سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرک وہیکلز (ای ویز) کے لیے انٹیلی جنس نظام  اور حالت  کی نگرانی   کا حل ان کی موثر کارکردگی کو یقینی بنا سکتا ہے

Posted On: 30 AUG 2022 2:23PM by PIB Delhi

الیکٹرک وہیکلز (ای ویز) کے لیے مکمل طور پر ایک  نیاوہیکل انٹیلی جنس نظام اور  حالت کی نگرانی  کے حل کا بندوبست ا نکی محفوظ اور اعلیٰ ای وی  کارکردگی کو یقینی بنا سکتا ہے اور جو اگلی نسل کے ٹرانسپورٹ نظام  کے ایک بڑے حصے کو اپنے تحت  لے آئے گا۔ یہ نظام گاڑی کے بیٹری پیک اور اس کے چارج سے متعلق  صحیح صورتحال کا مناسب  اندازہ لگانے میں مددگار ہونے  کے ساتھ  ہی  گاڑیوں کے آپریٹرز کو انہیں کنٹرول کرنے میں مددگار بن کر کسی رکاوٹ کے بغیر  کمیونیکیشن کی سہولت بھی  فراہم کر سکتا ہے ۔

 الیکٹرک وہیکل (ای وی) کے مختلف کل پرزوں  کے لیے  ابھی تک وھیکل انٹلی جینٹ ماڈیولس کی  غیر دستیابی  ان کی کارگزاری  میں ایک رکاوٹ کے طور پر  کام کرتی ہے۔

 دہلی میں واقع ویکموکان ٹیکنالوجیز نے  اہم  بیٹری ڈیٹا  کلکشن اور مانیٹرنگ ، جیسے سیل وولٹیج، درجہ حرارت اور بیٹری کی موجودہ حالت کے ساتھ گاڑی کے انٹلی جینس نظام کو فروغ دیا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے ذریعہ   فنڈنگ (سیڈ فنڈنگ )کے ساتھ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی میں واقع  فاؤنڈیشن فار انوویٹیو ٹیکنالوجی ٹرانسفر (ایف آئی ٹی ٹی ) میں  انکیوبیٹ کی گئی ویکموکان ، اب انٹلی جینٹ گاڑیوں کے لئے بغیر  چابی کی انٹری ،  روک تھام اور مستقبل میں ممکنہ  رکھ رکھاؤ، استعمال کنندہ کے موافق الگورزم، ریموٹ ڈائگونسٹک  اور گاڑیوں کے بیڑے کے بندوبست کے ساتھ ہی کئی طرح  کے حل بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ نظام اعلی کارکردگی والی گاڑیوں کے لیے خصوصی اجزاء کے ساتھ موٹر پاور کنٹرولر، بیٹری کے بندوبست کے نظام ، وہیکل انٹیلی جنس ماڈیول، کلاؤڈ کنیکٹیویٹی وغیرہ جیسے الیکٹرک وہیکل (ای وی) کے  پورے ماحولیاتی نظام کی ضرورتوں کو پورا کرسکتا ہے۔

 ٹیکنالوجی ریڈینس لیول 9 پر پیٹنٹ کی گئی اس تکنیک کی پوری کٹ کے لئے لاگت تقریباً 20-22 ہزار روپے ہے جو  اس طرح ہے - بیٹری بندوبست نظام 4-5 ہزار، وہیکل انٹیلی جنس ماڈیول 6سے8 ہزار، فاسٹ چارجر 4 سے 5 ہزار، انسٹرومنٹ کلسٹر 2-3 ہزار،  موٹر کنٹرولر 4-5 ہزار۔ اس  کٹ کو 15 سے زیادہ الیکٹریک وہیکل مینوفیکچررز کے ساتھ ساتھ اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایمز) کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔

کمپنیوں کے بانیوں میں سے ایک جناب پیوش اساتی نے کہا  ’’جب کہ دیگر بازار میں ایک پروڈکٹ کے طور پر 2 پہیا، 3 پہیا گاڑیوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، وہیں ہم ویکماکون کمپنی میں بھارت میں  بہت تیزرفتار سے  الیکٹرک گاڑیوں کے لیے  ماحولیاتی نظام قائم کررہے ہیں۔ ہم  الیکٹرک گاڑیوں کے لئے بیٹری مینجمنٹ سسٹمز، موٹر کنٹرولرز، وہیکل انٹیلی جنس، چارجرز اور ڈیٹا  اینالائسیس ، مشین لرننگ اورمصنوعی ذہانت وغیرہ کے لیے مکمل  کلاؤ آرکیٹیکچر جیسے  اہم اجزا کو ڈیزائن اور فروغ دیتے ہیں۔

کمپنی کے ہی ایک دیگر بانی آدرش کمار بالرامن نے اپنی کمپنی کے  ابتدائی مرحلے کےدوران سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے ذریعہ   دیئے گئے تعاون کے  تئیں شکریہ ادا کیا

 ویکموکون کمپیوٹیشنل طور پر کم خرچ والا نظام -  لوکل مشین لرننگ  ایم ایل ایلگورزم  کے بیٹری منیجمنٹ ڈیزائن کے لئے سبھی طرح کے تھرمل  اور  ا سٹرکچرل  طور پر بیٹری مینجمنٹ  نظام اور مشین لرننگ (ایم ایل)  ایلگورزم کے ساتھ ایک ایسا بیٹری پیک فراہم کرتا ہے جو 100 روپئے مائیکرو –کنٹرولر پر چلتا ہے۔ کمپنی نے ابھی تک پانچ کروڑ روپئے کی  آمدنی بھی حاصل کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LH8R.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029CW3.jpg

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9678)


(Release ID: 1855618) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi