دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی علاقوں  میں صنعت کاری کی سرگرمیوں کوفروغ

Posted On: 03 AUG 2022 4:37PM by PIB Delhi

دیہی ترقی  کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی  نے آج راجیہ سبھا  میں  ایک تحریری جواب میں   بتایا کہ بینکوں کے ذریعہ 590 دیہی خود روزگار ٹریننگ ادارے  (آر ایس ای ڈی آئیز ) پورے ملک میں دیہی غریب نوجوانوں  کو  ہنر مندی اور صنعت کاری کی ترقی کے ٹریننگ پروگرامس کو توسیع دے کر  کام کررہے ہیں تاکہ انہیں خودروز گاراکائیوں / سرگرمیوں کی شروعات کرکے  خود روز گار مہیاکیاجاسکے ۔  دیہی ترقی کی وزارت دیہی ذریعہ معاش مشنز(ایس آر ایل ایم ایز ) کے ذریعہ دیہی غریب نوجوانوں کو  آر ایس ای ٹی آئیز کے ذریعہ  دی جانے والی   تربیت کی لاگت  ادا کررہی ہے۔ اس کے علاوہ  اداروں کو بنیادی ڈھانچہ جاتی امداد   بھی مہیا کررہی ہے ۔آغازسے  30 جون  2022 تک کُل  41.93 لاکھ نوجوانوں  کو  ٹریننگ دی گئی ہے اور   29.34 لاکھ نوجوانوں  کو مناسب جگہوں  پررکھا گیا ہے۔

وزارت ، دین دیال انتودیہ یوجنا –قومی دیہی ذریعہ معاش مشن  ( ڈی اے وائی –این آر ایل ایم ) کے تحت  ایک ذیلی اسکیم کے طورپر اسٹارٹ اپ گاؤں  انٹرپرینیورشپ پروگرام   (ایس وی  ای پی ) بھی نافذ کررہی ہے ، جس کا مقصد  غیر زرعی شعبوں میں   گاؤں کی سطح پر تجارتوں کے قیام کے لئے غریب نوجوانوں(ایس ایچ جی ایکو  سسٹم سے ) کی مدد کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ کے  کام کرنے کا یونٹ  بلاک ہے ۔ زیادہ سے زیادہ  2400 انٹرپرائزز کو  ایک بلاک میں  منظورشدہ فنڈ کے ساتھ سپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ایس  وی ای پی کے تحت  ایک بلاک کے لئے زیادہ سے زیادہ بجٹ  650.00 لاکھ روپے ہیں۔ اب تک  29 ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں  کل 2,08,594  انٹر پرائزز کوسپورٹ کیا گیا ہے۔

‘‘قرض  دینے والے بینک کے  باز ادائیگی رویہ پر آر ایس  ای ٹی آئی ٹریننگ کا اثر’’ کے موضوع  پر ایک مختصر مطالعہ  جولائی  2020 میں  نیشنل اکیڈمی آف  آر یو ڈی  ایس  ای ٹی آئی  ،  بنگلورو  کے ذریعہ   منعقد کیا گیا۔ اہم تنائج مندرجہ ذیل ہیں:

1۔آر ایس  ای ٹی آئیز کی طرف سے  بینکوں کے ذریعہ  وصول کردہ  85فیصد قرض تجاویز   کو منظوری دی جارہی ہے۔

2- آر ایس ای ٹی آئی ٹرینیز  کو دیا گیا  تقریباََ  95 فیصدقرض  باز ادائیگی میں  باقاعدہ ہیں۔

کوالٹی کاؤنسل آف انڈیا  (کیوسی آئی ) کے ذریعہ  سال 19-2018  کے دوران   ایس وی ای  پی  کا  وسط مدتی جائزہ لیا گیا تھا،جس کے نتائج  مندرجہ ذیل ہیں:

  1. تمام بلاکوں   میں  82فیصد انٹرپرینیور کے بارے میں رپورٹ ہے کہ وہ  ایس سی ،ایس ٹی اور او بی سی زمروں سے تعلق رکھتے ہیں۔
  2. 75فیصد انٹر پرائزز   کی ملکیت اور انتظام  خواتین کے ذریعہ  کیا جاتا ہے۔
  3. 57فیصد کل گھریلو آمدنی   ایس وی ای پی کے تحت   فروغ شدہ انٹر پرائزز کے ذریعہ  ہے۔

اب تک آر ایس  ای ٹی آئیز کے تحت   29.34  لاکھ نوجوانوں کو   مناسب جگہوں  پر لگایا گیا ہے ۔ ایس  وی ای پی کے تحت 2,08,594  انٹر پرائزز کو 30 جون  2022 تک قائم کیا گیا ہے۔

*************

 

ش ح۔اک ۔رم

U-9757


(Release ID: 1855971) Visitor Counter : 117
Read this release in: English