.     ایک عام صارف کو بی آئی ایس کے تسلیم شدہ اے ایچ سی میں سے کسی میں بھی ان کے غیر شناخت شدہ سونے کے زیورات کی اصلیت (پیوریٹی) کی جانچ کرانے کی اجازت دینے کا انتظام یکم جنوری 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اے ایچ سی ترجیحی بنیاد پر عام صارفین کے سونے کے زیورات کی جانچ کرے گا اور ایک ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرے گا۔ صارف کو جاری کردہ ٹیسٹ رپورٹ صارف کو ان کے زیورات کی اصلیت کے بارے میں یقین دہانی کرائے گی اور اگر صارف اپنے پاس دستیاب زیورات کو فروخت کرنا چاہے تو یہ رپورٹ کارآمد ثابت ہوگی۔

صارفین کے سونے کے زیورات کی جانچ کے بارے میں تفصیلی رہنما خطوط اور تسلیم شدہ اسیئنگ اور ہال مارکنگ مراکز کی فہرست بی آئی ایس کی ویب سائٹ  www.bis.gov.in کے ہوم پیج کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

6.     موجودہ اے ایچ سی کے ذریعہ آف سائٹ سینٹر (او ایس سی) کے قیام کی اسکیم زیورات اور صارفین کی رسائی کو بڑھانے اور ان کی سہولت کے لیے یکم جنوری 2022 کو شروع کی گئی تھی۔ 31 جولائی 2022 تک 8 او ایس سی قائم کیے گئے ہیں۔

حکومت ہند نے صارفین کے تحفظ کی ضرورت کا ادراک کیا اور سونے کے زیورات اور نوادرات کی ہال مارکنگ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا، کیونکہ سونا ٹوٹ پھوٹ کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے بہت نرم ہوتا ہے، اس لیے زیورات بنانے کے لیے، سونے کو ہمیشہ کسی اور دھات کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ سونے کی ملاوٹ کی ضرورت بھی عوام کو ضرورت سے زیادہ ملاوٹ کا شکار بناتی ہے اور تکنیکی جانچ کے بغیر سونے میں ملاوٹ کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ عام صارف اگرچہ اس طرح کے طریقوں سے بخوبی واقف ہے، اب بھی اس کے پاس تاجروں کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں پر انحصار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

بی آئی ایس کی ہال مارکنگ اسکیم کے تحت جیولرز کو ہال مارک شدہ زیورات کی فروخت کے لیے رجسٹریشن دی جاتی ہے اور جانچ کے دوران دیکھی جانے والی اصلیت کی بنیاد پر زیورات کی ہال مارکنگ کے لیے اسیسنگ (پرکھ) اور ہال مارکنگ مراکز کو منظوری دی جاتی ہے۔ ہال مارکنگ صارفین یعنی زیورات کے خریداروں کو تیسرے فریق کی یقین دہانی اور اطمینان دلاتی ہے کہ انہیں سونا (یا چاندی) اصل ملا ہے۔

لازمی ہال مارکنگ کا نفاذ دو مرحلوں میں کیا گیا:

i. پہلا مرحلہ: لازمی ہال مارکنگ کا پہلا مرحلہ 23 ​​جون 2021 سے ہال مارکنگ آف گولڈ جیولری اینڈ گولڈ آرٹیفکٹس آرڈر، 2022 کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا۔ اس مرحلے میں، سونے کے 3 درجات جیسے 14 کیرٹ (585 عمدگی)، 18 کیرٹ (750 عمدگی) اور 22 کیرٹ (916 عمدگی) کو لازمی ہال مارکنگ آرڈر کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ اس مرحلے میں، آرڈر کو 256 اضلاع میں نافذ کیا گیا تھا، جن میں کم از کم ایک پرکھ اور ہال مارکنگ سنٹر ہے۔

ii.  دوسرا مرحلہ: لازمی ہال مارکنگ کا دوسرا مرحلہ یکم جون 2022 سے ہال مارکنگ آف گولڈ جیولری اینڈ گولڈ آرٹیفکٹس (ترمیمی) آرڈر، 2022، مورخہ 4 اپریل 2022 سے نافذ کیا گیا۔ یعنی 20 کیرٹ (833 عمدگی)، 23 کیرٹ (958 عمدگی) اور 24 کیرٹ (995 عمدگی) جیسا کہ ہندوستانی معیار آئی ایس 1417 میں مذکور ہے۔

دوسرے مرحلے میں لازمی ہال مارکنگ نظام کے تحت مزید 32 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے، جہاں لازمی ہال مارکنگ آرڈر کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے بعد ایک اسیئنگ (پرکھ) اینڈ ہال مارکنگ  سینٹر (اے ایچ سی) قائم کیا گیا ہے۔ 288 اضلاع کی فہرست بی آئی ایس کی ویب سائٹ  www.bis.gov.in  پر دستیاب ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضلاع کے لازمی ہال مارکنگ آرڈر کے تحت آنے کا امکان ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9778



(Release ID: 1856133) Visitor Counter : 86


Read this release in: Hindi , Telugu , Odia , Tamil , English