ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

حکومت نے بیٹری کچرے کے بندوبست سے متعلق ضابطے– 2022 مشتہر کئے

Posted On: 25 AUG 2022 5:45PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے خراب بیٹریوں کے ماحول دوست بندوبست کو یقینی بنانے کی خاطر 24 اگست ، 2022 ء کو بیٹری کچرے کے بندوبست سے متعلق ضابطے ، 2022 شائع کئے ہیں ۔

ان ضابطوں کا نوٹیفکیشن سرکلر معیشت کو فروغ دینے کی خاطر 15 اگست ، 2021 ء کو یوم آزادی کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے کئے گئے اعلان کے نفاذ کی طرف ایک تبدیلی لانے والا کام ہے۔

نئے ضابطے بیٹریز (مینیجمنٹ اینڈ ہینڈلنگ) رولز، 2001 کی جگہ لیں گے۔

یہ ضابطے ہر قسم کی بیٹریوں کا احاطہ کرتے ہیں ، جن میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں، پورٹیبل بیٹریاں، آٹوموٹیو بیٹریاں اور صنعتی بیٹریاں شامل ہیں ۔

یہ ضوابط پروڈیوسر کی اضافہ ذمہ داری (ای پی آر) کے نظریے  پر کام کرتے ہیں ، جس میں بیٹریوں کے پروڈیوسر (بشمول درآمد کنندگان) ، بیٹریوں کے کچرے کو جمع کرنے اور ری سائیکلنگ/ری فربشمنٹ اور کوڑے سے برآمد شدہ مواد کو نئی بیٹریوں میں استعمال کرنے والے شامل ہیں۔

ای پی آر  ، اس بات کو لازمی قرار دیتا ہے کہ تمام خراب بیٹریوں کو یکجا کیا جائے اور انہیں ری سائیکلنگ/ری فربشمنٹ کے لئے بھیجا جائے  اور یہ انہیں کوڑے میں پھینکنے یا جلانے پر پابندی عائد کرتا ہے ۔ ای پی آر کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے پروڈیوسر خراب بیٹریوں کو جمع کرنے، ری سائیکلنگ یا ری فربشمنٹ کا کام خود کر سکتے ہیں یا  دوسروں کو اس کام کے لئے تعینات کر سکتے ہیں ۔

یہ ضابطے پروڈیوسرز اور ری سائیکلرز/ری فربشرز کے درمیان ای پی آر سرٹیفکیٹس کے تبادلے کے لئے ایک میکانزم اور مرکزی آن لائن پورٹل قائم کرنے کے قابل بنائیں گے تاکہ پروڈیوسرز اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر سکیں ۔

ضابطے نئی صنعتوں کے قیام اور خراب بیٹریوں کی ری سائیکلنگ/ری فربشمنٹ میں کاروبار کو فروغ دیتے ہیں۔

ضابطوں کے تحت خراب بیٹریوں سے حاصل ہونے والی سامان کی کم از کم فی صد کو لازمی بنائے جانے سے ری سائیکلنگ اور ری فربشمنٹ انڈسٹری میں نئی ٹیکنالوجیز اور سرمایہ کاری کی جا سکے گی اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

نئی بیٹریاں بنانے میں مخصوص مقدار میں ری سائیکل شدہ سامان کے استعمال کو تجویز کرنے سے نئے خام مال پر انحصار کم ہوگا اور قدرتی وسائل کی بچت ہوگی۔

آن لائن رجسٹریشن اور رپورٹنگ، آڈیٹنگ، اور ضابطے کے نفاذ کی نگرانی کے لئے کمیٹی اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنا، مؤثر نفاذ اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ضابطے کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

’’ آلودگی کرنے والا ہی ادائیگی کرے ‘‘ کے اصول پر ماحولیاتی معاوضہ پروڈیوسر کی اضافی ذمہ داریوں کے اہداف ، دیگر ذمہ داریوں اور ضابطوں میں دی گئی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے پر  عائد کی جائے گا ۔ ماحولیاتی معاوضے کے تحت حاصل کردہ فنڈ کو  بیٹریوں کے ، اُس کچرے کو یکجا کرنے اور ری سائیکل کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا ، جسے پہلے اکٹھا نہیں کیا جا سکا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U.No. 9532



(Release ID: 1854496) Visitor Counter : 260


Read this release in: English , Hindi , Manipuri