کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اسکالر شپ قائم کرنےکے لئے غیر ملکی تجارت کے ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آئی آئی ایف ٹی سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی طالبعلم مالی وسائل کی کمی سے محروم نہ رہ جائے
پیوش گوئل نے آئی آئی ایف ٹی کے طلباء سے اپیل کی کہ وہ 2030 تک برآمدات کو 2کھرب امریکی ڈالر تک لے جانے کی کوششوں کا حصہ بنیں
مرکزی وزیر نے گفٹ سٹی میں ایک بین الاقوامی کیمپس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
23 AUG 2022 10:03PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام کےعلاوہ ٹیکسٹائلس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے غیر ملکی تجارت کے ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آئی آئی ایف ٹی کے منیجمنٹ سے کہا ہےکہ وہ اسکالر شپ قائم کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کسی بھی طالبعلم کی جو آئی آئی ایف ٹی تعلیم جاری رکھنے کے لئے باصلاحیت اور کافی اہل ہے، کی اس وجہ سے حوصلہ شکنی نہ کی جائے کہ اس کے پاس فیس دینے یا اخراجات برداشت کرنےکے کی استطاعت نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے تمام پس منظر سے آنے والے طلباء اور ملک کے تمام حصوں خصوصا آرزومند اضلاع سے ا ٓنے والے طلباء کو لاکرکیمپس میں زیادہ تنوع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔
جناب گوئل آج نئی دہلی میں غیر ملکی تجارت کے ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آئی آئی ایف ٹی کی 55 ویں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اپنے ڈگریاں پانے والے سبھی طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیرموصوف نے ہندوستان اوربیرون ملک میں سرکردہ بی اسکولوں میں اہم درجہ حاصل کرنے کے لئے آئی آئی ایف ٹی کی ستائش کی ۔ انہوں نے خدمات کے 60 سال مکمل کرنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کے تئیں اپنی نیک خواہشات بھی پیش کیں اورمزید کہاکہ یہ ماضی اور مستقبل کے بارے میں محاسبہ کرنے اور عکاسی کرنے کا ایک اچھاپوائنٹ ہے ۔
وزیرموصوف نے آئی آئی ایف ٹی کے ڈائریکٹروں کے بورڈ سے بھی اپیل کی کہ وہ طلباء کی کونسل کے لئے زیادہ فنڈ منظور کرنے پر غور کریں تاکہ آئی آئی ایف ٹی کے تمام کیمپسز کو زیادہ درخشاں اور جدید بنایا جاسکے ۔
جناب گوئل نے منیجمنٹ سے کہا کہ وہ دنیا میں با وقار یونیورسٹیوں کے اشتراک سے گجرات کے گفٹ سٹی میں ایک بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے بارے میں کام کریں تاکہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارا جاسکے۔ انہوں نے ایک دوہری ڈگری پروگرام اور طالبعلم کے تبادلے کے پروگرام کی تجویز بھی پیش کی۔ جناب گوئل نے سابق طلباء کی ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ اسے ایک مشن موڈ میں لیں اور اپنی تعلیم اور تجربہ سے طلباء کی ہر طرح سے رہنمائی کریں اور ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں ۔
اس بات کواجاگر کرتے ہوئےکہ تجارت ایک اہم مقام رکھتی ہے جو کہ ہندوستان کی معاشی ترقی کو نئی شکل دے گی ۔ جناب گوئل نے کامرس کے محکمہ کےلئے 13 ویلیوم کے تعمیر نو کے ڈوز ایئر کے بار ے میں بات کی جو آج جاری کی گئی تھی تاکہ محکمہ کو وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ فعال بنایا جاسکے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ترقی کے معاملےمیں ایک لمبی جست لگانے کا منتظر ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ اب ہم نے یہ ٹھان لیا ہے کہ ہم2030 تک برآمدات کو 675 ارب امریکی ڈالر سے بڑھاکر 2 کھرب امریکی ڈالر تک لے جائیں گے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اس کوشش کاایک حصہ بنیں۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 5 عہد یا پنچ پران کا حوالہ دیتے ہوئےجناب گوئل نے کہا کہ
اگلے 25 سال جو کہ سال 2047 تک پورے ہو جائیں گے، جب ہندوستان 100 سال کی آزادی کا جشن منارہاہو گا-تو امرت کال صحیح معنوں میں ملک کے مستقبل اور اس کے شہریوں کی قسمت تعین کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی اجتماعی کوششوں کانتیجہ ہوگی جو ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنا دے گی۔
آئی آئی ایف ٹی کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، شری گوئل نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں پہاڑوں کو ہلانے کی صلاحیت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اور سابق طلباء کا بڑا رول رہےگا۔
اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ کوئی بھی قوم بین الاقوامی تجارت میں شامل ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، وزیر موصوف نے کہا کہ جو ممالک دنیا میں آگئے اور قیمت، معیار، ترسیل اور خدمات پر برابری کی بنیاد پر مقابلہ کیا وہی ممالک ہیں جو روز بروز کامیابی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتےہوئے اپنے شہریوں کی روز مرہ کی زندگی میں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
جدید تعلیم کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد نصاب میں تبدیلی کے بجائے ذہن کو تبدیل کرنے کی ایک پہل ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی ڈجیٹل ٹکنالوجی اپنا کر ملک کے دور دراز کے علاقوں تک تعلیم کو لے جانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
کامرس کے سکریٹری جناب وی وی آر سبرامنیم جو آئی آئی ایف ٹی کے چانسلر بھی ہیں اس تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ ہندوستان ایک بڑی تبدیلی کا خواہاں ہے اور اس میں سبھی کو مواقع فراہم کئے جائیں گے اوراس بات کاموقع دیا جائے گا کہ وہ آگے بڑھیں۔ ا نہوں نے طلباء سے کہاکہ یہ ا ٓپ کی ذمہ داری ہوگی کہ آپ ملک کو تین کھرب ڈالر کی معیشت سے 30 کھر ب ڈالر کی معیشت تک لے کر جائیں ۔
*************
ش ح ۔ ح ا۔ ف ر
U. No.9466
(Release ID: 1854048)
Visitor Counter : 139