صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں حفظان صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کے اقدامات


دیہی صحت کے قومی مشن (این آر ایچ ایم) ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی کوششوں کو سہارا دیتا ہے، تاکہ اُن سبھی لوگوں کو قابل رسائی، سستی اور  معیاری حفظان صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جاسکے، جنہیں سرکاری صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہے

ریاستوں کو صحت کے قومی مشن کے تحت ملک میں ابتدائی حفظان صحت کی خدمات کو مستحکم کرنے کے لئے کئی طریقہ کار  کے لئے تعاون فراہم  کیا گیا ہے

Posted On: 05 AUG 2022 5:39PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر  بھارتی پروین پوار  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک کے حفظان صحت کے نظام میں ذیلی صحت سینٹر(شہری اور  دیہی)، پرائمری ہیلتھ سینٹر (شہری اور دیہی) اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (شہری اور دیہی) کے ساتھ  تین رخی نظام شامل ہے،  جبکہ  ہندوستان میں پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کے تین ستون ہیں۔ دیہی صحت کے اعداد وشمار آر ایچ ایس ایک سالانہ پبلی کیشن ہے، جو  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے رپورٹ کئے گئے حفظان صحت کے انتظامی ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

اسی طرح  ضلع اسپتال (ڈی ایچ)،  ذیلی ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) اور  پہلا حوالہ جاتی یونٹ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ثانوی دیکھ بھال کی خدمت فراہم کرتا ہے، جب کہ میڈیکل کالجز  اور  ریاستی سطح کے ادارے تین حفظان صحت کی  خدمات  فراہم کرتے ہیں۔

حکومت ہند کی  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سرکاری حفظان  صحت کی سہولیات کو مستحکم کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ حفظان صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے خاص  کر دیہی علاقوں میں دیہی قومی صحت مشن (این آر ایچ ایم)  2005  میں  شروع کی گئی تھی تاکہ ان سبھی لوگوں کو  قابل رسائی  ، سستی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں اضافہ کیا جاسکے، جنہیں  سرکاری صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہے۔ سردست  این آر ایچ ایم قومی صحت مشن کا ایک ذیلی مشن ہے۔

 قومی صحت مشن کے تحت ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی گئی ہے تاکہ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پروگرام  کے نفاذ کے منصوبوں میں ان کی جانب سے پیش  کی گئی ضرورتوں کی بنیاد پر ضابطوں کے مطابق صحت کی دیکھ بھال کی سہولت کو مستحکم کیا جاسکے۔ این ایچ ایم کے تحت  ریاستوں کو ملک میں پرائمری  صحت کی دیکھ بھال کی خدمات  کو مستحکم کرنے کے لئے کئی طریقہ کار  کے سلسلے میں  مدد کی جاتی ہے۔

مقامی حکومت کے ذریعہ ایکس وی- مالیاتی کمیشن صحت گرانٹس کا  مرکزی بجٹ 22-2021  کے حصے کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ تاکہ پرائمری  صحت کی دیکھ بھال کی سطح پر ہیلتھ کے نظام کو مستحکم کیا جاسکے۔ لوکل گورنمنٹ کے ذریعہ ایکس وی- مالیاتی کمیشن گرانٹس نے  2021  سے 2026  یعنی  پانچ  سال کی مدت کے لئے مقامی حکومت کے ذریعہ لگ بھگ 70051 کروڑ روپے کی سفارش کی ہے۔ تاکہ ریاستوں میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مستحکم کیا جاسکے۔

پردھان منتری آیوشمان بھارت صحت کے بنیادی ڈھانچے کا مشن (پی ایم-  اے بی ایچ آئی ایم) کا مقصد  شہری اور دیہی علاقوں، دونوں میں اہم دیکھ بھال کی سہولتوں اور  ابتدائی  دیکھ بھال کی سہولیات میں سرکاری صحت کے بنیادی ڈھانچے میں اہم فرق  کو  پور ا کرنا ہے۔ اس کے لئے 64180 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ ایک  مرکز کی  اسکیم ہے، جس میں کچھ مرکزی سیکٹر  کے شعبے بھی شامل ہیں۔ مرکز  کی اسپانسر والی اسکیم (سی ایس ایس )کے  حصوں میں ذیلی صحت سینٹر ،شہری صحت اور تندرستی سینٹر کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تئیں تعا ون دینا شامل ہے  اور تعاون بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس، مربوط ڈسٹرک پبلک ہیلتھ لیبارٹریز  اور  اہم دیکھ بھال کے اسپتال بلاک کے لئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-9380


(Release ID: 1853522) Visitor Counter : 116
Read this release in: Telugu , English , Urdu