جل شکتی وزارت

کھلے میں رفع حاجت سے پاک گاؤوں

Posted On: 04 AUG 2022 6:04PM by PIB Delhi

وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سوچھ بھارت مشن (گرامین) [ایس بی ایم](جی) دو  اکتوبر 2014 کو شروع کیا گیا تھا۔ 02 اکتوبر 2019 سے اس پروگرام کے ذریعے ملک کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف ) بنانے کے مقصد سے تمام دیہی گھرانوں میں بیت الخلاء کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اس پروگرام کے نفاذ کے لیے ریاستی اور ضلعی سطحوں یعنی  ریاستی سوچھ بھارت مشن اور ضلع سوچھ بھارت مشن پر ایک خصوصی تنظیمی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ گاؤں کی سطح پر جی پی یا اس کی ذیلی کمیٹی یعنی گاؤں کے پانی اور صفائی کی کمیٹی پروگرام کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہے۔ کارکنوں کو پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور ریاستوں کی طرف سے کلیدی وسائل کے مراکز، ترقیاتی شراکت داروں، ماسٹر ٹرینرز وغیرہ کے ذریعے تربیت دی جاتی ہے۔ یہ پروگرام او ڈی ایف کے نتائج کو حاصل کرتے ہوئے 21-2020 سے 25-2024 تک اپنا دوسرا مرحلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ او ڈی ایف کی حیثیت کو مستحکم کرنے اور ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظام کے ساتھ تمام دیہاتوں کی کوریج پر توجہ مرکوز کرنا یعنی 25-2024تک دیہات کو او ڈی ایف سے او ڈی ایف پلس میں تبدیل کرنا ہے ۔ پروگرام فیز-1 کے تحت ریاست/ضلع/جی پی کی سطح پر قائم کردہ ادارہ جاتی ڈھانچہ فیز-II کے نفاذ کے لیے جاری رکھا گیا ہے۔

02 اکتوبر 2019 تک، ملک کے تمام گاؤں نے خود کو او ڈی ایف قرار دیا ہے۔ [ایس بی ایم](جی) فیز-II کے تحت دیہات کی او ڈی ایف حیثیت کو برقرار رکھنے اور تمام دیہاتوں میں ٹھوس اور مائع فضلہ کے بندوبست کے انتظامات کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ او ڈی ایف سے او ڈی ایف پلس میں تبدیل کرنے کے لیے ملک کے تمام دیہات کو [ایس بی ایم](جی) فیز II کے تحت لایا جا رہا ہے۔

 

 

 

(ایس بی ایم (جی) کے تحت 11 کروڑ سے زیادہ انفرادی گھریلو بیت الخلاء اور 2.13 لاکھ کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس بنائے گئے ہیں جیسا کہ آن لائن انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (آئی ایم آئی ایس) پر ریاستوں کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ 2 اکتوبر 2019 کو تمام دیہاتوں نے خود کو او ڈی ایف کے طور پر اعلان کیا تھا۔ مزیدیہ کہ یکم اگست 2022 تک 96,622 گاؤوں نے  خود کو او ڈی ایف پلس قرار دیا ہے۔

حکومت ہند کی جانب سے [ایس بی ایم](جی) کے تحت مختص کیے گئے فنڈز اور پچھلے تین سالوں اور موجودہ سال کے لیے ان کے استعمال کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(Rs. in crore)

Year

Funds allocated

Funds utilized

2019-20

11938.22

11845.71

2020-21

6000.00

4947.92

2021-22

6000.00

3111.36

2022-23

7192.00

578.36

تمام گاؤوں پہلے ہی او ڈی ایف کے طور پر اعلان کر چکے ہیں۔

 

 

***********

 

 

ش ح ۔  ع ح ۔ م ش

U. No.9411



(Release ID: 1853819) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Telugu