ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری قومی اپرینٹس شپ میلہ

Posted On: 03 AUG 2022 5:22PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اورکاروبار کےوزیرمملکت جناب راجیوچندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ سرکارنے ماہانہ بنیاد پر ملک بھر کے مختلف مقامات پر پردھان منتری قومی اپرینٹس شپ میلہ (پی ایم این اے ایم)  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستوں / مرکز کےزیر انتظام خطوں کے 257 اضلاع (مجموعی اضلاع کا 3/1 ) میں ہر دوسرے دوشنبہ کو  پی ایم این اے ایم منعقدکرنے کے لئے کہاگیاہے جس میں مقامی صورتحال / تیوہاروں وغیرہ کی بنیاد پر اضلاع / مقامات اور میلے کے دن کاانتخاب کرنے کی رعایت ہے۔ اب تک جون اور جولائی 2022 کے مہینوں میں میلوں کاانعقادکیاگیاہے جس کے دوران اندراج کرنےوالے اداروں / کمپنیوں کی تعداد 27875 اور 27996 معاہدوں کی تیاری کے ساتھ بالترتیب 1485 اور 1446  تھی۔ جن اضلاع میں  پی ایم این اے ایم  کاانعقاد ہورہاہے ان کی ریاست وار تعداد ضمیمہ-1  میں منسلک ہے۔

امید ہے اس سیکٹر کی تقریباً ایک ہزارکمپنیاں ان اپرینٹس شپ  میلوں میں حصہ لیں گی۔

پی ایم این اے ایم  اداروں / کمپنیوں اور امیدواروں کی سرگرم شراکت داری کو یقینی بناتا ہے اور حصہ لینے والی کمپنیوں میں موجود مختلف نوعیت کے مواقع کے تعلق سے نوجوانوں کو باخبر بھی کرتا ہے۔ اصلاحات ‘سہولت اور عمل میں آسانی’ بیداری ورک شاپ، اداروں / تقرر کنندگان کے  ساتھ مستقل ربط، اپرینٹس شپ میلہ ، طلبا اور اداروں کے مابین اپرینٹس شپ تربیت کے بارے میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے عوامی رسائی کے توسط سے اپرینٹس شپ  تربیت کیلئے وزارت کے ذریعے یہ میلہ شروع کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنےآرہے ہیں۔ان تمام پہلوؤں سے اپرینٹس شپ تربیت کاروں کی تعداد 21-2020 میں 2.90 لاکھ سے بڑھ کر22-2021 میں 5.8 لاکھ ہوگئی ہے  اور اسی مدت کے دوران ان پر ہونے والے اخراجات 120 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 270 کروڑ روپئے ہوگئے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ رواں سال میں تربیت کاروں کی تعداد بڑھ کر10 لاکھ ہوجائیگی۔

میلےکوکامیاب بنانےکیلئےحکومتی میڈیاچینلوں  جیسے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)، دور درشن،  کمیونٹی ریڈیو، آل انڈیا ریڈیو، سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے MyGov،  پرنٹ میڈیا ، ڈیجیٹل میڈیا (ایس ایم ایس)، مقامی سطح پر صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کے ذریعے  سرگرم ریاست / اضلاع کے شراکت داروں، کتابچوں کے ذریعے اسکولوں اور کالجوں میں موبلائزنگ کے ذریعے، سیکٹر اسکل کونسل(ایس ایس سی)،  تھرڈ پارٹی ایگری گیٹرس (ٹی پی اے) اور ہنرمندی کے فروغ و کاروبار کے علاقائی ڈائریکٹوریٹ (آر ڈی ایس ڈی  ای) اور مقامی صنعتی ایسوسی ایشنوں کے ذریعے وسیع طور پر اس کی تشہیر کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سرکار کی جانب سے طلباء کے درمیان اور اداروں / کمپنیوں کی شراکت داری کیلئے اور اپرینٹس شپ کے تعلق سے بیداری کو فروغ دینے کیلئے ملک بھر میں ڈھائی سو اپرینٹس شپ بیداری ورک شاپ کا بھی انعقاد  کیا جارہا ہے اور ان سب کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ امید کی جاتی ہے کہ اس سے اداروں اور امیدواروں کی شراکت داری میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ اپرینٹس شپ معاہدوں کے اندراج / امیدواروں کی درخواستوں میں بھی زبردست اضافہ ہوگا۔

ضمیمہ-1

راجیہ سبھا کیلئے اَن- اسٹیرڈ سوال نمبر 2035 جس کا 03 اگست 2022 کو جواب دیا جانا ہے

پردھان منتری قومی اپرینٹس شپ میلہ (پی ایم این اے ایم) مقامات

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطہ

اضلاع / مقامات کی تعداد

1

آندھراپردش

9

2

اروناچل پردیش

8

3

آسام

11

4

بہار

13

5

چھتیس گڑھ

11

6

گوا

1

7

گجرات

11

8

ہریانہ

7

9

ہماچل پردیش

4

10

جھارکھنڈ

8

11

کرناٹک

10

12

کیرالا

5

13

مدھیہ پردیش

18

14

مہاراشٹر

12

15

منی پور

5

16

میگھالیہ

4

17

میزورم

4

18

ناگالینڈ

5

19

اڈیشہ

10

20

پنجاب

8

21

راجستھان

11

22

سکم

2

23

تملناڈو

13

24

تلنگانہ

11

25

تریپورہ

3

26

اترپردیش

25

27

اتراکھنڈ

4

28

مغربی بنگال

8

29

انڈمان و نکوبار

1

30

چنڈی گڑھ

1

31

دادرا ونگرحویلی اوردمن ودیو

1

32

دہلی

4

33

جموں و کشمیر

6

34

لکشدیپ

1

35

لداخ

1

36

پڈوچیری

1

 

میزان

257

 

*************

 

ش ح ۔ج ق۔ ع ن

U. No. 9718


(Release ID: 1855723) Visitor Counter : 148


Read this release in: English