سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معمر شہریوں کے لیے فلاحی پروگرام
Posted On:
03 AUG 2022 3:25PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض واختیارات کی وزیر مملکت پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آبادی کے تخمینے پر تکنیکی گروپ کی رپورٹ - جولائی 2020 کے مطابق، 2031 تک معمر شہریوں کی آبادی 193.4 ملین ہونے کا اندازہ ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ‘بزرگوں کی صحت کی دیکھ ریکھ کیلئے قومی پروگرام’ کے نام سے ایک مرکزی سپانسر شدہ پروگرام شروع کیا ہے تاکہ عمر رسیدہ افراد کو قابل رسائی ،کفایتی ، اعلیٰ معیار کی طویل مدتی، جامع، وقف نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے کی جاسکے۔ اس پروگرام کو دونوں بنیادی اور تیسری سطح کے دیکھ بھال کی خدمات کی سطحوں پر لاگو کیا جاتا ہے۔
وزارت خزانہ کی اسکیم، ‘پردھان منتری ویا وندنا یوجنا’ بڑھاپے میں سماجی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ بزرگ شہریوں کو مارکیٹ کے غیر یقینی حالات کی وجہ سے مستقبل میں ان کی سود کی آمدنی کے نقصان سے بچاتا ہے۔ یہ اسکیم بزرگ شہریوں کے لیے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کی سرکاری گارنٹی کی بنیاد پر سبسکرپشن کی رقم سے منسلک یقینی پنشن/ریٹرن فراہم کرکے بڑھاپے کی آمدنی کی حفاظت کو قابل بناتی ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض واختیارات کی وزارت نے بزرگ شہریوں کے لیے رہنمائی، جذباتی مدد، سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں مفت معلومات اور ان کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کی خاطر کسی بھی ناخوشگوار حالات میں فیلڈ کی دخل اندازیوں کے لیے ایک ٹول فری (نمبر 14567) قومی ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ یہ بزرگ شہریوں کے لیے شکایت کے ازالے کا پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ‘بزرگوں کی صحت کی دیکھ ریکھ کیلئے قومی پروگرام’ نے بستر پر پڑے بزرگ شہریوں کیلئے دیکھ بھال کرنے والے ورکرز کے ذریعہ رہائش گاہوں کا دورہ کرنے اور اس طرح کے معمر افراد کی دیکھ بھال کیلئے خاندان کے افراد کو اصلاحی مشورہ دینے کا انتظام کیا ہے ۔
دیہی ترقی کی وزارت، اپنے قومی سماجی امداد پروگرام (این ایس پی) اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم (آئی جی این او اے پی ایس) کے تحت حاشیے پر موجود غرباء کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہریوں کو بڑھاپا پنشن فراہم کرتی ہے۔ آئی جی این او اے پی ایس کے تحت 60-79 سال کی عمر کے بزرگ شہریوں کو دوسو روپے اور 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے 500 روپے ماہانہ مرکزی امداد دی جاتی ہے ۔
فی الحال آئی جی این او اے پی ایس سمیت این ایس اے پی کے تحت پنشن کی رقم میں نظرثانی کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔تاہم، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو این ایس اے پی کے تحت مرکزی امداد کےعلاوہ دیگر امداد کی بھی ترغیب دی جاتی ہے۔ فی الحال آئی جی این او اے پی ایس کے تحت ہر استفادہ کنندہ کو ماہانہ 50روپے سے تین ہزار روپے تک کی رقم دی جاتی ہے۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔
U. No.9765
(Release ID: 1856011)