بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ پی سی  نے 46ویں سالانہ جنرل میٹنگ کی میزبانی کی

Posted On: 26 AUG 2022 3:23PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00186VV.jpg

 

نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) لمیٹڈ نے کل فرید آباد میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی 46ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) کی میزبانی کی۔ کمپنی کے اراکین نے سال 22-2021 کے لیے 1.81/- روپے فی ایکویٹی شیئر کے منافع کی منظوری دی ہے جس میں مارچ 2022 میں ادا کیے گئے 1.31 روپے فی ایکویٹی شیئر کا عبوری منافع بھی شامل ہے۔

این ایچ پی سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب اے کے۔ سنگھ نے سالانہ جنرل میٹنگ میں شیئر ہولڈرز سے خطاب کیا، جس میں جناب وائی کے . چوبے، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) جناب آر پی۔ گوئل، ڈائریکٹر (فنانس)، جناب بسواجیت باسو، ڈائریکٹر (پروجیکٹس) اور آزاد ڈائریکٹرز، ڈاکٹر اُدے سکھارام نرگڈکر، پروفیسر۔ (ڈاکٹر) امیت کنسل، ڈاکٹر رشمی شرما راول اور جناب جیجی جوزف اور محترمہ  روپا دیب، کمپنی سکریٹری، این ایچ پی سی بھی بورڈ کے ارکان کے طور پر موجود تھے۔

جناب سنگھ نے این ایچ پی سی کی مختلف بڑی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ این ایچ پی سی نے مالی سال 22-2021  میں 3,538 کروڑ روپے کا منافع بعد از ٹیکس (پی اے ٹی) کمایا ہے، جو اب تک کا سب سے زیادہ پی اے ٹی ہے۔ یہ پچھلے مالی سال 21-2020 میں 3,245 کروڑ روپے کے پی اے ٹی کے مقابلے میں 9 فیصداضافےکو ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال 22-2021 کے دوران این ایچ پی سی کی کامیابیوں کی وضاحت کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ این ایچ پی سی پاور اسٹیشنوں نے 23,540 ایم یو کی ڈیزائن توانائی کے مقابلے میں 24,855 ایم یو بجلی پیدا کی ہے۔ این ایچ پی سی پاور سٹیشنوں نے بھی 88.19 فیصد کی اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ پی اے ایف رجسٹر کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  اس منافع   کے ذریعہ حکومت ہند کے  سرکاری خزانے میں 1,183.05 کروڑ روپے کا نقد  تعاون (مالی سال 21-2020 کے لیے 249.44 کروڑ روپے کا حتمی منافع اور مالی سال 22-2021 کے لیے 933.61 کروڑ روپے کا عبوری منافع)  دیا گیا ہے۔

جناب  اے کے سنگھ نے کہا کہ این ایچ پی سی لمیٹڈ نے 18.08.2022 کو نیپال کے سرمایہ کاری بورڈ، حکومت نیپال کے ساتھ کٹھمنڈو میں دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹس یعنی ویسٹ سیٹی (750 میگاواٹ) اور سیٹی ریور 6 پروجیکٹ (450 میگاواٹ) کی ترقی کے لیے ایک نیپال میں مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این ایچ پی سی نے 11 دسمبر 2021 کو جموں و کشمیر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ سے 1856 میگاواٹ ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ بھی حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ پی سی نے "اڈیشہ میں مختلف آبی ذخائر پر 500 میگاواٹ کے تیرتے شمسی پروجیکٹوں  کی ترقی" کے لیے گرین انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن  آف اوڈیشہ لمیٹڈ (جی ای ڈی سی او ایل) کے ساتھ ایک پرموٹر معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ پی سی اور جی ای ڈی سی او ایل کے درمیان مشترکہ منصوبے میں مجوزہ ایکویٹی کی شراکت 74:26 کے تناسب میں ہوگی اور مکمل ہونے پر یہ منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے تیرتے شمسی منصوبوں میں سے ایک بننے جا رہا ہے۔

این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی نے یہ بھی بتایا کہ این ایچ پی سی نے راجستھان میں 10,000 میگاواٹ کے قابل تجدید توانائی کے پارکس/ پروجیکٹوں کی ترقی کے لیے راجستھان قابل تجدید توانائی کارپوریشن لمیٹڈ اور راجستھان اورجا وکاس نگم لمیٹڈ کے ساتھ دستاویز مقاصد  پربھی دستخط کیے ہیں۔ این ایچ پی سی نے انڈین ری نیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے) کے ذریعہ منعقدہ ای ریورس نیلامی میں سی پی ایس یو  اسکیم، فیز-II، حصہ -III کے تحت 44.90 لاکھ/میگاواٹ کے وائبلٹی گیپ فنڈنگ ​​(وی جی ایف) پر 1000 میگاواٹ صلاحیت کا سولر پاور پروجیکٹ بھی حاصل کیا ہے۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9567)


(Release ID: 1854743) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Manipuri