سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
نئے شناخت شدہ جینس کمزورقوت مدافعت رکھنے والے مریضوں میں فنگل کے انفیکشن کے علاج کے سلسلے میں کارآمدمعلومات مہیاکرسکتے ہیں
Posted On:
25 AUG 2022 2:56PM by PIB Delhi
حال ہی میں ایک ایسے جین کی شناخت کی گئی ہے جو فنگل انفیکشن کینڈی ڈائسیز کو روکنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔کینڈی ڈائسیز ایک ایسا مرض ہے جو اکثر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کے مریضوں، کینسر کے مریضوں اور امیونوسوپریسی تھراپی ح کے زیرعلاج مریضوں کو متاثر کرتا ہے۔
سی ایس اے 6نامی جین کی شناخت کینڈیڈاایلبیکنس میں ایک فنگل کی نسل میں کی گئی ہے جو بعض کمزور مدافعتی قوت کے حامل افراد کے حالات جیسے ایڈز یا کینسر کے علاج کے دوران بیماری اور اموات کی اعلی شرح کا باعث بنتی ہے۔ صحت مند افراد کے معدے اور یوروجنیٹل نالی کے بلغمی استر میں رہنے والی فنگس کی انواع دفاعی قوت کے کمزورہونے والے حالات میں ایک پیتھوجین میں بدل جاتی ہیں جو مریض کی دفاعی قوت کے خلاف مزاحمت کرتی ہیں جو سطحی لیکن جان لیوا منظم انفیکشن کا باعث بنتی ہیں۔
جواہر لعل نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹیفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر)، بنگلور، انڈیا میں پروفیسر کوستوو سانیال کے گروپ اور انسٹی ٹیوٹ پاسچر، پیرس، فرانس (جیٹلی ایٹ ال، 2022) میں کرسٹوف ڈی اینفرٹ کے گروپ کے ذریعہ کئے گئے ایک حالیہ مشترکہ مطالعہ میں، مصنفین نے سی ایلبیکنس میں،جو کہ موالجاتی اعتبارسے اہمیت رکھنے والا ایک فنگل ماڈل سسٹم ہے ،کروموسوم استحکام کے ریگولیٹرز کی شناخت کے لیے بڑے پیمانے پر ایک تحقیق کی ۔
ایک خود مختار ادارہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی )، جی این سی اے ایس آرکے مصنفین نے انفرادی طور پر جینوم کے استحکام پر سی ایلبیکنس کے ایک ہزار سے زائد جینوں کے حدسے زیادہ اظہار کے اثر کی جانچ کی اور ایسے چھ کروموسوم استحکام ((سی ایس اے) کے سیٹ کی نشاندہی کرنے میں کامیاب رہے،جو جین جو جینوم کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔ جبکہ مطالعہ میں شناخت کیے گئے سی ایس اے جینوں میں سے پانچ دیگر انواع میں خلیے کی تقسیم کے لیے اہم مانے جاتے ہیں، چھٹا سی ایس اے جین، جس کا نام سی ایس اے 6 ہے ایک پروٹین کے لیے خفیہ تحریر میں ڈھال کر محفوظ کیا گیا ہے جو سی ایلبیکنس میں قابل عمل ہونے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے پایا کہ سی ایس اے6 سیل سائیکل کے بڑھنے کا ایک اہم ریگولیٹر ہے جس میں سی ایس اے6 کا حدسے زیادہ اظہار اور حذف دونوں سی ایلبیکنس خلیات کی ترقی کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
نیچر کمیونیکیشنز جریدے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق انسانوں میں فنگل کا مرض پیداکرنے والے وسیلے سی ایلبیکنس کے تعلق سے اتنے وسیع مطالعے کی پہلی رپورٹ کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ کروموسوم استحکام کے ایک نئے ریگولیٹر کے افعال کی شناخت اور وضاحت کرتا ہے جو طبی طور پر متعلقہ انسانی فنگل کا مرض پیداکرنے والے وسائل کے ایک گروپ میں خصوصی طور پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ان جینوں کی شناخت کے لیے ایک منظم اسکیم بھی فراہم کرتا ہے جن کی مصنوعات انسانوں پر کم منفی اثرات مرتب کر کے فنگل انفیکشن کے لیے ممکنہ علاج کی مداخلت کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔ لہذا، چھوٹے سالماتی ماڈیولیٹر جو سی ایس اے 6 نامی جین کے اظہار کی سطح کو تبدیل کرتے ہیں انسانوں میں بغیر کسی مضر اثرات کے علاج کے لیے ممکنہ تدابیر پیش کرتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے پروفیسر کوستو سانیال سے رابطہ کریں۔ ای میل آئی ڈی: sanyal@jncasr.ac.in۔
.
کینڈیڈایلبیکنس کے لمبے بڈ سیلز میں سی ایس اے 6 متجاوز اظہار (بائیں) اور کمی (دائیں) پر متضاد ابرنٹ مائٹوٹک اسپنڈل ڈھانچہ۔
**********
(ش ح ۔س ب۔ ع آ)
U -9715
(Release ID: 1855681)
Visitor Counter : 219