کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلنگ ڈیمز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 4:08PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کان کنی کی وزارت کے ماتحت دفتر، انڈین بیورو آف مائنز کے پاس دستیاب ریکارڈ کے مطابق، فائدہ مند پلانٹس، ٹیلنگ پونڈز اور ٹیلنگ ڈیموں کی تعداد سے متعلق ریاست وار معلومات حسب ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

ریاست کا نام

فائدہ مند پلانٹس کی تعداد

ٹیلنگ پونڈز(تالابوں) کی تعداد

ٹیلنگ ڈیمز کی تعداد

1

آندھرا پردیش

01

01

00

2

چھتیس گڑھ

05

02

00

3

مدھیہ پردیش

14

12

02

4

اڈیشہ

09

04

10

5

راجستھان

07

00

07

 

 

وزارت محنت اور روزگار کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی (ڈی جی ایم ایس) کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، کوئی معلومات موجود نہیں  ہے۔

ٹیلنگ ڈیموں کے ضابطے اور نگرانی بشمول اس کے ڈیزائن اور حفاظتی پہلوؤں کا کام ڈی جی ایم ایس وزارت محنت اور روزگار کے تحت میٹلیفرس مائنز ریگولیشنز 1961 کے ضابطہ 130 کے مطابق کرتا ہے۔

آپریٹنگ (چلانے سے متعلق)معیارات اور ٹیلنگ ڈیم کا ڈیزائن مائن مینجمنٹ کے ذریعہ مخصوص سائٹ کی بنیاد پر سائنسی ایجنسی / ادارے کی مشاورت سے تیار کیا جاتا ہے۔ کان کنی کمپنیوں کے ذریعہ آپریٹنگ معیارات کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

 

***********

 

 

ش ح ۔  ش ت ۔ م ش

U. No.9670


(ریلیز آئی ڈی: 1855426) وزیٹر کاؤنٹر : 108
یہ ریلیز پڑھیں: English