جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
اے آر ای اے ایس کا آٹھواں یوم تاسیس منایا گیا
آئی آر ای ڈی اے کو قابل تجدید توانائی کےشعبہ میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ملا
سال 2021-22 میں سب سے زیادہ قرض کی منظوریوں اور تقسیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا این بی ایف سی
جناب بھگوانت کھوبا نے ایوارڈ پیش کیا
Posted On:
27 AUG 2022 8:42PM by PIB Delhi

ریاستی قابل تجدید توانائی کی تنظیم (اے آر ای اے ایس) کے 8ویں یوم تاسیس کی تقریب آج کوچی میں منعقد ہوئی۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔
ہندوستان کی قابل تجدیدتوانائی کی ترقی کی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) کو 2021-22 کے دوران قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ریاستوں کی قابل تجدید توانائی ایجنسیوں کی ایسوسی ایشن سے ایوارڈ ملا۔ نئی اور قابل تجدید توانائی اور کیمیکل اور کیمیاوی کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج کیرالہ کے بجلی کے وزیر کے کرشنن کٹی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) میں سکریٹری جناب اندو شیکھر چترویدی کی موجودگی میں آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس کو ایوارڈ پیش کیا۔

آئی آر ای ڈی اے کو 2021-22 کے دوران غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی) کے مابین قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی منظوری اور تقسیم کیے گئے قرض کی سب سے زیادہ رقم حاصل کرنے کے لیے باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ آئی آر ای ڈی اے نے مالی سال 2021-22 میں اب تک کے سب سے زیادہ قرض 23,921.06 کروڑ روپے کی منظوری حاصل کی ہے جوگزشتہ سال کے قرض 11,001.30 کروڑ روپے کی منظوری کے مقابلے میں 117.44 فیصد زیادہ ہے۔ اب تک کے سب سے زیادہ قرض کی تقسیم مالی سال 2021-22 میں 16,070.82 کروڑ روپے ہوئی ۔ گزشتہ سال کے8,828.35 کروڑ روپے کی تقسیم کے مقابلے مالی سال 2021-22 میں 82.04 فیصد کا ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں، آئی آر ای ڈی اے کے چیف مینجنگ ڈائریکٹرنے کہا، ’’ہم اپنے ملازمین کی مسلسل کوششوں اور ایم این آر ای اور حکومت ہند کی رہنمائی اور تعاون کے بغیر ان شاندار بلندیوں تک نہیں پہنچ پاتے۔ اس ایوارڈ کے لیے آئی آر ای ڈی اےکو منتخب کرنے کے لیے ہم ایم این آر ای اور اے آر ای اے ایس کےشکر گزار ہیں۔ ریاست اور دیگر ایجنسیوں کا رول ، ذمہ داری اور اجتماعی کوشش 2030 تک قابل تجدید توانائی سے 50فیصد توانائی کے ہدف کو حاصل کرنے میں انتہائی اہم ہے۔‘‘
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی پہل پر 2014 میں ریاستی قابل تجدید توانائی کی تنظیم (اے آر ای اے ایس)کا قیام عمل میں آیا تھا۔ قابل تجدید توانائی کے لیے تمام ریاستی نوڈل ایجنسیاں اے آر ای اے ایس کی ممبر ہیں۔ اے آر ای اے ایس کے 8ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر ایوارڈز پیش کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
9597
(Release ID: 1854934)
Visitor Counter : 49