پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایچ پی سی ایل نے گائے کے گوبر سے کمپریسڈ بائیو گیس کے اپنے پہلے پروجیکٹ  کا آغاز کیا


اس  پروجیکٹ کو گوبر دھن اسکیم کے تحت  فروغ دیا  جارہا ہے

Posted On: 23 AUG 2022 4:37PM by PIB Delhi

گرین انرجی کی طرف بڑھتے ہوئے قدم اور ماحولیاتی ذمہ داری کے تئیں عہدبستگی کے تحت ، ایچ پی سی ایل نے راجستھان کے سانچور میں گائے کے گوبر سے کمپریسڈ بائیو گیس کے اپنے پہلے پروجیکٹ کا آغاز کیا ۔ ویسٹ ٹو انرجی پورٹ فولیو کے تحت یہ ایچ پی سی ایل کا پہلا پروجیکٹ ہوگا۔ بائیو گیس بنانے کے لیے پلانٹ میں  یومیہ 100 ٹن گوبر استعمال کرنے کی تجویز ہے، جس کا آٹوموبائل ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس پروجیکٹ کو  ایک سال کی مدت میں شروع کرنے کی تجویز ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TR8A.jpg

 

اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب راجستھان کے جالور ضلع میں واقع سانچور تحصیل کے  پتھ میٹرا گاوں  میں  شری گودھام مہاتیرتھ پاتھمیڑا لوک پنیارتھ نیاس میں ہوئی۔ اس تقریب میں بائیو ایندھن اور قابل تجدید توانائی کے ای ڈی  جناب شویندو گپتا اور ایچ پی سی ایل کے سینئر افسران موجود تھے۔

سوچھ بھارت مشن  (گرامین) کے تحت  حیاتیاتی اعتبار سے تحلیل ہونے والے فضلات  کے بندوبست کے کمپونینٹ کے ایک حصے کے  تحت اپریل  2018 میں شروع کی گئی  بھارت سرکار کی گوبر-دھن اسکیم کے تحت  اس پروجیکٹ کو فروغ دیا جارہا ہے، جس سے صفائی ستھرائی پر مثبت اثر پڑےاور گوبر وحیاتیاتی کچرے سے دولت اور توانائی پیدا کی جاسکے۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9441)


(Release ID: 1853956) Visitor Counter : 285


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu