جل شکتی وزارت

جل جیون مشن کے تحت نل کے ذریعہ پانی کی  سپلائی کے کنکشن

Posted On: 04 AUG 2022 6:05PM by PIB Delhi

جل جیون مشن (جے جے ایم ) کا اگست 2017سے مغربی بنگال  سمیت ریاستوں کے ساتھ ساجھیداری میں نفاذ ہورہاہے ، تاکہ سال 2024تک ملک کے ہردیہی کنبے تک نل کے ذریعہ پینے کے پانی کی سپلائی کا بندوبست کیاجاسکے ۔

جل جیون مشن اسکیم کے اعلان کے وقت ، مبینہ طورپر 3.23کروڑدیہی کنبوں  کے پاس نل  کے پانی کی سپلائی کے کنکشن تھے اوراس وقت سے اب تک گذشتہ 35مہینوں  میں مغربی بنگال میں 42.85لاکھ دیہی کنبوں سمیت 6.69کروڑکنبوں کو نل کے ذریعہ پانی کی سپلائی کے کنکشن فراہم کردیئے گئے ہیں ۔ اس لئے اب یکم اگست 2022تک ملک میں 19.11کروڑدیہی کنبوں میں سے ، لگ بھگ 9.92 کروڑ(51.93فیصد ) دیہی کنبوں کے گھروں میں نل کے گھروں میں نل کے ذریعہ پینے کا پانی سپلائی کیاجارہاہے ، جب کہ باقی 9.19کروڑدیہی کنبوں کا سال 2024تک احاطہ کئے جانے کا منصوبہ ہے۔دیہی کنبوں وغیرہ میں نل ذریعہ پانی کی سپلائی کے کنکشن کی ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقے ، ضلع اور گاوؤں کے لحاظ سے تفصیلات جے جے ایم ڈیش بورڈ پردستیاب ہیں : https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx

یہ محکمہ مختص کئے گئے فنڈس کی ضلع وار تفصیلات تیارنہیں کرتا۔ البتہ کے سال 20-2019، 21-2020،22-2021، اور 23-2022 (یکم اگست 2022تک ) میں جل جیون مشن کے تحت مغربی بنگال ریاست کے ذریعہ فنڈ کے استعمال اورمرکز کی جانب سے مختص شدہ فنڈس کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

(کروڑروپے میں )

سال

مرکزی حصہ

ریاست کے حصے کے تحت اخراجات

افتتاحی بیلنس

تخصیص

ریاستوں کے ذریعہ وصول شدہ فنڈ

کل دستیاب فنڈ

مبینہ استعمال

2019-20

760.82

995.33

994.75

1,755.57

609.00

445.03

2020-21

1,146.58

1,614.18

807.08

1,953.66

1,196.07

641.17

2021-22

757.58

6,998.97

1,404.61

2,162.19

1,547.52

725.77

2022-23

614.67

6,180.25

ND

614.67

63.44

472.81

وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔

**********

 

(ش ح ۔ع آ ۔ ع آ)

U -9475



(Release ID: 1854086) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Manipuri