کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے کوئلے کے شعبے کو ماحول دوست بنانے کے اقدامات


23-2022 میں 2400 ہیکٹیئر زمین کو کوئلے کی کانوں کے اعتراف ماحول دوست بنایا جائے گا

Posted On: 30 AUG 2022 3:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30 اگست، 2022/ کوئلے کی وزارت نے ، کوئلے کی کانوں میں اور ان کے اعتراف 2400 ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے کو 23-2022 کے لیے 50 لاکھ سے زیادہ پودے لگا کر کوئلے کی کمپنیوں کےلیے یہ مقصد قائم کیا ہے۔ نشانزد علاقوں میں کوئلے کی کمپنیوں کے کانوں سے باہر کے علاقوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس میں باہر کے پٹے پر دیئے ہوئے علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو شجر کاری کے لائق ہے اور جنہیں ریاستی سرکار کی ایجنسیوں نے دستیاب کرایا ہے ۔ ابھی تک کوئلے کی کانوں کے علاقوں میں سبزہ زاری کی یہ مہم زور شور سے جاری ہے اور 1000 ہیکٹیئر زمین  پر  شجرکاری  کر   کے گھاس لگا کر، بانس اُگا کر اور اعلیٰ ٹکنالوجی سے  کاشت کر کے شامل کیا گیا ہے۔ یہ سارے کام 15 اگست 2022 تک کر لیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں ابھی تک جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ان کے پیش نظر کوئلے کی کمپنیوں کو یہ اعتماد ہے کہ اس سال کے مقررہ نشانوں سے زیادہ کام کر لیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش میں ڈبلیو سی ایل کے پنچ علاقے میں رہائشی کالونی کےآس پاس شجر کاری

کوئلےکےشعبے کے مذکورہ بالا شجر کاری کے اقدامات سے 2030 تک اضافی جنگلات اور درخت لگا کر 2.5 سے 3 ارب ٹن سی او 2 کے برابر اضافی کاربن سنک پیدا کرنے کے بھارت کے این ڈی سی عزم کو مدد ملی ہے۔

کوئلے کی صنعت ترقی کا ایک دیرپا طریقۂ کار تیار کرنا چاہتی ہے جس میں کوئلے کی پیداوار کرتے ہوئے ماحولیات کا تحفظ ہو ، قدرتی وسائل کا تحفظ ہو ، سماج کا خیال رکھا جائے اور جنگلات اور جنگلاتی زندگی کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

تمل ناڈو کے این ایل سی آئی ایل علاقے میں کان -1 دھان کا کھیت اور نارئل کی شجرکاری

جس زمین کو انسانی سرگرمیوں سے نقصان پہنچا ہے ، جنگلات کاری اس کی بحالی کا ثابت شدہ طریقہ ہے اور کانوں والے علاقے کی اطمینان بخش بحالی کے لیے لازمی ہے۔ عالمی سطح پر اس سےکاربن کے اخراج میں کمی لاکر آب و ہوا کے مسئلے سے نمٹا جاتا ہے اور اس سے خطے کی اقتصادی ترقی بھی ہوتی ہے۔

مدھیہ پردیش کے سنگرولی علاقے میں این سی ایل کے نگاہی علاقے میں حیاتیاتی بازیابی

کوئلے کی بھارتی صنعت کا مقصد معیشت کے مختلف شعبوں کی مانگ پوری کرنے کے لیے کوئلے کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے اور مقامی لوگوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ماحول پر کانکنی کےاثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

 

۔۔۔                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 9685


(Release ID: 1855616) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Tamil