کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس کی وزارت نے کاروبار کے فروغ اور خدمات کے مرکز (ڈی ای ایس ایچ) بل 2022 کے بارے میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
29 AUG 2022 9:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 اگست، 2022/ کاروبار کے فروغ اور خدمات سے متعلق مرکز (ڈی ای ایس ایچ) بل ، 2022 کے بارے میں کامرس کے محکمے نے آج ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ اس کا انعقاد کامرس کے سکریٹری جناب بی وی آر سبرامنیم ، آئی اے ایس کی قیادت نئی دلی کے وگیان بھون میں کیا گیا۔ جس میں ڈی ای ایس ایچ بل کے بارے میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے فریقو ں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کامرس سکریٹری کے کلیدی خطبے کے بعد جس میں انہوں نے کہا کہ ڈی ای ایس ایچ بل کا مسودہ ایس ای زیڈ کے کام کاج سے سیکھتے ہوئے تیار یا گیا ہے ۔ یہ مسودہ دس سال سے بھی زیادہ مدت میں تیار کیا گیا ہے اور اس کے لیے متعلقہ فریقوں کی بھی رائے لی گئی ہے۔ اس کے بعد ایک پرزینٹیشن بھی دیا گیا جس میں ڈی ای ایس ایچ بل کے مسودے پر ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا۔ پرزینٹیشن میں نئے قانون کی خاص باتیں بیان کی گئیں ۔
متعلقہ فریقوں نے ڈی ای ایس ایچ بل کے مجوزہ فریم ورک کو بڑے پیمانے پر سراہا اور اعتراف کیا کہ قانون کے مسودے میں متعلقہ فریقوں کی طویل عرصے سے زیر التوا زیادہ تر ضرورتوں کو پورا کیا گیا ہے ۔ متعلقہ فریقوں نے اس مسودے کو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت سی تجاویز بھی پیش کیں۔
اس میٹنگ کا اختتام سبھی متعلقہ فریقوں کے شکریہ ادا کرنے کےساتھ ہوا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 9651
(Release ID: 1855368)
Visitor Counter : 132