وزارت آیوش

آیوش کے وزیر نے نریلا  میں  یومیو پیتھی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا


این آئی ایچ، نریلا آیوش صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو جدید ادویات کے ساتھ مرکزی دھارے میں لانے اور مربوط کرنے میں مدد کرے گا : جناب سربانند سونووال

Posted On: 26 AUG 2022 4:13PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج دلّی کے نریلا میں ہومیو پیتھی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ ( این آئی ایچ ) کا دورہ کیا۔  این آئی ایچ ، نریلا  کولکاتہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیو پیتھی کا ہی ایک ادارہ ہے اور یہ شمالی بھارت میں قائم ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہوگا۔

آیوش اور ڈبلیو سی ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپرا مہندر بھائی کالو بھائی، ممبر پارلیمنٹ جناب ہنس راج ہنس، آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا اور آیوش کی وزارت اور این آئی ایچ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جناب سربانند سونووال نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت سے متعلق قومی پالیسی میں صحت کی دیکھ بھال میں آیوش کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے تمام درجوں میں تعلیم اور تحقیق میں ، ان نظاموں کو مربوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوش کی وزارت نے آر اینڈ ڈی  اور اختراع کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں، ہومیو پیتھی میں تعلیم اور تحقیق کے لئے اعلیٰ سطح کے ادارے تیار کئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ہومیوپیتھی انسٹی ٹیوٹ آیوش سسٹم کو مقبول بنائے گا اور ملک کے شمالی علاقے کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

 

دلّی کے نریلا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی کا سنگ بنیاد 16 اکتوبر ، 2018 ء کو رکھا گیا تھا۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ہومیو پیتھی کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کے پیشہ ور افراد تیار کرے گا۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں 7 شعبے ہوں گے اور ہومیوپیتھی میڈیسن کے متعدد شعبوں میں پی جی اور ڈاکٹریٹ کورسز فراہم کریں گے۔ انسٹی ٹیوٹ دواؤں کی تیاری ، کوالٹی کنٹرول، حفاظتی تشخیص اور ہومیوپیتھی اور پریکٹسز کی سائنسی توثیق کے بنیادی پہلوؤں پر بھی توجہ دے گا۔ یہ ادارہ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور تحقیق میں ٹھوس معیارات قائم کرے گا۔

این آئی ایچ ، نریلا 287 کروڑ  روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ ہومیوپیتھی نظام میں عالمی فروغ اور تحقیق کے لئے اشتراک کے ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر بھی کام کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کا بین الاقوامی شہرت کی یونیورسٹیوں/تحقیقاتی اداروں کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کرنے میں اہم کردار ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 9569



(Release ID: 1854733) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu