وزارت آیوش
جناب سربانند سونووال نے نیشنل ہومیوپیتھی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ان مینٹل ہیلتھ، کوٹایم میں ہاسٹل بلاکس کا افتتاح کیا
Posted On:
01 SEP 2022 5:58PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج قومی ہومیوپیتھی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ، کوٹایم، کیرالہ میں پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے ہاسٹل بلاکس کا افتتاح کیا۔ طالب علموں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے ایک حصے کے طور پر لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے پوسٹ گریجویٹ ہاسٹل بلاکس تعمیر کیے گئے ہیں جن کے لئے منظور شدہ بجٹ 21 کروڑ روپے ہیں۔
نیشنل ہومیوپیتھی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ان مینٹل ہیلتھ، سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) کے تحت ایک اہم ادارہ ہے، جو آیوش کی وزارت کے تحت ایک اعلیٰ تحقیقی ادارہ ہے جو تقریباً 5 دہائیوں سے ذہنی صحت کی معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ این ایچ آر آئی ایم ایچ کو عالمی معیار کی ذہنی صحت کی سہولیات فراہم کر کے ذہنی صحت میں ایک بہترین مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او ، گلوبل سنٹر آف ٹریڈیشنل میڈیسن جام نگر، گجرات، آیوش شعبوں کی پہچان میں ایک بڑی کامیابی ہے اور ہومیوپیتھی برادری سے کہا کہ وہ اس میں اپنا تعاون دیں۔
آیوش کی وزارت نے 2016 میں ہومیوپیتھی میں کیرالہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(کے یو ایچ ایس) سے وابستہ کورسز پوسٹ گریجویٹ کورسز یعنی ایم ڈی (ہوم) سائیکاٹری اور پریکٹس آف میڈیسن کی خصوصیات اور پی ایچ ڈی متعارف کروا کر اس انسٹی ٹیوٹ کو ایک قومی معیار کےادارے میں تبدیل کیا۔ ہاسٹل کی یہ سہولت پی ایچ ڈی اسکالرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور مستقبل قریب میں عالمی اقدامات کے حصے کے طور پر مختلف طلبہ کے تبادلے کے پروگرام شروع ہونے کے بعد بین الاقوامی طلبہ کے لیے کھلی رہے گی ۔
سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سبھاش کوشک نے این ایچ آر آئی ایم ایچ ، کوٹایم میں انٹرنیشنل سینٹر فار ہومیوپیتھی ٹریننگ کے قیام کا ذکر کیا اور بتایا کہ ہومیوپیتھی میں مختلف مختصر مدت اور طویل مدتی سرٹیفیکیشن کورسز کو ڈیزائن کرکے انسٹی ٹیوٹ کی سہولت کو بین الاقوامی برادری غیر ملکی طلباء تک پہنچایا جائے گا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9784
(Release ID: 1856129)
Visitor Counter : 122