سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کل نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرے گی
Posted On:
23 AUG 2022 6:18PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کل نئی دہلی میں جن پتھ پر واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے نالندہ آڈیٹوریم میں تیسری صنف کے لوگوں کو ایک جامع طبی پیکیج فراہم کرنے کے لئے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرے گی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی موجودگی میں اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے جائیں گے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کا یہ مشترکہ اقدام ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جو نہ صرف ہمارے معاشرے کو ایک نئی سمت بخشے گا بلکہ تیسری صنف کے لوگوں کو معاشرے میں جائز اور باعزت مقام بھی عطا کرے گا۔
جیسا کہ حکومت ہند کی طرف سے نوٹیفائی کیا گیا ہے اس فائدے کا مستحق تیسری صنف کی شناخت رکھنے والا ہوگا جس کے پاساے ایم پی تصدیق کے ساتھ تیسری صنف ہونے کیسند اورتیسری صنف کے قومی پورٹل کا جاری کردہ شناختی کارڈ ہوگا۔ اس اسکیم میں تیسری صنف کےان تمام لوگوں کا احاطہ کیا جائے گا جنہیں دیگر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اعانت یافتہ اسکیموں سےاس نوعیت کے فوائد حاصل نہیں ۔
تیسری صنف کے لوگوں سے متعلق معاملات کے لئے نوڈل وزارت ہونے کے ناطے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ان لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ وزارت نے تیسری صنف کے لوگوں کے (حقوق کے تحفظ) کا ایکٹ مجریہ 2019 نافذ کیا تاکہ ان لوگوں کو معاشرے کے عام دھارے میں شامل کیا جاسکے۔
وزارت نے حال ہی میں اسمائل اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ تیسری صنف سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کے لئے اس میں کئی جامع اقدامات شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کمپوزٹ میڈیکل ہیلتھ ہے جو تیسری صنف کے لوگوں کو آیوشمان بھارت یوجنا کے ساتھ ایک جامع طبی پیکیج فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام کے تحت تیسری صنف کے ہر نمائندے کا سالانہ 5 لاکھ روپے کا طبی احاطہ کیا جائے گا۔ اس پر آنے والی لاگت کو روزگار اور کاروبار کے لئے پسماندہ لوگوں کی اعانت کی (اسمائیل) اسکیم کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت مکمل طور پر برداشت کرے گی۔ فائدہ اٹھانے والے کے لئے یہ پورا عمل مکمل طور پر کیش لیس ہوگا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1854012)
Visitor Counter : 136