الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے اسٹارٹ اپ ہب کے توسط سے ایم ای آئی ٹی وائی میں منعقد اسٹارٹ اپس کے ساتھ انٹریکٹو اجلاس
Posted On:
30 AUG 2022 5:55PM by PIB Delhi
ایم ای آئی ٹی وائی اسٹارٹ اپ ہب (ایم ایس ایچ) کے ذریعے منعقد باہم گفت و شنید (انٹریکٹو) کے ایک اجلاس میں، ایم ایس ایچ شراکت داری کے پروگراموں کے کچھ مرکزی اور کامیاب اسٹارٹ اپ مستفیدین نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) میں سکریٹری جناب الکیش کمار شرما اور وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ اپنی کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں۔ اسٹارٹ اپس کے نمائندوں نے ایم ای آئی ٹی وائی سکریٹری اور دیگر شرکاء کو اس بات سے واقف کرایا کہ انہیں اپنے اسٹارٹ اپ کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت ہند سے کس قسم کے تعاون کی ضرورت ہے۔
آج ایم ای آئی ٹی وائی اسٹارٹ اپ ہب ایم ایس ایچ کے پاس تقریباً +3000 تکنیکی اسٹارٹ اپ ہیں، جن کا خیال انہیں اگلے 3 سے 5 سالوں میں دس ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپ تک بڑھانے کا ہے۔ ایم ای آئی ٹی وائی کی ایک پہل، ایم ایس ایچ کی تشکیل ایک قومی پلیٹ فارم کے طور پر کی گئی تھی جس میں بنیادی طور پر ٹیکنالوجی اختراعات، اسٹارٹ اپ اور دانشورانہ املاک کی تعمیر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ ایم ایس ایچ اپنے قیام کے بعد سے وقتاً فوقتاً مختلف تنظیموں کے ساتھ شراکت داری میں شامل ہو رہا ہے تاکہ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کے لیے ایک موافق ایکو سسٹم فراہم کیا جا سکے اور تعاون کے ذریعے مستفیدین نیٹ ورک کی قومی اور بین الاقوامی موجودگی کو بڑھایا جا سکے۔ ایم ایس ایچ شراکت داری اور مشترکہ پہل صنعتی تنظیموں، کارپوریٹوں، بین الاقوامی اداروں، پرائیویٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں، بین الاقوامی تنظیموں، سرکاری تنظیموں اور نیم سرکاری اکائیوں میں پھیلی ہوئی ہے۔
ایم ایس ایچ کے متعدد کارپوریٹ شراکت دار ہیں اور اسٹارٹ اپس کا تعاون کرنے کے لیے کمپنیاں چلائی ہیں، جن میں سے 8 نے انٹریکٹو اجلاس میں حصہ لیا۔ اسٹارٹ اپس نے اپنی نشان چھوڑنے والی کہانیاں شیئر کیں اور اجلاس میں موجود ایم ای آئی ٹی وائی کی مختلف معزز شخصیات نے رہنمائی چاہی۔
انٹریکٹو اجلاس کے لیے درج ذیل 8 اسٹارٹ اپ نمائندے موجود تھے:
اسٹارٹ اپ کا نام
|
نمائندے
|
ٹیکنالوجی فوکس
|
ایم ایس ایچ پروگرام
|
گروتوا سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
اپراجت ناگرا گروتوا
|
ڈرون ٹیک
|
بی ایس ایف چیلنج
|
نیکسٹ اسکلز 360
|
شرون کمار
|
ایڈ ٹیک
|
ڈیل ایلی ویٹڈ چیلنج
|
کرشی فائی فارم اسٹاک
|
انمول رینا
|
ایگری ٹیک
|
گوگل ایپ اسکیل اکیڈمی
|
آیو ردم
|
ابھلیش گپتا
|
ہیلتھ ٹیک
|
گوگل ایپ اسکیل اکیڈمی
|
کڈ ایکس
|
امرتانشو کمار
|
ایڈ ٹیک
|
گوگل ایپ اسکیل اکیڈمی
|
ٹیرا لومین سالیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
ڈاکٹر جیوترمئی داس
|
میڈ ٹیک
|
کوالکام ڈی آئی سی 2022
|
آئی ممز
|
روی تیجا
|
ہیلتھ ٹیک
|
گوگل ایپ اسکیل اکیڈمی
|
ریکور کلب
|
ایکلویہ گپتا
|
فن ٹیک
|
ریکور کلب پارٹنرشپ
|
پروگرام کے دوران، جناب الکیش کمار شرما نے اسٹارٹ اپس کی اختراعات اور جس توانائی کے ساتھ وہ کام کر رہے ہیں، اس کی تعریف کی۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس کو ان کی کامیابی کے سفر میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے عہد کو دہرایا۔
اجلاس سے حوصلہ افزا معلومات حاصل ہوئیں جسے ہندوستان کے ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں میں اسٹارٹ اپ کی تلاش، تعاون، ترقی اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے قومی ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم – ’ڈیجیٹل انڈیا جینیسس‘ (اختراعی اسٹارٹ اپس کے لیے جین نیکسٹ سپورٹ) کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا ہفتہ 2022 میں ہمارے وزیر اعظم نے ’ڈیجیٹل انڈیا جینیسس‘ کی شروعات کی تھی۔ اس منصوبہ کے لیے کل 750 کروڑ روپے کے خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 9687
(Release ID: 1855591)
Visitor Counter : 123