مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈیزائن مرکوز ترغیبی اسکیم کو ٹیلی کام آلات مینوفیکچررز سے  پرجوش رسپانس ملا ہے


22 ایم ایس ایم ایز سمیت 32 کمپنیوں نے ٹیلی کام

کی ڈیزائن مرکوز ترغیبی اسکیم (ڈی ایل آئی) اور پروڈکشن لنکڈ انسیپشن (پی ایل آئی) اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کرائیں

Posted On: 26 AUG 2022 7:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26 اگست 2022:

وزیر اعظم نریندر مودی کا آتم نربھر بھارت کا وژن ٹیلی کام آلات کی تیاری میں ٹھوس اقدامات کر  رہا ہے۔

ٹیلی کام شعبے میں پیداوار سے منسلک ترغیب اسکیم کا آغاز 2021 میں کیا گیا تھا۔ پی ایل آئی اسکیم کے تحت مختلف ٹیلی کام آلات کی تیاری کے لیے جملہ 31 کمپنیاں مستفید ہورہی ہیں۔

ٹیلی کام مینوفیکچرنگ میں پوری ویلیو چین کو فروغ دینے کے لیے جون 2022 میں ڈیزائن مرکوز پی ایل آئی اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس نے بھارت میں ڈیزائن کی جانے والی مصنوعات کے لیے موجودہ مراعات کے علاوہ ایک فیصد سے زیادہ اضافی مراعات کا التزام پیش کیا۔ درخواستیں 21 جون سے اگست 2022 تک دی جاسکتی تھیں۔

کل 32 کمپنیوں (22 ایم ایس ایم ایز، 5 نان ایم ایس ایم ای ڈومیسٹک اور 5 گلوبل) نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ ان 32 کمپنیوں میں سے 17 نے ڈیزائن مرکوز مینوفیکچررز کے طور پر درخواست دی ہے اور پروڈکشن لنکڈ مینوفیکچررز کے طور پر بھی باقی ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ 18 نئی کمپنیوں نے بھی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

بھارت ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ آلات کے لیے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے پر عزم ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9576



(Release ID: 1854777) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi