کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈریگن فروٹ کے برآمدات کے فروغ دینے کے لئےاپیدیڈا،تجارت اور صنعت  کی وزارت کے ذریعہ  خریدار اور فروخت کنندہ میٹنگ  کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 19 AUG 2022 6:55PM by PIB Delhi

اپنی طرح کی پہلی پہل  کے تحت ڈریگن فروٹ کے برآمدات کو فروغ دینے کےلئے  جی کے وی کے کیمپس،بینگلورو میں زراعت اور خوراک کی ڈبہ بند پیداوار  کے برآمدات  کی ترقی کی اتھاریٹی (ایپیڈا)،بینگلورو علاقائی دفتر کے ذریعہ  زرعی سائنس یونیورسٹی ،بینگلورو  اور کے اے پی پی ای  سی کے تعاون سے ‘ڈریگن فروٹ پر خریدار اور فروخت کنندہ  میٹنگ’منعقد کی گئی تھی۔

ایپیڈا  کےصدر ڈاکٹر ایم انگاموتھو نے اہم تقریر دیتے ہوئے کہا کہ ڈریگن فروٹ اور ویدلیو ایڈڈ مصنوعات  کو فروغ دینے کےلئے مستقبل  میں اور بھی زیادہ اسٹیک ہولڈروں یا متعلقہ فریقوں سے بات چیت  کی جائے گی اور ایک ریورس  خریدار اور فروخت کنندہ  کی میٹنگ  منعقد کی جائے گی،تاکہ ان کی برآمدات بڑھ سکے۔انہوں نے کاروبار کی مدد کرنے کےلئے  پھلوں کے ضابطوں اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی معیاری کاری کےلئے آئی آئی ایچ آر کے ساتھ تعاون کرنے کا اشارہ دیا۔اس میٹنگ میں کسانوں /ایف پی او اور برآمدات کاروں نے حصہ لیا۔اس پروگرام کے دوران جے ڈی جی ایف ٹی،کے اے پی پی ای سی،یو اے ایس کے عہدے دار موجود تھے۔یو اے ایس (بی)کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایس راجیندر نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔

بھارتی حکومت  کے تجارت و صنعت کی وزارت کے تحت ایک وفاقی بلدیاتی ادارے ایپیڈا دراصل بھارتی زرعی  اور ڈبہ بندخوراک کی مصنوعات ،پولٹری مصنوعات،ڈیری اور دیگر زرعی مصنوعات  کی برآمدات کو سہولت کے ساتھ بنانے اور فروغ دینے کا فض سونپا گیا ہے۔

ایپیڈا نے ورچوئل ٹریڈ فیئر،فارمر کنیکٹ فورٹل،ای آفس ،ہارٹینیٹ ٹریسے بلیٹی سسٹم،خریدار اور فروخت کندہ میٹنگوں،ریورس خریدار فروخت کنندہ میٹنگگوں ،مصنوعات  مخصوص مہمات وغیرہ کے انعقاد کےلئے معدد ورچوئل  پورٹل کی ترقی کے ذریعہ  بے شمار  برآمدات کو فروغ دینے والی سرگرمیاں اور پہل کی ہیں۔ایپیڈا  بنیادی  ڈھانچہ جاتی سہولیات کی تعمیر  اور ریاست سے برآمدات کو فروغ  دینے کےلئے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتارہا ہے۔

 

******

ش ح ۔ا م۔

U:9339


(Release ID: 1853247) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Tamil