بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے اولم ایگری ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ میں ایس اے ایل آئی سی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کمپنی کے ذریعے حصص کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 30 AUG 2022 7:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے اولم ایگری ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ میں ایس اے ایل آئی سی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کمپنی کے ذریعے حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ ایس اے ایل آئی سی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کمپنی (ایس آئی آئی سی/ حصول کنندہ) کے ذریعے اولم ایگری ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (اولم ایگری / ٹارگیٹ) میں 35.43 فیصد حصص کے حصول سے متعلق ہے۔

ایس آئی آئی سی ایک غیر فہرست شدہ محدود ذمہ داری والی کمپنی ہے جو ریاض، سعودی عرب میں واقع ہے۔ یہ مکمل طور پر سعودی ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک انویسٹمنٹ کارپوریشن (ایس اے ایل آئی سی) کی ملکیت اور زیر کنٹرول ہے۔ ایس اے ایل آئی سی سعودی عرب کی ایک سرمایہ کاری کمپنی ہے، جو سعودی عرب اور دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کے ساتھ زرعی اور خوراک کی صنعتوں میں سرگرم عمل ہے۔ ایس آئی آئی سی کو ایس اے ایل آئی سی کی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

اولم ایگری ایک ایسی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر سنگاپور میں ہے اور یہ زرعی سامان کے سوداگر  اور پراسیسر کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ زراعت سے متعلق تمام سرگرمیوں میں شامل  ہے – مثلاً کاشتکاری، خریداری، تھوک تجارت، پروسیسنگ، ریفائننگ اور تقسیم۔ اولم ایگری، بالواسطہ اور بلاواسطہ طور  پر،مختلف زرعی اجناس کی تھوک اور خوردہ دونوں سطحوں پر فروخت میں شامل ہے، جس میں ہندوستان میں چاول کی فروخت بھی شامل ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں آئے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9697


(Release ID: 1855613) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi