وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ، ازبیکستان کے تاشقند میں منعقد ہونے والی شنگھائی کوآپریشن تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کریں گے

Posted On: 22 AUG 2022 8:14PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 23 سے 25 اگست، 2022 تک ازبیکستان کے تاشقند کے دورے پر جا رہے ہیں، جہاں وہ شنگھائی کوآپریشن تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے  وزرائے دفاع کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ سالانہ میٹنگ کے دوران، ایس سی او کے ممبر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا  اور بات چیت کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری ہونے کی بھی امید ہے۔ میٹنگ سے راجناتھ سنگھ کا خطاب 24 اگست، 2022 کے لیے طے کیا گیا ہے۔

تاشقند کے دورہ کے دوران، رکشا منتری اپنے ازبیکستانی ہم منصب، جمہوریہ ازبیکستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بخودر قربانوف سے ملاقات کریں گے۔ ازبیکستان ہی اس میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، میٹنگ کے حاشیہ پر ایس سی او کے کچھ دیگر ممبر ممالک  کے وزرائے دفاع کے ساتھ بھی میٹنگیں طے کی گئی ہیں، جس میں دو طرفہ امور اور باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تاشقند میں قیام کے دوران، رکشا منتری آنجہانی وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی یادگاری عمارت پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور ازبیکستان میں قیام پذیر ہندوستانی باشندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9405

 



(Release ID: 1853733) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri