اسٹیل کی وزارت

صنعت  معدنیات اور کانوں کے شعبے کو خود کفیل بنانے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرے: جناب فگن سنگھ کُلستے

Posted On: 24 AUG 2022 6:55PM by PIB Delhi

اسٹیل اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے آج کہا کہ معدنیات اور دھات کے شعبے نے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو ہندوستان کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا۔ ہندوستانی معدنیات اور دھاتوں کی صنعت - 2030 اور وژن 2047 کی طرف منتقلی کے موضوع پر دو روزہ بین اقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ اس شعبے کو معدنیات اور دھاتوں کی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے زیادہ جدّت طراز، مسابقت پسند اور تحقیق دوست ہونا چاہیے تاکہ ملکی ضروریات  پوری ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں برآمد کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LS08.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U572.jpg

جناب کُلستے نے یہ بھی کہا کہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر قدرتی وسائل اور ان کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ تلاش ترقی کی طرف ہمارے سفر کے اہم عوامل ہوں گے۔ اسٹیل سیکٹر ملک کے ہر شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اسٹیل کی وزارت نے اس شعبے کے شرکا کی حوصلہ افزائی کے لئےمتعدد پروگرام متعارف کروائے ہیں جیسے پی ایل آئی اسکیم، ایف ڈی آئی وغیرہ۔

 

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے سنگھ نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ماحول دوست اسٹیل کی طرف بڑھنے کیلئے اسٹیل کے شعبے میں کاربن کے اخراج میں کمی کو  پر زور دیا۔ جناب سنگھ نے زور دے کر کہا کہ 2030 اور 2047 کے لئے اسٹیل سیکٹر کی خاطر ہدف شدہ صلاحیت جس کا تخمینہ بالترتیب 300 ایم ٹی اور 500 ایم ٹی رکھا گیا ہے ایک مناسب روڈ میپ کے ساتھ حاصل کی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ لوہے کے ذخائر کو تخمینہ کے مطابق وسائل میں تبدیل کرنا ہوگا کیونکہیہ مطلوبہ راستہ حاصل کرنے کے لئے آئیڈیل ہوگا۔

 

جوائنٹ سکریٹری (نیتی آیوگ)، جناب کندن کمار نے کہا کہ معدنیات اور دھات کے شعبے نے ملک کی صنعتی اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور تقریباً 50 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے ہیں۔ جناب کندن کمار نے صنعت پر معدنیات اور کانوں کے شعبے کے لئے ایک جامع اور تفصیلی پروگرام کے ساتھ سامنے اور اور ضروری کارروائی کے لئے تمام ذمہ داران کو پیش کرنے پر زور دیا تاکہ ہندوستانی کانوں اور معدنیات کے شعبے کی ترقی، توسیع اور تنوع کے لئےمطلوبہ پالیسی کو نافذ کیا جا سکے۔

 

سی ایم ڈی، این ایم ڈی سی لمیٹڈ جناب سُمیت دیب نے، جنہوں نے اختتامی سیشن کی صدارت کی، شرکاء اور پالیسی سازوں سے سیکٹر میں اپنا تعاون بڑھانے کی اپیل کیتاکہ اس کی وسیع تر نمو کے لئے اس کے مطابق اسے فعال بنایا جائے۔

 

اس دو روزہ کانفرنس میں ہندوستان میں معدنیات اور دھاتوں کے سیکٹر کے لئے انڈسٹری ویژن 2047 کے بارے میں بہت ہی انٹرایکٹو اور مناسب سیشنز ہوئے جس کا اہتمام این ڈی ایم سی نے فکّی کے اشتراک سے کیا تھا۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1854220) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Hindi , Punjabi