شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے انجام دی گئی سرگرمیاں

Posted On: 04 AUG 2022 3:32PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ  پچپن غیر مستثنیٰ  مرکزی وزارتوں /محکموں کو اپنے مجموعی بجٹ سپورٹ (جی بی ایس )کا کم از کم دس فیصد مرکز ی سیکٹر اور سینٹرل مرکزی سیکٹر کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کے لئے خرچ کرنے کا حکم دیا گیا ہےتاکہ شمارل مشرقی خطے کی ترقی کی رفتار کو تیز تر کیا جاسکے۔

مالی سال 2017-18 سے لے کر اب تک 10فیصد جی بی ایس کے تحت بجٹ تخمینوں، نظرثانی شدہ تخمینوں اور حقیقی اخراجات کی تفصیلات ذیل میں جدول 1 میں دی گئی ہیں:-

 

 

  1. 1: Budget Estimates (BE), Revised Estimates (RE) and Actual Expenditure under 10%GBS

(Rs. In crore)

Year

Budget Estimate

Revised Estimate

Actual Expenditure

2017-18

43,244.64

40,971.69

39,753.44

2018-19

47,994.88

47,087.95

46,054.80

2019-20

59,369.90

53,374.19

48,533.80

2020-21

60,112.11

51,270.90

48,563.80

2021-22

68,020.24

68,440.26

70,874.32

Total

278,741.77

261,144.99

253,780.16

Source: Statement 11 of Union Budget of various year

 

شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے کئی مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں ہیں ۔جن کا تعلق این ای آر میں فضائی رابطے، ریل رابطے، سڑک رابطے، آبی گزرگاہ، پاور کنیکٹوٹی اور ٹیلی کام کنیکٹوٹی کو بہتر بنانے سے ہے۔ ان میں  درج ذیل سرگرمیاں شامل ہیں:

  1. ہوائی رابطہ: 2016-17 سے 2021-22 تک کل 28 پروجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں جن کی منظور شدہ لاگت 975.58 کروڑ روپے ہےجبکہ ان کی تکمیلی لاگت 979.07 کروڑ روپے ہے۔ 15 منصوبے ایسے ہیں جن کی منظور شدہ رقم 2,212.30 کروڑ روپے ہےاور 15 پروجیکٹس پر کام چل رہا ہے۔
  2.  ریل رابطہ: 01.04.2022 تک، ریلوے کی وزارت نے شمال مشرقی خطے میں مکمل/جزوی طور پر 1,909 کلومیٹر کی لمبائی کے لیے 77,930 کروڑ روپے کی لاگت کے 19 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جن میں 2014 میں منظور شدہ پروجیکٹ بھی شامل ہیں، جو کہ نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں، جن میں 409 کلومیٹر کی لمبائی پرکام شروع کیا گیا ہے اور اس پرمارچ 2022 تک 30,312 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں ۔
  3. روڈ کنیکٹیویٹی: شمال مشرقی خطے میں (این ای آر) مجموعی طور پر 4016.48 کلومیٹر لمبائی کے  جاری پروجیکٹوں پر 58,385کرو ڑ روپے کی لاگت آئے گی جو منصوبے گزشتہ 5 سالوں کے دوران شروع کیے گئے تھے۔این ای آر میں مکمل ہونے والے پروجیکٹ 3099.50 کلومیٹر کی لمبائی کا احاطہ کرتے ہیں جس پر 15,570.44 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ ان جاری منصوبوں کے مئی 2024 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔این ای آر میں جاری کیپٹل روڈ کنیکٹیویٹی کے بڑے منصوبوں میں ناگالینڈ میں دیما پور-کوہیما روڈ (62.9 کلومیٹر) کی 4 لین والا پروجیکٹ  ،اروناچل پردیش میں ہولونگی (167 کلومیٹر) تک ناگون بائی پاس کی 4 لین والا پروجیکٹ؛ سکم میں باگراکوٹ سے پاکیونگ (این ایچ -717اے (152 کلومیٹر) تک متبادل دو لین ہائی وے پروجیکٹ؛ میزورم میں ایزول کی 2 لین والے توئیپنگ این ایچ- 54 (351 کلومیٹر)؛ اور این ایچ-39 (20 کلومیٹر) کے امپھال-مورہ سیکشن کی 4 لین والےاور منی پور میں 75.4 کلومیٹر کے2 لین والے پروجیکٹ شامل ہیں۔
  4. آبی گزرگاہ کنکٹیوٹی: ڈھوبری (بنگلہ دیش کی سرحد) سےدریائے برہم پتراسعدیہ تک (891 کلومیٹر)علاقے کو 1988 میں قومی آبی گزرگاہ-2 (این ڈبلیو-2)کو طور پر قرار دیا گیا تھا۔ دن اور رات کی نیویگیشن ایڈز۔ اور ٹرمینلز جس  آبی گزرگاہ کو مطلوبہ گہرائی اور چوڑائی کے فیئر وے کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے،ان  سہولیات کی تخلیق اور منصوبہ بندی پر (2020-2025) تک پانچ سالوں کے دوران  461 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔  دریائے بارک کو سال 2016 میں قومی آبی گزرگاہ-16 (این ڈبلیو-16) قرار دیا گیا تھا۔ یہ آسام کی کچھار وادی میں سلچر، کریم گنج اور بدر پور کو بھارت-بنگلہ دیش پروٹوکول (آئی بی پی) روٹ کے ذریعے ہلدیہ اور کولکتہ کی بندرگاہوں سے جوڑتا ہے۔
  5. پاور کنیکٹیویٹی: بجلی کی وزارت نے شمال مشرقی ریاستوں میں 2014 سے  بجلی تیارکرنے (ہائیڈرو/تھرمل) پروجیکٹ بھی شروع کیے ہیں۔ مزید یہ کہ ان شمال مشرقی ریاستوں میں ترسیل اور تقسیم کے نیٹ ورک کو بھی مضبوط کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں کل 740 میگاواٹ کے 03 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (25 میگاواٹ سے زیادہ) شروع کیے گئے ہیں۔ آسام ریاست میں گیس پر مبنی پاور پراجیکٹ۔ میسرز آسام پاور جنریشن کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ 69.755 میگاواٹ (7 x 9.965 میگاواٹ) کی صلاحیت کا لکھوا متبادل پاور پروجیکٹ 14.02.2018 کو شروع کیا گیا تھا۔ مزید برآں، حکومت ہند نے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں جن میں شمال مشرقی ریاستوں سمیت ریاستوں کو بجلی کی تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے سب ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر/بڑھانے کے ساتھ ساتھ تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کی میٹرنگ اور آئی ٹی کے قابل بنانے وغیرہ کے لیے فنڈ فراہم کر کے قابل بنایا گیا ہے۔
  6. ٹیلی کام کنیکٹیویٹی:ٹیلی  مواصلات کےمحکمہ نے شمال مشرقی ریاستوں میں خطے میں ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کئی منصوبے بھی شروع کیے ہیں،جن میں، (i) آسام، منی پور، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ، سکم کے بے پردہ گاؤں میں موبائل سروسز شامل ہیں۔ اور اروناچل پردیش (محض قومی شاہراہیں) اور قومی شاہراہ سے منسلک ہموار کوریج؛4جی (ii) ٹیکنالوجی پر میگھالیہ اور قومی شاہراہوں کے ساتھ موبائل کنیکٹیویٹی؛ (iii) اروناچل پردیش اور آسام کے 2 اضلاع میں موبائل کنیکٹیویٹی؛ (iv) شمال مشرقی علاقے میں گاؤں کی پنچایتوں کے لیے بھارت نیٹ اور وائی فائی کنیکٹیویٹی؛ اور (v) بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے راستے بی ایس سی سی ایل ، سے اگرتلہ تک انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے جی بی پی ایس 10 بین الاقوامی بینڈوتھ کی خدمات حاصل کرنا۔ شمال مشرقی ریاستوں میں، 1,246 دیہاتوں پر محیط 1,358 ٹاور لگائے گئے ہیں جو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

2.اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترقی کی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس)، نان لیپس ایبل سینٹرل پول آف ریسورس (این ایل سی پی آر) اسکیم، آسام کے خصوصی پیکجز [بوڈولینڈ علاقائی کونسل (بی ٹی سی)، دیما ہاساو خود مختار علاقائی کونسل (ڈی ایچ اے ٹی سی) اور کاربی انگلونگ خود مختار علاقائی کونسل (کے اے اے ٹی سی )]، ہل ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام (ایچ اے ڈی پی)، سوشل اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ایس آئی ڈی ایف)،این ای سی (نارتھ ایسٹرن کونسل) اور نارتھ ایسٹ روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای آر ایس ی ایس)، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے  مختلف اسکیموں اورپیکیجوں کو نافذ کر رہی ہے۔  ان ترقیاتی اسکیموں/پیکیجوں کے تحت، مالی سال 2017-18 سے 2021-22 کے دوران 10,876.63 کروڑ روپے کے 1001 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں کنیکٹیوٹی پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ منظور شدہ منصوبوں کی سال وار تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

 

 

S.No.

Financial Year

Projects sanctioned under schemes of MDoNER and NEC

(Rs.incrore)

 

 

No.

Cost

  1.  

2017-18

274

3,114.46

  1.  

2018-19

70

1,340.33

  1.  

2019-20

174

1,983.91

  1.  

2020-21

206

1,685.31

  1.  

2021-22

277

2,752.62

 

Total

1001

10,876.63

 

 

ان منظور شدہ پروجیکٹوں کے  اعتبارسےسال وار اور ریاست وار ریلیز حسب ذیل ہے:

 

 

 

Sl. No.

State

Year-wise and state-wise release against the sanctioned projects

(Rupees in Crore)

17-18

18-19

19-20

20-21

21-22

Total

1

Arunachal Pradesh

306.47

151.12

144.90

204.16

331.86

1064.74

2

Assam

223.30

231.70

301.68

132.39

436.56

1069.64

3

Manipur

296.08

208.52

180.64

114.99

191.39

875.90

4

Meghalaya

168.28

65.29

91.71

58.69

415.90

798.89

5

Mizoram

205.70

126.79

197.79

164.62

175.63

869.05

6

Nagaland

161.76

94.72

121.96

126.48

344.27

853.49

7

Sikkim

98.33

134.87

97.32

68.46

133.18

554.62

8

Tripura

100.14

35.05

57.85

31.51

267.59

499.91

9

Other Agencies*

352.24

460.27

938.28

665.51

75.03

2491.33

GRAND TOTAL

1912.30

1508.33

2132.14

1566.81

2371.41

9077.58

 

*تمام شمال مشرقی ریاستوں کے لیے این ای سی کی اسکیموں کے تحت مختلف شعبوں کے لیے مختلف ایجنسیوں کو منظور کیے گئے پروجیکٹ۔

(b) متعلقہ اسکیموں کے تحت مختلف وزارتوں کو سال بہ سال کی بنیاد پر وزارت خزانہ کی طرف سے دستیاب بجٹ کی مختص رقم شمال مشرقی خطے کی ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے خرچ کی جاتی ہے۔

********

ش ح ۔   ش ر۔ م ش

U. No.9429



(Release ID: 1853809) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Manipuri , Bengali