سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے ٹول کے لئے گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ نظام پر ورک شاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 25 AUG 2022 5:32PM by PIB Delhi

این ایچ اے آئی نے ، بھارت میں ٹول کے لئے گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ نظام ( جی این ایس ایس ) پر فریقین کی ایک روزہ مشاورتی ورک شاپ کا انعقاد کیا ہے ۔ ورکشاپ کا مقصد جی این ایس ایس پر مبنی ٹول کے نظام کے مختلف پہلوؤں پر صنعت کے مختلف ماہرین اور فریقین سے معلومات اور تجاویز حاصل کرنا تھا۔ یہ ورکشاپ جی این ایس ایس  ٹیکنا لوجی کی بنیاد پر بھارت میں بلا رکاوٹ فلو ٹول نظام کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے حکمت عملی اور ڈیزائن تیار کرنے میں مدد کرے گی ۔

متعلقہ سرکاری محکموں ، اسرو ، این آئی سی  اور صنعتی فریق جیسے گاڑیوں کے مینوفیکچررز، اے آئی ایس – 140 آن بورڈ یونٹ ( او بی یو ) ، گلوبل جی این ایس ایس سروس فراہم کرنے والے، بینک، ادائیگی جمع کرنے والے/گیٹ وے سروس فراہم کرنے والوں سمیت  مختلف فریقوں  کو جی این ایس ایس پر تبادلۂ خیال کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔  جی این ایس ایس پر مبنی ٹول  کے نظام  کے لئے صنعت کے ماہرین کے ساتھ بہترین عالمی طریقۂ کار کے پریزنٹیشن کے علاوہ دلّی – ممبئی کاریڈور پر این ایچ اے آئی کےذریعے کئے گئے  تجربے کے نتائج اور جی این ایس ایس کے ڈھانچے ، ادائیگی کے عمل ، نفاذ کے مجوزہ طریقۂ کار اور قانونی فریم ورک  کی ضروریات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب گریدھر ارامانے نے کہا کہ ’’ جی این ایس ایس کی بنیاد پر ٹول کی تعیناتی میں شامل مختلف مسائل پر بات کرنے اور تجاویز طلب کرنے کے لئے فریقین کی مشاورت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ٹول وصولی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے ہو اور  اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے، ہمیں ایسے ٹیکنالوجی فریم ورک کی ضرورت ہو گی ، جو ہمیں موثر طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائے، اقتصادی اور مختلف فریقین کے لئے قابل قبول ہو۔

این ایچ اے آئی کی چیئرپرسن محترمہ الکا اپادھیائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ ہمیں اس سیشن کو منظم کرنے اور فریقین کے ساتھ اس بات پر غور کرنے میں خوشی ہوئی ہے کہ بھارت میں جی این ایس ایس  کی بنیاد پر ٹول نظام کس طرح شروع کیا جا سکتا ہے ۔ یہ اجلاس ہمیں ماہرین سے معلومات حاصل کرنے میں مدد کرے گا ، جو دنیا کے دوسرے حصوں سے آئے ہیں اور ہمیں مختلف چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی ، جن کا ہمیں پورے ملک میں جی این ایس ایس پر مبنی ٹولنگ کی منصوبہ بندی اور آغاز میں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مجوزہ جی این ایس ایس  ٹیکنالوجی پر مبنی مجوزہ ٹولنگ نظام میں قومی شاہراہ کی پٹی کو جیو فینس کیا جائے گا اور یہ ورچوئل ٹولنگ پوائنٹس پر مبنی ہو گی ۔ جب بھی کوئی گاڑی ، جس پر جی این ایس ایس ، او بی یو لگا ہوگا ، اس ورچوئل ٹول پوائنٹس سے گزرے گی تو این اے وی آئی سی ، جی پی ایس وغیرہ جیسے کثیر جہتی نظاموں سے سیٹلائٹ کی سگنل کی بنیاد پر طے کئے سفر سے متعلق معلومات کی تحقیقی کی جا سکے گی اور اس پر لگنے والی فیس جی این ایس ایس سافٹ ویئر سسٹم سے مرکزی طور پر کمپیوٹر نظام کے ذریعے صارف کے بینک کھاتے سے منہا کر لی جائے گی ، جو او بی یو سے مربوط ہو گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U.No. 9531


(Release ID: 1854494) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Punjabi