وزارت دفاع

شمال مشرق نےوزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیز رفتار ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا، رکشا منتری نے منی پور میں اب تک کے پہلے ڈیورنڈ کپ میچ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی


منی پور میں ڈیورنڈ کپ ، ایک نئے بھارت کے ابھرنے کی علامت ہے، جہاں سبھی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ملک کو نئی اونچائیوں تک لے جا رہے ہیں ،یہ بات جناب راج ناتھ سنگھ نے کہی

Posted On: 18 AUG 2022 8:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 اگست، 2022 / پورے شمال مشرقی خطے نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیز رفتار ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ یہ بات رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 18 اگست ، 2022 کو منی پور کے شہر امپھال میں کھمن لمپک مان اسٹیڈیم میں کہی۔ وہ شمال مشرقی ریاست میں کھیلے جانے والے اب تک کے پلے ڈیورنڈ کپ میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے رکشا منتری نے کہا کہ شمال مشرق نے صحت ، تعلیم ، ٹرانسپورٹ ، زراعت اور شہری ترقی میں پچھلے کچھ برسوں کے دوران نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، جو خطے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے حکومت کے پختہ عزم کا ایک ثبوت ہے۔

رکشا منتری نے یہ بھی کہا کہ حکومت سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے میں یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی طرف خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دور دراز کے علاقوں کو اہم علاقوں سے جوڑا ہے۔ جناب راج  ناتھ سنگھ نے کہا کہ منی پور میں پہلا  ڈیورنڈ کپ میچ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ جو ایک نئے بھارت کے عروج کی نشانی ہے۔ جس کے دوران ہر خطہ اور ہر ریاست ملک میں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر نئی اونچائیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے  سبھی  طرح کے کھلوں کی حوصلہ افزائی کے حکومت کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند برسوں میں کی گئی کوششوں کی وجہ سے بھارت اولمپکس ایشیائی کھیلوں اور دولت مشترکہ کھیلوں جیسے بڑے مقابلوں میں نئی کامیابیاں حاصل کر سکا ہے۔ ملک کے سبھی علاقوں کے کھلاڑیوں کو برابر کے موقعے مل رہے ہیں۔ رکشا منتری نے مسلح فوجوں کی تعریف کی جو ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کھیلوں میں ملک کے لیے تمغے لا رہے ہیں۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ ، فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے اور جی او سی –ان-سی مشرقی کمان لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ یہ ٹورنامنٹ کا 131واں ایڈیشن ہے۔

…..


 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 9312



(Release ID: 1852993) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Manipuri