کامرس اور صنعت کی وزارتہ

وزارت کامرس کے ذریعے خدمات کی برآمدات پر غور و فکر  کے اجلاس کا انعقاد


بازار تک بہتر رسائی حاصل کرنے کے لیے  ایف ٹی اے  کے جاری مذاکرات کا فائدہ اٹھانا، سروس سیکٹر کی برانڈنگ اور روڈ شو کے ذریعے سروس سیکٹر کے فروغ کو ترقی کے لیے ضروری بتایا گیا

Posted On: 31 AUG 2022 7:46PM by PIB Delhi

 

محکمہ کامرس کے ذریعہ آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں جناب بی وی آر سبرامنیم، آئی اے ایس، کامرس سکریٹری کی صدارت میں خدمات کی برآمدات پر ایک روزہ غور و فکر کے اجلاس  کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران، ہندوستان سے خدمات کی برآمدات کو بڑھانے سے متعلق چیلنجز، مواقع اور آگے کی راہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ا جلاس  کا اہتمام محکمہ کامرس نے سروسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایس ای پی سی) کے اشتراک سے کیا تھا اور اس میں مختلف خدمات کے شعبوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 100 شرکاء نے شرکت کی جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے چلنے والی خدمات، مواصلاتی خدمات، تفریح، آڈیو وژوئل سروسز، سیاحت اور مہمان نوازی، میڈیکل ویلیو ٹریول، تعلیمی خدمات، اکاؤنٹنگ اور فنانس سروسز، مالیاتی خدمات، قانونی خدمات، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس خدمات، کنسٹرکشن اور متعلقہ انجینئرنگ سروسز اور ماحولیات خدمات کے شعبے شامل ہیں۔

افتتاحی اجلاس کے دوران محکمہ کامرس کے ایڈیشنل سکریٹری نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس کے بعد، سروس سیکٹر سے متعلق مسائل پر غور و خوض کرنے کے لیے شعبوں کی  بنیاد پر چار متوازی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ان گروپوں میں شامل ہیں؛ گروپ 1: انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن سے چلنے والی خدمات، مواصلاتی خدمات اور تفریح ​​(بشمول آڈیو وژوئل خدمات)، گروپ 2: سیاحت اور مہمان نوازی کی خدمات، میڈیکل ویلیو ٹریول اور تعلیمی خدمات، گروپ 3: اکاؤنٹنگ اور فنانس سروسز، مالیاتی خدمات اور قانونی خدمات، گروپ 4: ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز، کنسٹرکشن اور متعلقہ انجینئرنگ سروسز اور ماحولیاتی خدمات۔

ان اجلاس کی تجاویز اور سفارشات مرتب کی گئیں اور انہیں اختتامی اجلاس کے دوران پیش کیا گیا۔ جن اہم تجاویز اور سفارشات پر روشنی ڈالی گئی ان میں بازار  تک بہتر رسائی حاصل کرنے کے لیے جاری ایف ٹی اے مذاکرات کا فائدہ اٹھانا، خدمات کے شعبوں کی برانڈنگ، روڈ شوز کے ذریعے خدمات کے شعبے کی ترقی، معیارات کا تعین، خدمات سے متعلق ڈیٹا کی رپورٹنگ کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار کا ہونا، افرادی قوت کی مہارت، ضابطوں سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ صنعت کی طرف سے برآمدات کو بڑھانے کے لیے مخصوص شعبوں کے لیے ترغیبی اسکیموں کی بھی درخواست کی گئی۔

کامرس سکریٹری جناب بی وی آر سبرامنیم نے اپنے خطاب میں ملک کی اقتصادی ترقی کے کلیدی محرک کے طور پر خدمات کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ خدمات کے شعبوں کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9743



(Release ID: 1855894) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi