کوئلے کی وزارت

مرکزی وزیر جناب  پرہلاد جوشی کا کہنا ہے کہ کوئلہ سیکٹر کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے


انہوں نے مختلف زمروں میں2021-22ء کے لئے کول منسٹر ز ایوارڈ ز دیئے

Posted On: 18 AUG 2022 6:39PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہندوستانی معیشت کووڈ-19وباء کے سبب پیدا شدہ رُکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہی ہے۔آج یہاں2021-22ء کے لئے کول منسٹرز ایوارڈز کی تقسیم کے لئے منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ کوئلہ سیکٹر نے ہندوستان کے توانائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم  رول ادا کیا ہے۔ جناب جوشی نے سی آئی ایل اور اس کی معاون کمپنیوں سے کوئلہ پیداوار بڑھانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، ٹرانسپورٹ اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ کوئلہ سیکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین ، کوئل انڈیا لمٹیڈ کے چیئرمین جناب پرمود اگروال اور وزارت کے دیگر سینئرافسران اور کول انڈیا کی معاون کمپنیوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

گزشتہ برس شروع کئے گئے اِن ایوارڈ کا مقصد نہ صرف سی آئی ایل کی کوئلہ پیدا کرنے والی کمپنیوں کے درمیان بہترین کارکردگی کرنے والوں کی ستائش کرنا اور انہیں تسلیم کرنا ہے، بلکہ ایک دوسرے سے بہتر کارکردگی کرنے کے لئے ایک مثبت اور مسابقتی جذبہ پیدا کرنا بھی ہے۔

001.jpg

پچھلے سال کے ایوارڈ تین زمروں ؛ تحفظ، پیداوار اور پیداواری استحکام میں تھا۔ اس سال معیار اور ای آر پی نفاذ کے دو اضافی زمرے جوڑے گئے ہیں۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جنرل منیجروں کو بھی اس سال چار زمروں میں اعزاز سے نوازا گیا۔

پانچ زمروں میں ایوارڈ حاصل کرنےو الوں میں مہاندی کول فیلڈز لمٹیڈ (ایم سی ایل)میں تین زمروں، یعنی تحفظ، پیداوار اور معیار میں پہلا ایوارڈ حاصل کیا۔ پیداواری زمرے میں پہلا ایوارڈ ویسٹر کول فیلڈز لمٹیڈ(ڈبلیو سی ایل)کو ملا، جبکہ ناردرن کول فیلڈز لمٹیڈ(این سی ایل)نے ای آر پی کے نفاذ میں پہلا ایوارڈ حاصل کیا۔

002.jpg

اس سال بھی اپنی اعلیٰ درجے کی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے سی آئی ایل کی اب تک (11؍اگست 2022ء تک)مجموعی پیداوار 224ملین ٹن(ایم ٹی)رہی، جو 24فیصد کا مضبوط اضافہ ہے۔اس طرح کا اضافہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔10.4فیصد کے ساتھ اُٹھان میں 251میٹرک ٹن کا اضافہ کمپنی کی کارکردگی کا ایک دوسرا اہم نقطہ ہے۔

ساتھ ہی ایک ایسے وقت میں جب ملک وباء کے بعد اقتصادی ترقی کو مضبوطی کے ساتھ ازسر نو زندہ کررہا ہے، کول انڈیا لمٹیڈ کا مالی سال 2022ءمیں پونجی پر مبنی خرچ 15400کروڑ تک جا پہنچا، جو اعلیٰ ترین سطح ہے اور اس طرح یہ کمپنی مسلسل دوسرے سال ہدف سے آگے نکل گئی ہے۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9308)



(Release ID: 1853051) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu