بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی  نے کلاڈیم انویسٹمنٹ  پی ٹی ای  لمیٹیڈ ( جی آئی سی انویسٹر ) کو شیئر کے ترجیحی اجراء اور وارنٹ  کے ذریعے مکمل بنیاد پر آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل لمیٹیڈ کے تقریباً 7.49 فی صد   شیئرس کی خریداری کی منظوری دی

Posted On: 30 AUG 2022 7:43PM by PIB Delhi

       

مسابقتی کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی ) نے کلاڈیم انویسٹمنٹ  پی ٹی ای  لمیٹیڈ ( جی آئی سی انویسٹر ) کو شیئر کے ترجیحی اجراء اور وارنٹ   ( مجوزہ  مجموعہ ) کے ذریعے مکمل بنیاد پر آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل لمیٹیڈ کے تقریباً 7.49 فی صد   شیئرس کی خریداری کی منظوری دی ہے ۔

کلاڈیم انویسٹمنٹ  پی ٹی ای  لمیٹیڈ (ایکوائرر/جی آئی سی انویسٹر) مکمل طور پر لیتھ انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی ملکیت ہے ، جو پوری طرح جی آئی سی ( وینچرس ) پرائیویٹ لمیٹیڈ ( جی آئی سی وینچرس ) کی ملکیت والی کمپنی ہے ۔  جی آئی سی انویسٹر  سنگاپور میں ایک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے طور پر منظم ایک خاص مقصد کے لئے قائم کی گئی کمپنی ہے ، جو جی آئی سی  اسپیشل انویسٹمنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ ( جی آئی سی ایس آئی ) کے زیر انتظام سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے۔

آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل لمیٹیڈ (ٹارگٹ/اے بی ایف آر ایل) ایک عوام طور پر لسٹیڈ کمپنی ہے ، جو اپنی ذیلی کمپنیوں کے ساتھ مل کر برانڈڈ ملبوسات، جوتے اور لوازمات (اے ایف اے) کی تیاری اور خردہ فروشی میں مصروف ہے اور اپنے خردہ اسٹورز کے ساتھ ساتھ پورے بھارت میں ، اس کے خصوصی برانڈ آؤٹ لیٹس اور پینٹالونز اسٹورز، ملٹی برانڈ آؤٹ لیٹس، ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں شاپ ان شاپ اسٹورز، اپنے آن لائن ریٹیل پلیٹ فارمز اور تھرڈ پارٹی ای کامرس مارکیٹ پلیس کے ذریعے کام کرتی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آڈر بعد میں آئے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 9695

 


(Release ID: 1855610) Visitor Counter : 146
Read this release in: English , Hindi