پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر مملکت  (پنچایتی راج) جناب کپل  موریشور پاٹل نے موہالی ، پنجاب  میں پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے مقاصد کو مقامی نوعیت کا بنانے کے موضوع پر ایک قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا


خود کفیل اور ترقی یافتہ گاؤں،خودکفیل اور ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد ہیں: جناب کپل موریشور پاٹل

بائیس (22) ریاستوں سے پنچایت راج اداروں  (پی آر آئیز) کے 1300 منتخبہ نمائندے دو روزہ ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں

جنا ب کپل موریشور پاٹل نے ایس ڈی جی کے  ترانے اور کتابچہ کا اجراء کیا اور ایک پرائم ایپ اور پی ایس آر ایل ایم ویب سائٹ لانچ کیا

Posted On: 22 AUG 2022 8:39PM by PIB Delhi

پنچایتوں میں  پائدار ترقی کے مقاصد کو مقامی نوعیت کے بنانے پر ایک قومی ورکشاپ کا پنچایت راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل اور جناب کلدیپ سنگھ ڈھالیوال، دیہی ترقی اور پنچایت کے وزیر نے موہالی، پنجاب میں افتتاح کیا۔ ملک بھر سے پنچایت راج اداروں کے منتخبہ 1300 نمائندے دو روزہ ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A0PB.jpg

جناب کپل موریشور پاٹل نے اپنی تقریر میں کہا کہ  گاؤں کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CIQ1.jpg

جناب  کپل موریشور پاٹل نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں میں  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے خاطر خواہ مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے خود کفیل گاؤوں کے خواب کو پورا کر نے کے لئے مرکز کی جانب سے پوری مدد کا یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IPQI.jpg

مرکزی وزیر نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ مختلف سطحوں پر ادارہ جاتی پائدار ترقی مقاصد کے لئے اپنے تجربات  اور اختراعی ماڈل اور حکمت عملی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔ اس موقع پر جناب پاٹل نے ایس ڈی جی کا ترانہ اور کتابچہ جاری کیا اور ایک پرائم ایپ اور پی ایس آر ایل ایم ویب سائٹ کو لانچ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y0AJ.jpg

پنجاب کے وزراء جناب   کلدیپ سنگھ دھالیوال، ڈاکٹر بلجیت کور،   جناب ہر بھجن سنگھ، جناب لال چند کٹاروچک، جناب  برہم شنکر زمپا، جناب انمول گگن مان، اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ پنچایت راج  کی مرکزی وزارت میں سکریٹری جناب سنیل کمار اور پینےکے پانی اور صفائی ستھرائی  محکمے میں سکریٹری محترمہ وِنی مہاجن بھی اس موقع پر شریک جلسہ تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1853735) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi