عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک کے دور دراز علاقوں میں ترقی ہوئی ہے


وزیر موصوف ادھم پور کے قریب پنچیری کے سنکری مندر میں پوجا کرنے کے بعد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنچیری میں ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے تعمیر کردہ ایک کمیونٹی ہال بھی عوام کے لیے وقف کیا

Posted On: 25 AUG 2022 6:55PM by PIB Delhi

 

مودی حکومت کے گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ کو ملک کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ لوک سبھا حلقوں میں سے ایک بتاتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ اس عرصے کے دوران ترقی خطے کے دور دراز علاقوں تک پہنچی ہے جنھیں اس سے پہلے کی حکومتوں کے دوران نظر انداز کر دیا گیا تھا۔

 

 

یہاں سے نزدیک پنچیری کے سنکری مندر میں پوجا کرنے کے بعد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ایسا اس لیے ممکن ہوا کیونکہ وزیر اعظم مودی کے دور میں بغیر کسی ووٹ کے خیال کے ترقی ہمارا نصب العین رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ضرورت کے مطابق فراہم کرنے کے کلچر پر عمل کیا ہے تاکہ ہر علاقے کی یکساں ترقی ہو اور ایسا کرتے ہوئے ہم نے علاقے کے انتہائی ضرورت مند لوگوں تک رسائی اور سب کو انصاف فراہم کرنے کے کلچر پر عمل کیا ہے، ووٹ کی سیاست پر غور کیے بغیر اور یہ سوچے بغیر کہ اس علاقے کے لوگ ہمیں ووٹ دیتے ہیں یا نہیں۔

 

 

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے تعمیر کیا گیا ایک کمیونٹی ہال بھی عوام کے لیے وقف کیا۔ انھوں نے کہا کہ پنچیری کے اپنے آخری دورے کے دوران تین چار اہم مطالبات تھے جن میں سے زیادہ تر کو پورا کرنے کی کوشش کی تھی اور ان میں سے ایک کمیونٹی ہال کا مطالبہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ دوسرا مطالبہ، پنچیری کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا تھا اور مزید کہا کہ یہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے کیونکہ پنچیری کو جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے پاور پروجیکٹ کی تنصیب سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شکایت کا ازالہ ہو جائے گا جس کا عوام کو پہلے سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ لوک سبھا حلقہ میں پچھلے آٹھ سالوں کے دوران کیے گئے 75 اہم ترقیاتی کاموں پر مبنی پمفلٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اس کی خاص بات یہ ہے کہ نہ صرف کئی قومی منصوبے شروع کیے گئے اور کئی رکے ہوئے منصوبے دوبارہ شروع کیے گئے، بلکہ یہاں ایسے تاریخی منصوبے لائے گئے جن کے لیے عوامی سطح پر کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا ممکنہ طور پر ملک کا واحد لوک سبھا حلقہ ہے، جس نے مختصر وقت میں تین مرکزی مالی اعانت یافتہ میڈیکل کالج حاصل کیے ہیں۔

ڈی ڈی سی چیئرمین ادھم پور لال چند، جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر پون کھجوریا اور بی ڈی سی کے چیئرمین جیون لال نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور یہاں کے ایم پی کے بطور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی مدت کے دوران خطے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 9535



(Release ID: 1854501) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Punjabi