سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

‏ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی‏‏ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے


‏‏اس مشترکہ پہل سے ٹرانسجینڈر افراد کو معاشرے میں حقوق اور احترام ملے گا: ڈاکٹر ویریندر کمار‏

‏محروم برادریاں سرکار اور سوسائٹی کے اشتراک سے وقار اور خود انحصاری کے ساتھ ترقی کر سکتی ہیں: ڈاکٹر منسکھ منڈاویا‏

‏نئے مفاہمت نامے کے تحت ٹرانسجینڈر افراد کو آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی کے تحت مجموعی صحت خدمات حاصل ہوں گی

Posted On: 24 AUG 2022 4:33PM by PIB Delhi

‏سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ‏‏ آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں ‏‏آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی کے تحت‏‏ ٹرانسجینڈر افراد کو جامع طبی پیکج فراہم کرنے کے لیے ‏‏ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی ‏(این ایچ اے)‏‏ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ ‏‏ سماجی ‏‏انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات‏‏ ‏‏ کے محکمے کے سکریٹری جناب آر سبرامنیم اور سماجی ‏‏ انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ڈاکٹر آر ایس شرما چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار اور ڈاکٹر منسکھ منڈاویا، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر کی موجودگی میں اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ ‏

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F58L.jpg

 

‏اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور سماجی بہبود اور تفویض اختیارات کی وزارت کا یہ مشترکہ قدم ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہے اور اس سے نہ صرف ہمارے معاشرے کو ایک نئی سمت ملے گی بلکہ ٹرانسجینڈر افراد کو معاشرے میں حقوق اور احترام بھی ملے گا۔‏

وزیر موصوف نے کہا کہ اس طبی صحت پیکیج کے تحت ٹرانسجینڈر سوسائٹی کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی "آیوشمان بھارت اسکیم" سے جوڑ کر ایک خصوصی "آیوشمان بھارت ٹی جی پلس" کارڈ فراہم کیا جارہا ہے جس کے تحت صحت کی 50 سے زائد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ فوائد مفت دیئے جائیں گے۔ دو جنسیہ سماج کے لیے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے، اس کارڈ کے تحت کاسمیٹک سرجری کا التزام کیا گیا ہے۔ بھارت دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو سرکاری اسکیم کے تحت ٹرانسجینڈر برادری کو کاسمیٹک سرجری جیسی مفت سہولیات فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ریاست سے تعلق رکھنے والا شخص، بھارت کا کوئی بھی حصہ آیوشمان بھارت سے وابستہ کسی بھی اسپتال میں اس کارڈ سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XGHU.jpg

ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے معاشرے کے ہر پسے ہوئے اور پسماندہ طبقے کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اپنے "انتودیا" کے خواب کو پورا کرنے کے لیے پرعزم تھے اور اس سمت میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے جارہے ہیں۔ یہ ایک بہت اہم قدم ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے اس مشترکہ اقدام سے نہ صرف ہمارے معاشرے کو ایک نئی سمت ملے گی بلکہ ٹرانسجینڈر معاشرے کو بھی اس کی مناسب اور باعزت جگہ ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہند پانچ یقین دہانیوں کے ساتھ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے وقف ہے: تعلیم، وقار کے ساتھ زندگی، صحت کی معاونت، روزی روٹی کے مواقع اور ہنر مندی میں اضافہ۔

اس موقع پر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود نے کہا کہ حکومت نہ صرف ٹرانسجینڈر برادری کے حقوق کو تسلیم کرنے کے لیے فیصلہ کن طریقے سے کام کر رہی ہے بلکہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منظم اقدامات کیے ہیں۔ انھوں نے سماجی انصاف کی وزارت کو ٹرانسجینڈر برادری کے لیے متعدد اقدامات کرنے پر مبارکباد دی، چاہے وہ "ٹرانسجینڈر پرسنز (حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2019" ہو، ، گریما گرہ، وزیر اعظم دکش پروگرام یا حال ہی میں کی گئی دیگر اسکیموں/اقدامات ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QOXS.jpg

ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای) کے درمیان آج کے مفاہمت نامے سے ملک بھر میں ٹرانسجینڈر افراد (ٹرانسجینڈر افراد کے لیے نیشنل پورٹل کی جانب سے جاری کردہ ٹرانسجینڈر سرٹیفکیٹ رکھنے) کو صحت کی دیکھ بھال کے تمام فوائد حاصل ہوں گے۔ ایم او ایس جے ای سالانہ ہر ٹرانسجینڈر مستفید ہونے والے کے لیے 5 لاکھ روپے کا بیمہ کور دے گا۔ ٹرانسجینڈر کیٹیگری کے لیے ایک جامع پیکج ماسٹر تیار کیا جا رہا ہے جس میں موجودہ اے بی پی ایم جے ای پیکجز اور ٹرانسجینڈرز کے لیے مخصوص پیکجز (سیکس ری اسائنمنٹ سرجری (ایس آر ایس) اور علاج شامل ہیں۔ وہ ملک بھر میں اے بی پی ایم جے ای کے پینل میں شامل اسپتالوں میں سے کسی میں بھی علاج کے اہل ہوں گے جہاں مخصوص پیکج دستیاب ہیں۔ اس اسکیم میں تمام ٹرانسجینڈر افراد کو شامل کیا جائے گا جو دیگر مرکز/ ریاستی سرپرستی والی اسکیموں سے اس طرح کے فوائد حاصل نہیں کر رہے ہیں۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ٹرانسجینڈر سوسائٹی کے لوگوں کو مرکزی سطح پر رجسٹر کرکے شناختی کارڈ فراہم کر رہی ہے، وظائف کی فراہمی کی گئی ہے، ٹرانسجینڈر پروٹیکشن سیل قائم کیے جا رہے ہیں، ہنر مندی کی ترقی کے پروگرام کیے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی دوجنسیہ سماج کے لیے "جامع طبی صحت پیکج" کا التزام بھی کیا گیا ہے۔

اس تقریب میں دونوں وزارتوں کے سینئر عہدیداران اور ٹرانسجینڈر برادری کے ارکان موجود تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9490



(Release ID: 1854170) Visitor Counter : 278