کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب پرہلاد جوشی نے حکومت اور نجی شعبوں سے کوکنگ کول کی پیداوار اور معیار کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے حل پر توجہ دینے کی اپیل کی


ہندوستانی اسٹیل سیکٹر کے لیے کوکنگ کول کی حکمت عملی پر ایک ورکشاپ کا افتتاح کیا
کول انڈیا 30 ملین ٹن صلاحیت کی نو کوکنگ کول واشری قائم کرے گا

Posted On: 18 AUG 2022 5:56PM by PIB Delhi

ہندوستان کو درآمداتی انحصار کو کم کرنے کے لیے کوکنگ کول کی پیداوار بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ملک میں دستیاب کوکنگ کول کے استعمال اور ٹیکنالوجی کا حل تلاش کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں سے تجاویز طلب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

وزیر موصوف آج یہاں کوئلے کی وزارت، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک خود انحصار ہندوستان کی طرف بڑھتے ہوئے ’’ہندوستان کے اسٹیل سیکٹر کے لیے کوکنگ کول سے متعلق  حکمت عملی‘‘  پر ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں کوکنگ کول کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ کوکنگ کول کی ملکی پیداوار بھی بڑھ کر 51.7 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011X2A.jpg

اس سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں کوکنگ کول کی پیداوار میں 26 فیصد اضافہ ہواتھا۔ کوکنگ کول بلاک کی نیلامی کو صنعت کی طرف سے اچھا ردعمل نہیں ملا اور وزارت کوئلہ اس سلسلے میں صنعت کو درپیش مسائل کو سمجھنے کی خواہشمند ہے۔ وزیر موصوف نے ملک میں دستیاب کوکنگ کول کے استعمال کے لیے ٹیکنالوجی کا ایساحل اور مستحکم حکمت عملی تلاش کرنے پر زور دیا جس سے اس شعبے کوخود انحصار ہندوستان کے لیے وزیر اعظم کے پانچ نکاتی وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔

نجی شعبے کے لیے کوکنگ کول کی کانکنی کے بلاکوں کی تخصیص ،تلاش سے متعلق  اصولوں، اور کوئلے کی گیس کاری کے لیے 50فیصد چھوٹ کے حوالے سے ایم ایم ڈی آر ایکٹ میں ترمیم کے ساتھ مختلف پالیسیوں کی حمایت دستیاب ہے۔  مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت کوکنگ کول کی پیداوار بڑھانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوڑے گئے کوئلہ بلاکوں کو پرائیوٹ سیکٹر اکائیوں سےلیے جا رہے ہیں اور کمرشل کوکنگ کول بلاکوں میں نیلامی کی جا رہی ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ذریعہ 30 ملین ٹن کی صلاحیت کی نو نئی کوکنگ کول واشری قائم کی جائیں گی اور اس کے لیے بنیادی ڈھانچے میں ضروری اصلاحات کی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022MP7.jpg

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے سنگھ نے کوکنگ کول کے فرق کو اجاگر کرتے ہوئے گھریلو کوکنگ کول کی پیداوار پر تفصیلات پیش کیں۔ اسٹیل سیکٹر کو 60 ملین ٹن کوکنگ کول کی ضرورت ہے جس میں سے 90 فیصد درآمدات کے ذریعہ پوری کی جاتی ہے۔ وزارت نے بلاسٹ فرنس اور واشری میں کوئلے کے گھریلو استعمال اور گھریلو کوئلے کی ملاوٹ کو 25-35 فیصد تک بڑھانے کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ وزیر موصوف نے لوہے اور کوکنگ کول پر انحصار کم کرنے کے لیے قلیل مدتی حکمت عملی کے طور پر کھپت اور اسکریپ کی پیداوار میں اضافے اور طویل مدتی عرصے میں چارگنا پیداوار بڑھانے کا مشورہ دیا۔

وزارت کوئلہ کے سکریٹری جناب اے کے جین نے بھی کوکنگ کول کی پیداوار میں نمایاں پیش رفت کا اعتراف کیا۔ کوکنگ کول پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت کی مشن حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے،جناب جین نے کہا کہ  کوکنگ کول اسٹیل کے شعبے کے لیے ایک ایندھن ہے اور صنعت میں خاص طور پر کوئلے سے بھرپور علاقوں میں سرمایہ کاری کو ٹریک کرنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کوئلے کو دھونے، راکھ کی مقدار کو کم کرنے اور گھریلو کوکنگ کول کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے شروع سے لے کر آخر تک ٹکنالوجی کے وسیع استعمال پر توجہ دی جائے گی۔ جناب جین نے مزید کہا کہ حکومت بند واشری کو کھولنے، سی آئی ایل کے ذریعہ قائم کردہ واشری کو لیز پر دینے، کوکنگ کول کے کانوں کا انتظام کرنے اور ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کو مربوط کرنے سمیت تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

سیمینار میں وزیرموصوف  اور دیگر معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، کول انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین، جناب پرمود اگروال نے کوکنگ کول کی مانگ اور رسد کے درمیان توازن لانے، نجی شعبے کے کردار کی وضاحت، کم درجے کے کوئلے کو تبدیل کر کے  اور ٹیکنالوجی کے انضمام پر زیادہ توجہ  دے کر چار نکاتی ا ایجنڈے پر زور دیا۔

اسٹیل سیکٹر کو کوکنگ کول کی مانگ اور سپلائی، کوکنگ کول سے فائدہ، اسٹیل کے لیے ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن، پینل ڈسکشن، سی ای او سیشن اور سوال جواب کے سیشن اس اہم ایک روزہ ورکشاپ کے اہم نکات تھے۔

وزارت کوئلہ کےسکریٹری، ڈاکٹر اے کے جین، ایڈیشنل سکریٹری جناب ایم ناگ راجو، سی آئی ایل کے چیئرمین، جناب پرمود اگروال، اسٹیل کی وزارت میں سکریٹری جناب سنجے سنگھ، سیل کی چیئرمین محترمہ سوما مونڈل، نامور صنعت کاروں اور کوئلے اور اسٹیل کے شعبوں کے ماہرین نے ورکشاپ میں شرکت کی اور گھریلو کوکنگ کول کی پیداوار بڑھانے اور آنے والے سالوں میں درآمداتی انحصار کو کم کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9358

 



(Release ID: 1853394) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi