وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2022-23 کے لیے جولائی 2022 کے مہینے تک حکومت ہند کے مرکزی حکومت کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 01 SEP 2022 5:25PM by PIB Delhi

ماہ جولائی 2022 تک بھارت کی مرکزی حکومت کے ماہانہ کھاتے کو کنسولی ڈیٹ کیا گیا ہے اور رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ اس کی جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:

حکومت کو جولائی 2022 تک 7,85,914 کروڑ روپے (کل رسیدوں کے متعلقہ  بی ای 2022-23 کا 34.4 فیصد) موصول ہوئے ہیں جن میں 6,66,212 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (نیٹ ٹو سینٹر)، 89,583 کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو اور 30,119 کروڑ روپے غیر قرضی کیپیٹل رسیدیں شامل ہیں۔ غیر قرضی سرمائے کی رسیدیں 5,559 کروڑ روپے کے قرضوں کی رسید اور 24,560 کروڑ روپے کی متفرق سرمائے کی رسیدوں پر مشتمل ہیں۔ 2,01,108 کروڑ روپے حکومت ہند کے ذریعے ٹیکسوں کے حصے کی منتقلی کے طور پر ریاستی حکومتوں کو منتقل کیے گئے ہیں جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 36,044 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔

حکومت کے ذریعے مجموعی اخراجات 11,26,745 کروڑ روپے (متعلقہ بی ای 2022-23 کا 28.6 فیصد) ہیں، جن میں سے 9,18,075 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ پر اور 2,08,670 کروڑ روپے کیپیٹل اکاؤنٹ پر ہیں۔ مجموعی ریونیو اخراجات میں سے 2,83,870 کروڑ روپے سود کی ادائیگیاں اور 1,09,707 کروڑ روپے بڑی سبسڈیوں پر مشتمل ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9782


(Release ID: 1856127) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi