ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگلاتی علاقے سے باہر جنگلات کی توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 AUG 2022 3:48PM by PIB Delhi

شجر کاری / پیڑ لگانا ایک تمام شعبہ جاتی  اور  کثیر  ایجنسیوں کی سرگرمی ہے، جسے مختلف محکمے ، غیر سرکاری تنظیمیں، سول سوسائٹی، کارپوریٹ ادارے وغیرہ، مختلف مرکزی  اور  ریاستی منصوبہ جاتی / غیر منصوبہ جاتی اسکیموں کے تحت   اور  دیگر  وسائل سے انجام  دے رہے ہیں۔ شجر کاری ، جنگلاتی اور  جنگلاتی علاقوں سے باہر، دونوں کی جاتی ہے۔ جنگلاتی علاقوں اور  جنگلات سے باہر کے علاقوں، دونوں میں پودوں کی  قلمیں، ریاستوں میں مختلف مقامات پر قائم، مختلف نرسریوں سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کے لئے ریاست میں مختلف نافذ اسکیموں سے مالیہ حاصل کیا جاتا ہے۔ ریاست کے مختلف جنگلاتی محکموں کے ذریعہ معیاری  شجر کاری کا مواد  پیدا کرنے کے لئے نرسریاں قائم کی جاتی ہیں اور  اس طرح کا  مواد  منتخب جنگلاتی علاقوں سے باہر  جنگلات کو توسیع دینے کے لئے بھی  دستیاب کیا جاتا ہے۔ ریاستوں کو  مسلسل  صلاح دی جاتی ہے کہ وہ  اچھے معیاری  شجر کاری کا مواد  تیار کریں۔

حیاتیات  کے احیاء اور تحفظ کے لئے حکومت مرکز کے زیر سرپرستی مختلف امریلا اسکیمیں نافذ کر رہی ہے، جن میں سبز بھارت کے لئے قومی مشن، جنگلاتی  حیات  کے  بسیروں کی  مربوط فروغ ، قدرتی وسائل اور  ایکو نظاموں کا تحفظ اور  دریاؤں کے تحفظ کا قومی پروگرام نامی اسکیمیں  شامل ہیں۔ معاوضہ جاتی شجر کاری  فنڈ کے انتظامیہ  اور منصوبہ سازی کی اتھارٹی  (سی اے ایم پی  اے)، متعلقہ ریاستوں سے معاوضہ جاتی  محصولات کے طور پر ، کو بھی  شجر کاری کی سرگرمی میں استعمال کیا جا تا ہے، جن میں ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظاموں کے ذریعہ معاوضہ جاتی شجر کاری  شامل ہے۔ یہ اسکیمیں بنیادی طور پر، جنگلاتی علاقوں میں اور جنگلاتی علاقوں سے باہر  شجر  کاری ، جنگلاتی پس منظر کی بحالی ، بسیروں کی  بہتری ، مٹی اور  آبی تحفظ کے اقدامات ، سلامتی وغیرہ کے ذریعہ حیاتیاتی  زندگی کی  بحالی میں معاونت  کرتی ہے۔

جنگلات اور  پیڑ پودے والے علاقے،  جنگلات کی قومی پالیسی 1988  کا زریں اصول ہے، جو  بیان کرتا ہے کہ ملک کے مجموعی ارضی رقبے میں سے  کم سے کم ایک تہائی  رقبہ جنگلات  اور  پیڑ پودوں سے  محیط ہونا چاہئے۔ ماحولیات، جنگلات  اور  آب وہوا کی تبدیلی  کی  اور دیگر وزارتوں کے ذریعہ  نافذ کر دہ شجر کاری سے تعلق رکھنے والی مختلف اسکیموں کا مقصد ، جنگلات اور  پیڑ پودوں سے گھرے  علاقوں میں اضافہ کرنا اور  انہیں بہتربنانا ہے۔ ریاستی سرکاریں بھی خراب جنگلاتی علاقوں کی بحالی کے لئے مخٰتلف اسکیمیں  نافذ کرتی ہے۔

ماحولیات، جنگلات  اور  آب وہوا کی تبدیلی  کی وزارت اپنی تین اہم اسکیموں کے تحت مختلف ریاستوں میں جنگلات کے تحفظ، ترقی اور فروغ  کے لئے فنڈس  فراہم کرتی ہے۔ ان اسکیموں میں شجر کاری کا قومی پروگرام (این اے پی)، سبز بھارت مشن (جی آئی ایم) اور جنگلاتی آگ  سے تحفظ اور انتظامیہ کی اسکیم (ایف ایم پی ایم) شامل ہیں۔ این اے پی کو  جی آئی ایم کے ساتھ  ضم کردیا گیا ہے اورجی آئی ایم کے لئے 289.37 کروڑ روپے رواں  سال کے لئے مختص کئے گئے ہیں، جب کہ رواں سال کے دوران ایف  ایف پی ایم کے لئے 44.19 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

یہ معلومات  ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت  جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ع- ق ر)

(23-08-2022)

U-9427


(ریلیز آئی ڈی: 1853794) وزیٹر کاؤنٹر : 111
یہ ریلیز پڑھیں: English