زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے جودھ پور میں سینٹرل ایرڈ زون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے زیڈ آر آئی) میں چار نئی تنصیبات کا افتتاح کیا


ہندوستان وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دنیا میں زرعی اشیاء کے اعتبار سے نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلیگا۔ تومر کا بیان

کسانوں کو چاہیے کہ وہ جدید ٹیکنالوجیوں اور زراعت سے جڑی فلاحی اسکیموں کافائدہ اٹھائیں۔ وزیر زراعت کا بیان

آج دنیا میں کوئی بھی  پلیٹ فارم ہندوستان کونظرانداز نہیں کرسکتا۔ شیخاوت کا بیان

Posted On: 28 AUG 2022 8:48PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نےآج  جودھ پور میں سینٹرل ایرڈ زون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے زیڈ آر آئی) میں چار نئی تنصیبات کا افتتاح کیا جو انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کی نگرانی میں 60 سال سے بھی زیادہ عرصے سے مہارت کی خدمات فراہم کررہا ہے۔ اس موقع پر جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور زراعت و کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015VCA.jpg

پروگرام کے چیف گیسٹ جناب نریندر سنگھ تومر نےاپنے خطاب میں کہا کہ سی اے زیڈ آر آئی جو آئی سی اے آر کا ایک مہارت کاادارہ ہے گزشتہ 60 سال سے بھی زیادہ عرصے سے ایرڈ خطے  کے کسانوں کیلئے زراعت میں تحقیق اور اختراعی خدمات انجام دے رہا ہے جو ہمارے ریگستانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔ فصلوں، گھاس اور پھلوں کی نئی مختلف قسموں اور چھڑکاؤ والی آبپاشی کےعلاوہ اسپرنکلر اور ڈیون اسٹیبلائزیشن جیسے سی اے زیڈ آر آئی کی طرف سے کیے گئے تحقیقی کاموں کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے۔ شمسی توانائی ، کھیتی کی لاگت میں کمی اور سی اے زیڈ آر آئی کی جانب سے مویشیوں کے بندوبست جیسے کام کاج، خشک علاقوں کے کسانوں کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔ وقتاً فوقتاً سی اے زیڈ آر آئی کی جانب سے تیار کی جارہی نئی ٹیکنالوجیوں اور تحقیقی حصولیابیوں کی وجہ سے سی اے زیڈ آر آئی نے گزشتہ 6 سال کے عرصے  میں آئی سی اے آر کے دس میں سے آٹھ نیشنل ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے سی اے زیڈ آر آئی  میں نوتعمیر شدہ آڈیٹوریم، زرعی کاروباری سینٹر ، ماحول دوست ، کچرے کے پانی کو نکالنے کے پلانٹ اور انڈوراسپورٹس ہال کا بھی افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029BCV.jpg

جناب نریندر سنگھ تومر نے مزید کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں  ہندوستان ہرفصل اور زرعی اشیاء پیدا کرنے میں نمبر ایک مقام حاصل کرلیگا اور اس وقت ہندوستان کا زرعی پیداوار کے معاملے میں دنیا میں پہلا یا دوسرا درجہ ہے۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ہندوستانی زرعی معیشت بہت مضبوط ہے جو برقرار رہے گی اور ہندوستان کو بہت بڑے بحران سے نمٹنے کے پوری طرح اہل  بنائے گی۔ جناب تومر نے کہا کہ 2014 سے پہلے گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اور وزیراعظم کی حیثیت سے جناب نریندر مودی  مسلسل گاؤں کے غریب لوگوں اور کسانوں کے بارے میں سوچتے ہیں۔ گزشتہ آٹھ سال کے عرصے میں زراعت کو بہتر بنانے اور کسانوں کو ٹیکنالوجی تعاون فراہم کرنے  اور ان کی آمدنی بڑھانے کیلئے وزیراعظم مودی کی قیادت میں کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ ملک کے 86فیصد چھوٹے کسانوں نے خود ایف پی اوز کے ذریعے اپنا اہتمام کیا ہے ۔اب اپنی پیداوار کے عمل کے ساتھ ساتھ مناسب قیمتیں حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے زرعی شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپئے کا فنڈ قائم کیا ہے جس میں سے 14 ہزار کروڑ روپئے کے مالیت کے پروجیکٹ پہلے ہی منظور کردیے گئے ہیں۔

زرعی شعبے کی ترقی میں سائنسدانوں کی خدمات کو اہم قرار دیتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ انہیں ایک بڑے مقصد کے ساتھ پیداوار بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ پودے لگانے کیلئےمیٹریل کی دستیابی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سی اے زیڈ آر آئی اس فیلڈ میں آگے جاتا ہے تو مرکزی حکومت پوری طرح مدد کرے گی۔ جناب تومر نے سی اے زیڈ آر آئی کی اس بات کیلئے تعریف کی کہ اس نے کئی اہم حصولیابیاں حاصل کی ہیں۔ سی اے زیڈ آر آئی نے خشک اور بنجر خطے میں زرعی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے بے شمار تحقیق کی ہے اور زراعت کی ترقی کیلئے ٹیکنالوجیوں کو فروغ دیا ہے جو پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ہمارے ریگستانی علاقوں کیلئے واضح مثالیں ہیں۔ جناب تومر نے کہا کہ سی اے زیڈ آر آئی نے خشک زراعت کی ترقی کیلئے ایک مجموعی اور زبردست طریقہ کار اپنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H670.jpg

اپنے خطاب میں جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دنیا بھر میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کسی بھی معاملے پر کوئی بھی پلیٹ فارم ہندوستان کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔ جناب شیخاوت نے کہا کہ کسانوں کی سخت محنت کی وجہ سے حکومت کی پالیسیوں اور زرعی سائنسدانوں کی خدمات کی وجہ سے ہم کو غذائی اجناس کی کثرت کے ساتھ ایک برآمد کرنے والے ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے  زرعی سیکٹر میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں اور ایسے اقدامات کیے ہیں جو ہم زراعت کے سیکٹر میں دیکھتے ہیں اور جس نے اسے منافع بخش بنادیا ہے۔ زرعی سیکٹر میں  کسانوں کی بھلائی کیلئے کئی کوششیں کی گئیں ہیں جن کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس پہلو سے کام کریں کہ کس طرح ہمارے کسانوں کو دنیا کی ضرورتوں کو پورا کرنےکیلئے کام کرنا چاہیے اور کس طرح ہم اس کے لئے کسانوں کو آمادہ کریں۔آج کھانے کی اشیاء کا فیصلہ وزن کے مقابلے تغذیے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ہم لامحدود امکانات کے دروازے پر کھڑے ہیں۔ انہوں جودھ پور میں  پودے لگانے والے میٹریل کام کرنے کے بارے میں بات کی۔

اپنے خطاب میں جناب کیلاش چودھری نے کہا کہ سی اے زیڈ آر آئی نے کسانوں کے مقصد میں کافی  خدمات انجام دی ہیں ، ایک وقت میں ایک پورا علاقہ ریگستان تھا  اور یہاں پانی کی قلت کا مسئلہ تھا، کسانوں کو اس طرح کی صورتحال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن سی اے زیڈ آر آئی کسانوں کے لئے نئی ٹیکنالوجی لے کر آیا۔ آج کھجوریں، انار اور انجیروں کی یہاں کاشتکاری کی جارہی ہے اور ڈریگن فروٹ کی کاشت شروع ہونے والی ہے۔  آنے والے دنوں میں یہاں باجرا اُگایا جائیگا اور یہ دنیا میں اپنا واجب مقام پالے گا۔ ایک لمبے عرصے سے یہ مانگ تھی کہ باجرے کی تحقیق راجستھان میں کی جانی چاہیے، اب باجرے کی تحقیق کا مرکز بارمیر میں سینٹر کی جانب سے کھلنے جارہا ہے۔

ڈی اے آر ای  کے سکریٹری جناب ہمانشو پاٹھک  اور آئی سی اے  آر کے ڈائرکٹر جنرل اور سی اے زیڈ آر آئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر پی یادو نے بھی اس موقع پر تقریب سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے دوران جناب نریندر سنگھ تومر نے ترقی پسند کسانوں کی عزت افزائی کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ ع ن۔

U- 9630


(Release ID: 1855215) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi