شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

قومی نمونہ جاتی جائزے (این ایس ایس) کے 76ویں اور 77ویں مرحلے میں شامل کیے گئے موضوعات پر 17واں قومی سیمینار

Posted On: 30 AUG 2022 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 اگست، 2022/ اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت وقتاً فوقتاً قومی سیمنار کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ یہ سیمنارز عام طور پر قومی نمونہ جاتی جائزے این ایس ایس کے راؤنڈز کے دوران اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار پر مبنی جائزہ رپورٹیں جاری ہونے کے بعد منعقد کیے جاتے ہیں جن میں مختلف شعبوں جیسے تعلیم کے ماہرین ، محققین ، مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران اور دیگر اداروں اور یونیورسٹیوں  کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اپنے مقالے پیش کریں۔  وزارت ابھی تک 16 قومی سیمینارزمنعقد کی ہے ۔ ان سیمیناروں کا انعقاد ملک بھر کے اداروں اور یونیورسٹیوں میں کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں این ایس ایس جائزے کے نتائج کو شامل کرتے ہوئے 17 ویں قومی سیمینار میں 76 ویں راؤنڈ (جولائی سے دسمبر 2018)  اور 77ویں راؤنڈ (جنوری سے دسمبر 2019) کے دوران شامل کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمدکی وزارت نے ایک اور دو ستمبر 2022 کے دوران سائنس اور ٹکنالوجی کی کوچن یونیورسٹی میں اس سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سیمینار میں بھارت کے چیف اسٹیٹیس ٹیشئن اور اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت کے سکریٹری نیز اعلیٰ شخصیتیں حصہ لیں گی۔ جن میں کوچی کی سائنس اور ٹکنالوجی کی کوچن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پرو – وائس چانسلر ، پروفیسرز اور ریسرچ اسکالرز بھی شامل ہیں۔ سیمینار میں کیرالہ سرکار کے اقتصادیات اور اعداد و شمار کے ڈائریکٹوریٹ کے افسران بھی شرکت کریں گے۔

۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 9686



(Release ID: 1855620) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi