وزارت دفاع
سی ایس ایل،کوچی میں تعمیر کیے جانےوالے اولین بحری جنگی جہاز پروجیکٹ سے متعلق جہاز کی بنیادی بلّی کی بنیاد رکھی گئی
Posted On:
31 AUG 2022 11:15AM by PIB Delhi
سی ایس ایل، کوچی میں تعمیر کیے جانےوالے اینٹی سب میرین وار فیئر شیلوکرافٹ (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی) پروجیکٹ کے اولین جنگی جہاز کی تعمیر جہاز کی بنیادی بلّی کی بنیاد 30 اگست 2022 کووائس ایڈمرل کرن دیشمکھ، سی ڈبلیو پی اینڈ اے کے ذریعے سی ایم ڈی ، سی ایس ایل جناب مدھو ایس نایک ، کوموڈور وی گن پتھی، ڈبلیو پیس ایس (کوچی) ، سی ایس ایل کےڈائرکٹرس، سی ایس ایل اور ہندوستانی بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں رکھی گئی۔
اس موقع پر بولتے ہوئے وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ، سی پی ڈبلیو اینڈ اے نے کووڈ-19 سےپیدا ہونے والی رکاوٹوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے باوجود یہ سنگ میل حاصل کرنے پر سی ایس ایل کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اسے ایک بڑی حصولیابی قرار دیا اوریہ بھی کہا کہ اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے میں سب نے پیشہ ورانہ رویہ اختیارکیا۔ مزید برآں انہوں نے یہ وضاحت کی کہ ان بحری جہازوں کی تعمیر سے‘آتم نربھر بھارت’ کو زبردست فروغ حاصل ہوگااور اس سے ہندوستان کے ‘میک اِن انڈیا’ عہد کی تکمیل ہوگی۔ مہمان خصوصی نے یہ بھی وضاحت کی کہ جہاز کی بنیادی بلّی کی بنیادرکھنے سے جہاز کی تعمیری سرگرمیوں کے حوالے سے پیش رفت کا نہ صرف آغاز ہوگا بلکہ یہ ایک بہت بڑا سنگ میل بھی ہے اور اس سے جہاز کی مکمل تعمیر کےمختلف پہلوؤں کااحاطہ کرنے کاراستہ ہموار ہوگا۔
سی پی ڈبلیو اینڈاے نے مزید وضاحت کی کہ اس طرح کے پلیٹ فارم سے ساحلی علاقوں میں زیرآب خطرات کی شناخت اور اس سےنمٹنے میں بڑی مدد ملےگی۔
خطاب کے دوران سی ایم ڈی – سی ایس ایل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بحری جہاز کے تعمیری پروجیکٹ کے اس کمپلیکس کی تیاری کے دوران کووڈ-19 وبا کے زیر اثر بہت سے چیلنجز کاسامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختراعاتی حل کے ذریعے اس بندرگاہ نے جہازوں کی تیاری کے عمل کو جاری رکھنے کو یقینی بنایا۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کی غیرمعمولی حمایت اور تعاون کیلئے اس کاشکریہ اداکیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بندرگاہ معیاری جہازوں کی وقت پر ڈلیوری کے عہد کو پوراکریگا۔
*************
ش ح ۔ج ق۔ ع ن
U. No. 9713
(Release ID: 1855667)
Visitor Counter : 159