کوئلے کی وزارت

بھارت میں اپریل-جولائی 2022 کے دوران کوئلہ کی پیداوار اور بجلی گھروں کو ارسال کی گئی  کھیپ  کی مقدار

Posted On: 03 AUG 2022 5:29PM by PIB Delhi

بھارت ، دنیا میں توانائی کی کھپت کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے ۔ملک میں بجلی مانگ میں ہر سال لگ بھگ 4.7 فیصدکا اضافہ ہورہا ہے ۔ پی او ایس او سی او کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ، اپریل-جولائی2022 کے دوران ،ملک میں گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے بجلی کی مانگ میں 13.93 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

اسے درجہ حرارت میں بے مثال اضافے اور مانسون کی آمد میں خاص طو رپر ملک کے شمالی خطے میں مانسون کی آمد میں تاخیر کے ساتھ ساتھ کووڈ کے بعد کے دور میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے سبب بجلی کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ کوئلہ پر مبنی بجلی کی پیداوار میں اپریل-جولائی 2022 کے دوران ، مالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلے 16.13 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

بجلی کے شعبے کے لئے کوئلہ کی خاطر خواہ دستیابی کو یقینی بنانے کی غرض سے ، تاکہ بجلی کی پیداوار کے لئے کوئلہ کی مانگ میں اضافے کے چیلنج سے نمٹا جاسکے ،کوئلہ کی وزارت ، ملک میں مختلف النوع کوئلہ کمپنیوں کے ساتھ باضابطہ طور پر رابطے قائم کررہی ہے اور کوئلہ کی پیداوار کی نگرانی کررہی ہے۔ ملک میں کوئلہ کی پیداوار اور بجلی گھروں کو ارسال کردہ مقدار نے گذشتہ سبھی ماہانہ ریکارڈس کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔ ملک میں کوئلہ کی خاطر خواہ پیداوار کے سبب ، بجلی کی مانگ میں ہورہے تیزی سے اضافے کے باوجود ، درآمد شدہ کوئلہ کی مانگ کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد ملی ہے۔ اپریل –جولائی2022 کے دوران،ملک میں کوئلہ کی کل پیداوار اور ارسال کی گئی مقدار بڑھکر بالترتیب 265.65 ملین ٹن(ایم ٹی) اور 291.32 ملین ٹین تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح سال در سال کی بنیاد پر کوئلہ کی پیداوار میں 26.44 اورارسال کی گئی مقدار میں 13.05 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اپریل –جولائی 2022 کے دوران بجلی گھروں (غیر سی آئی ایل کوئلہ پیداکرنے والے یونٹس سمیت) کو کوئلہ کی کل سپلائی 250.51 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے اس طرح مالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلے 21.31 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل) نے اپریل-جولائی2022 کے دوران کوئلہ کی پیداوار کو تقویت بہم فراہم کرنے اور 207.09 ملین ٹن کوئلہ کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ اپریل –جولائی2022 کے دوران 166.56 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا گیا تھا جوکہ کوئلہ کی پیداوار بھی 24.33 فیصد کا اضافہ ہے اپریل –جولائی2022 کے دوران سی آئی ایل سے کوئلہ کی کل ارسال کی گئی مقدار (غیر بجلی کے شعبوں سمیت ) مالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلے 210.86 ملین ٹن سے بڑھ کر 232.07 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ جس سے 10.06 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ، بجلی کی مرکزی اتھارٹی (سی ای اے) کے ذریعہ یومیہ بنیاد پر نگرانی کئے جانے والے بجلی گھروں میں دستیاب کوئلہ کے کل ذخائر کی مقدار 31 جولائی 2022 کو بڑھ کر 29.85 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ 30 جون 2022 کو یہ مقدار 26.52 ملین ٹن تھی۔

ملک میں کوئلہ کی سپلائی سے متعلق مشکلات میں ، کوئلہ کی پیداوار اور ارسال کی گئی کھیپ کی مقدار میں خاطر خواہ اضافے کی وجہ سے ، کمی آنے والی ہے۔ جبکہ مانسون کی آمد کی وجہ سے جولائی 2022 میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ۔ البتہ اب جبکہ مانسون کی آمد کے بعد کوئلہ کی پیداوار میں کمی ہونے کا امکان ہے ، کوئلہ کی وزارت ،بجلی کے شعبے کی مانسون سے متعلق تیاریوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ معیشت میں نمو اور موسمیاتی اسباب کی بھی وجہ سے ، ملک میں بجلی کی مانگ میں اضافے سے نمٹنے کی غرض سے کوئلہ کی پیداوار اور ارسال کی گئی کھیپ کی مقدار میں مزید اضافہ کرنے کی غرض مسلسل سبھی کوششیں کررہی ہے۔

 

***********

 

 

ش ح ۔   ع م ۔ م ش

U. No.9632



(Release ID: 1855224) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi