الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ڈجیٹل انڈیا ہفتہ
Posted On:
03 AUG 2022 3:17PM by PIB Delhi
ہندوستان کی غیرمعمولی ڈجیٹل تبدیلی کا جشن منانے کے لئے حکومت ہندنے گجرات کے گاندھی نگرمیں 4سے 10جولائی، 2022تک ڈجیٹل انڈیا ہفتہ 2022کا انعقاد کیاہے ۔ ڈجیٹل انڈیا ہفتہ کا مقصد دنیا کے سامنے ہندوستان کی تکنیکی صلاحیت کی نمائش کرنا ، ٹیک –اسٹارٹ اپ کے لئے تعاون جو کاروبارسے متعلق ہے مواقع کاپتہ لگانے اور اگلی نسل کے شہریوں کے لئے تکنیکی مواقع کو پیش کرتے ہوئے انھیں متحرک کرنا تھا۔ ڈجیٹل انڈیا ہفتہ کا موضوع ‘ڈجیٹل انڈیا :کیٹالائزنگ نیو انڈیا ٹیکیڈ ’تھا ۔
ڈجیٹل انڈیا ہفتہ 2022کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔
ڈجیٹل انڈیا کے تحت حکومت ہند نے ڈجیٹل انڈیا بھاشنی کولانچ کیاہے ۔ اس کا مقصد ان کروڑوں ہندوستانیوں کے لئے انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانا ہے جو انگریزی نہیں جانتے ۔ ڈجیٹل انڈیا بھاشنی پروگرام کے تحت اس کے لئے تکنالوجی ، ڈاٹا سیٹ ،اور ایپلی کیشن تیارکئے جانے کی امید ہے ۔
اس کے تحت ایک عوامی ڈجیٹل پلیٹ فارم (bhashini.gov.in)کے ذریعہ متن سے متن ترجمہ تقریرسے متن کی تبدیلی ، متن سے تقریر میں تبدیلی ، لسانی تبدیلی اور آپٹیکل کیرکٹر کی پہچان کے لئے ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں اوپن –سورس اے آئی ماڈل کا ذخیرہ دستیاب کرایاگیا ۔یہ اسٹارٹ اپ صنعت اورسرکاری ایجنسیوں سمیت اس نوعیت کے تمام اسٹیک ہولڈرس کو ملک بھرمیں انٹرنیٹ اور ڈجیٹل خدمات تک آسان رسائی کے لئے ہندوستانی زبانوں میں یوزرانٹرفیس کی پیشکش کرنے کے لئے اختراعاتی مصنوعات و خدمات کو تیاراورتعینات کرنے میں اہل بناتاہے ۔
حکومت ہند نے ٹریلین ڈالرکی ڈجیٹل معیشت کا ہدف مقرر کیاہے ۔سرکارٹریلین ڈالرکی ڈجیٹل معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں اسٹارٹ اپ ونوجوانوں کی سرگرم حصہ داری کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل نئے مواقع پیداکررہی ہے ۔ اسی سلسلے میں سرکاری کام کاج اور عوامی خدمات کی ڈجیٹلائزیشن پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ کئی شعبوں میں ڈجیٹل تکنیکوں کا استعمال کیاجارہاہے ۔ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹرپلان سمیت مختلف پروجیکٹوں کے تحت مختلف وزارتوں کے ذریعہ جی آئی ایس تکنیک استعمال کرتے ہوئے اثاثوں کی میپنگ کی جارہی ہے ۔
زراعت ، کان کنی ، بنیادی ڈھانچہ ، نگرانی ، ایمرجنسی خدمات ، ٹرانسپورٹ ، جغرافیائی میپنگ ، دفاع اور قانون لاانفورسمنٹ جیسے معیشت کے مختلف شعبوں میں ڈرون ٹکنالوجی کو بڑھاوادیاجارہاہے ۔
وزارت اطلاعات ونشریات (آئی اینڈ بی) نے اس شعبے کی ترقی کے لئے پالیسی ساز رہنمائی کرنے ، ہندوستان میں اے بی جی سی تعلیم کے لئے معیارقائم کرنے ، صنعت وبین الاقوامی اے بی جی سی اداروں کے ساتھ سرگرم تعاون کرنے اور ہندوستانی اے بی جی سی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر قائم کرنے کے لئے ایک انیمیشن ، ویزول افیکٹس ، گیمنگ اورکامکس (اے بی جی سی ) پرموشن ٹاسک فورس کی تشکیل کی ۔
حکومت ہند نے ہندوستان کو اپنے آتم نربھربھارت اقتصادی پالیسیوں کے تحت الیکٹرونکس کی ویلیو چین میں ایک اہم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ ہب بنانے کا ہدف رکھاہے ۔اس کے تحت ہم اپنے الیکٹرونکس پس منظرکو وسیع اور گہرابنارہے ہیں ۔
سرکارہندوستانی سیمی کنڈکٹرایکوسسٹم کو متحرک کرتے ہوئے ہندوستان میں تیزی سے بڑھ رہے الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ اور اختراعاتی ایکوسسٹم کی حوصلہ افزائی کرنے کے اپنے اہم مقصد پرمرکوز ہے۔ہمارے ملک میں سیمی کنڈکٹروہ ڈسپلے مینوفیکچرنگ ایکوسسٹم کی ترقی کے لئے 76ہزار کروڑروپے کے مجموعی خرچ پر سیمی کون انڈیا پروگرام کی منظوری کے ساتھ الیکٹرونکس وسیمی کنڈکٹرکے شعبے میں آتم نربھرتا حاصل کرنے کے نظریئے کو کافی رفتارملی ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد سیمی کنڈکٹر، ڈسپلے ، مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن ایکوسسٹم میں داخل ہونے والی کمپنیوں کو مالی فراہم کرنا ہے ۔ یہ عالمی الیکٹرونکس ویلیوچین میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے لئے راستہ ہموارکرے گا۔
حکومت ہند کا مقصد ہندوستان کو اپنی آتم نربھربھارت اقتصادی پالیسیوں کے تحت ایک اہم الیکٹرونکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ ہب کے طورپر قائم کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں سرکارنے ہمارے الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ ایکوسسٹم کو کہیں زیادہ وسعت دینے اور اسے گہرابنانے کے لئے کئی حکمت عملی پرمبنی پہل کی ہے ۔ اس کے نتیجے میں الیکٹرونکس صنعت نے مختلف سرمایہ کاروں نے 47998کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔
**********
(ش ح ۔ج ق۔ ع آ)
U -9665
(Release ID: 1855420)